Buner-pirbaba

07/10/2025

07/10/2025
07/10/2025

الحَمْدُ ِلله مشتاق احمد خان صاحب اسرائیلی جیل سے رہا ہو کر اردن پہنچ گئے۔
ان کا پیغام ہے کہ اڈیالہ سے لے کر اسرائیلی جیل تک مزاحمت جاری رہے گی
انشاءاللہ 🤲🤲🤲

صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں سے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان:’سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سی...
05/10/2025

صمود فلوٹیلا پر سوار پاکستانی شہریوں سے متعلق پاکستانی دفتر خارجہ کا بیان:
’سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض افواج کی تحویل میں ہیں‘
’ملک بدری سے قبل سینیٹر مشتاق کو اسرائیلی عدالت میں پیش کیا جائے گا
اللَّهِ تعالی ہمیشہ سلامت رکھے آمین 🤲🤲🤲

27/09/2025

السلام علیکم

#علیکم

اپڈیٹس۔لیڈنگ شپ فیملی. کا انجن فیل  ہوگیا،جس کی وجہ سے وہ مزید سفر کے قابل نہیں رہی ،یہ وہی جھاز ہے جس پر تیونس کے بندرگ...
26/09/2025

اپڈیٹس۔
لیڈنگ شپ فیملی. کا انجن فیل ہوگیا،جس کی وجہ سے وہ مزید سفر کے قابل نہیں رہی ،یہ وہی جھاز ہے جس پر تیونس کے بندرگاہ پر ڈرون حملہ ہواتھا،اس وقت اس خرابی میں بھی ازرائیلی سبوتاژ کوششوں کو نظرانداز نہیں کیا جسکتا۔اس پر موجود سامان، عملہ، افراد کو دوسرے جھازوں میں منتقل کیا گیا،شدید سمندری طوفان ہے جس کی وجہ سے فلوٹیلا کے سفر میں متوقع مشکلات کی وجہ سے آج ہم رکے رہے،کشتیوں/جھازوں کے مکینیکل ورک اور دوسری ضروریات پر توجہ دی گئی۔ازرائیل کی طرف سے ہم پر بین الاقوامی پانیوں میں براہ عسکری کاروائی کی انتباہ/اطلاعات ہیں، یونان نے اپنے پانیوں میں اپنا بحری جھاز فلوٹیلا کے ساتھ لگایاہے،صبح جنگی ہوائی جھازوں نے ہمارے اوپر پروازیں کی ہیں۔
کل یہاں کے وقت کے مطابق 10 بجے موسم کی صورتحال دیکھ کر سفر شروع ہوگا،
ہم پر عزم ہیں، ہم یقینا Unarmed ہیں لیکن اس کیساتھ Unafraid بھی ہیں۔
ہم نہ واپس ہونگے،نہ جھکیں گے،ہم غ زہ پہنچ کر رہینگے، غ زہ کے بچوں، خواتین اور معصوم شہریوں کی قتل عام کو روکینگے۔انسانی امداد کی راہداری قائم کریں گے، ان شاءاللہ۔ خواہ اس کیلئے ہمیں کوئی بھی قربانی دینی پڑے
آپ سے دعاؤں کی اپیل ہے اور بھرپور آواز اٹھانے کی۔
عالم اسلام اور پاکستان کم ازکم
سپین ،اٹلی جتنا کردار تو ادا کریں۔
دعا کی اپیل 🤲🤲🤲🤲

20/09/2025

19/09/2025
17/09/2025

اللہ تعالیٰ رحم کرے آمین

16/09/2025

سائیبر اٹیکس ہوں یا ڈرون اٹیکس'رکیں گے نہیں 'غ زہ پہنچیں گے 'ان شاءاللہ۔
گزشتہ چند دنوں سے میرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بشمول وٹس ایپ پر مسلسل سائبر اٹیکس ہو رہے ہیں۔ کچھ ان سے انفرادی سطح کے ہیں اور کچھ انتہائی پیچیدہ ہیں کہ وہ فون کو بعض دفعہ ایسا گلیچ دیتے ہیں کہ معلوم ہوتا ہے کہ فون کسی کی دسترس میں ہے ، یقیناً ان پیچیدہ اٹیکس میں اِزرائیلی قوتیں اور ان کے آلہ کار ملوث ہیں ۔ میں روز اول سے ہی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی حفاظت کے لئے حساس رہا ہوں ، اور آئی ٹی پروفیشنلز بالخصوص سائبر سیکورٹی کے شعبہ سے وابستہ نوجوان تمام حفاظتی چیزوں کو دیکھتے آئے ہیں ۔ اِزرائیلی ریاستی فیکٹر کا تو اس حوالے سے سدباب ایک حد سے آگے نہیں کیا جا سکتا ، پر انفرادی سطح پر ہونے والے اٹیکس کے حوالے سے چند گزارشات عرض ہیں:
اگر میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول وٹس ایپ کمپرومائز ہو جاتے ہیں تو چند چیزوں کا خیال رکھیں ۔
۱: میں نے کبھی بھی فلسطین کاز، ڈاکٹر عافیہ کیس اور دیگر کسی بھی کاز کے لئے ڈونیشنز ، چندے اور عطیات نا مانگے ہیں نا جمع کیے ہیں اور نا وصول کیے ہیں ۔ میں خدمت اور سیاست کا پورا کام عبادت سمجھ کر کرتا آیا ہوں اور اِسے اپنے ذاتی مال سے ، اپنے والد صاحب (اللہ تعالی ان کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھیں ۔ آمین) اپنے خاندان اور اپنے ایک دو انتہائی قریبی رفقاہ کے تعاون سے کرتا آیا ہوں۔ اِس لئے اگر کسی کو میری طرف سے عطیات یا تعاون کے حوالے سے کوئی پیغام یا سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹس کی صورت میں اپیل آئے تو وہ میری طرف سے نہیں ہو گی ۔ کسی بھی ایسی درخواست کا کوئی رسپانس نا کریں ۔
۲: اگر میرے حوالے سے کوئی حادثاتی ، یا افسوس ناک خبر آ جائے تو اس پر مختلف ذرائع سے مکمل تحقیق کرنے کے بعد ہی اسے نشر اور آگے بھیجیں۔
۳: کچھ بعید نہیں کہ خدا نا خواستہ اکاؤنٹس کمپرومائز کر کے نا مناسب مواد نشر کر دیا جائے۔
۴: میری سیاسی و نظریاتی وابستگی کے حوالے سے من گھڑت و جھوٹی افواہ پھیلائی جا سکتی ہیں ۔
۵: شعائر اسلام، وحدت اُمت اور ملکی و قومی مفاد کے حوالے سے کوئی خبر یا بات میری جانب منسوب کی جا سکتی ہے ۔
۶: میری جدوجہد و نظریات چاہے وہ قومی سطح کے ہوں یا عالمی سطح کے وہ قارئین کے سامنے ہیں ، ان پر میرے کمپرومائز یا “رجوع “ کے حوالے سے جھوٹی خبر نشر کی جا سکتی ہے ۔
۷: کوئی ڈاؤنلوڈ لنک دیا جائے جائے ، جیسے کے کوئی ایپ، ویڈیو یا وہ لنک جو آپ کو ایسے صفحہ پر لے جائے جہاں آپ سے کوئی تفصیلات ذاتی، مالی یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس لوگن وغیرہ کے لئے طلب کی جائے ۔ انہیں قطعا نہیں کھولیں یا مطلوبہ تفصیلات مت انٹر کریں ۔
مشتاق احمد خان
مسافر: گلوبل صمود فلوٹیلا
مقام: آبنائے سیسلی بحیرہ روم۔
(Strait Of Sicily' Mediterranean)

Address

Dammam

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Buner-pirbaba posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share