PML N Saudi Arabia

PML N Saudi Arabia Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from PML N Saudi Arabia, Digital creator, Al Madinah.

14/08/2026
13/08/2026

#🇵🇰

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ یہ ایک اور تاریخی سنگِ میل ہے۔ 🇵🇰🇸🇦🇹🇷پاکستان، مملکتِ...
07/08/2026

پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارک ہو۔ یہ ایک اور تاریخی سنگِ میل ہے۔ 🇵🇰🇸🇦🇹🇷
پاکستان، مملکتِ سعودی عرب اور جمہوریہ ترکیہ کے درمیان سہ فریقی دفاعی تعاون کا فریم ورک علاقائی سلامتی، اسٹریٹجک استحکام اور مقامی دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔
یہ شراکت داری کسی ملک کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گردی کے خلاف مشترکہ جدوجہد، دفاعی تعاون اور صلاحیتوں میں اضافہ، سائبر سکیورٹی کے فروغ، اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ عزم پر مبنی ہے۔
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ اپنی دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دفاعی پیداوار، عسکری تربیت، انٹیلی جنس تعاون اور جدت پر مبنی اشتراک کے ذریعے یہ تینوں برادر ممالک اپنی اجتماعی سلامتی کو مزید مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریں گے۔
پاکستان امن، تعاون اور باہمی احترام پر مبنی خارجہ پالیسی پر کاربند ہے۔ یہ شراکت داری ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت (AI) اور اقتصادی ترقی کے شعبوں میں بھی نئے مواقع پیدا کرے گی، جو خطے کے لیے ایک زیادہ محفوظ، مستحکم اور خوشحال مستقبل کی بنیاد بنیں گے

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے د...
07/08/2026

سعودی عرب، ترکیہ اور پاکستان نے علاقائی امن، سلامتی اور مشترکہ دفاع کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے دستخط کر دیے۔ سعودی وزارت خارجہ کے مطابق معاہدے پر دستخط خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی دعوت پر منعقد ہونے والے مکہ المکرمہ مشترکہ دفاعی سربراہی اجلاس کے موقع پر کیے گئے۔ سربراہی اجلاس میں سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی۔ اجلاس صفا پیلس، مکہ مکرمہ میں منعقد ہوا، جہاں تینوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات، دفاعی تعاون اور خطے کو درپیش اہم چیلنجز پر تبادلۂ خیال کیا۔ مشترکہ اعلامیے کے مطابق معاہدہ تینوں ممالک کے درمیان تاریخی تعلقات، اسلامی اخوت، مشترکہ اسٹریٹجک مفادات اور طویل المدتی دفاعی تعاون کی بنیاد پر طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت تینوں ممالک نے اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مضبوط بنانے، امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ معاہدے کی اہم شق کے مطابق اگر تینوں ممالک میں سے کسی ایک پر مسلح حملہ ہوتا ہے تو اسے تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دفاعی تعاون، مشترکہ حکمت عملی اور سیکیورٹی روابط کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس معاہدے کا مقصد کسی بھی جارحیت کے خلاف اجتماعی دفاعی صلاحیت کو مؤثر بنانا اور خطے سمیت عالمی سطح پر امن و استحکام کے قیام میں کردار ادا کرنا ہے۔

07/08/2026

Rashid Nasrullah

Address

Al Madinah

Telephone

+966583242046

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Saudi Arabia posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to PML N Saudi Arabia:

Shortcuts

Share