Voice of Ummit e Muslima امت مسلمہ کی آواز

Voice of Ummit e Muslima امت مسلمہ کی آواز Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Voice of Ummit e Muslima امت مسلمہ کی آواز, Digital creator, Makkah Al Mukarrama, Dammam.

29/09/2025

محسن نقوی نے کرکٹ کے ساتھ وہی کیا ہے جو عاصم منیر نے پاکستان کے ساتھ کیا ہے😡غیر سیاسی پوسٹ

اگر خودمختاری چاہیے تو پہلے ان امریکی اڈوں سے جان چھڑانا ہو گی۔
14/09/2025

اگر خودمختاری چاہیے تو پہلے ان امریکی اڈوں سے جان چھڑانا ہو گی۔

13/09/2025

اس آیت کا بھی بتا دو کہ یہ آیت بھی قرآن کا حصہ ہے اس پر بھی عمل کرو
سورۃ التوبہ، آیت 41:
انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا وَجَاهِدُوا بِأَمْوَالِكُمْ وَأَنفُسِكُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ۚ ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ"
ترجمہ:
نکل کھڑے ہو، خواہ ہلکے ہو یا بھاری، اور اللہ کی راہ میں اپنے مالوں اور جانوں سے جہــــاد کرو، یہی تمہارے لیے بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو۔"

13/09/2025

اے پاکستان، سعودیہ، امارات اور دیگر اسلامی ممالک کےحکمرانوں تم پر حجت تمام ہو چکی اور تمھاری آخرت برباد ہوگئی۔ تم نے اپنی عیاشیوں کے لیے کبھی امت مسلمہ کی فکر نہیں کی۔ آج تمھاری وجہ سے مسلمانوں کا لہو ارزاں ہے اور ہماری آنکھیں اشکبار۔

13/09/2025

طاقت اور جہالت –

طاقت اور جہالت، بظاہر دو مختلف دنیاؤں کے باسی ہیں، لیکن جب بات دلیل کو نہ ماننے کی آئے تو دونوں ایک ہی صف میں کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔ طاقتور اپنی حیثیت کے نشے میں اور جاہل اپنی کم علمی کے اندھیرے میں کسی بھی سچائی، یا دلیل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
طاقت، جب بے لگام ہو جائے، تو انصاف کی جگہ غرور لے لیتا ہے۔ دلیل کی زبان اسے کمزوری لگتی ہے اور سوال سننے کو وہ گستاخی سمجھتا ہے۔ طاقتور کو لگتا ہے کہ اس کا کہا ہی قانون ہے، اس کا فیصلہ ہی حتمی ہے، اور اس کے سامنے زبان کھولنا بغاوت کے مترادف ہے۔ ایسے میں اگر کوئی دلیل دے، سوال اٹھائے یا غلطی کی نشان دہی کرے، تو اسے کچل دیا جاتا ہے — کیونکہ طاقت کو اپنی برتری ثابت کرنے کے لیے دلیل کی نہیں، صرف خوف کی ضرورت ہوتی ہے۔
دوسری جانب، جہالت بھی دلیل کی دشمن ہے۔ ایک جاہل شخص نہ صرف سچ کو سننے کی اہلیت سے محروم ہوتا ہے بلکہ سننے کی خواہش بھی نہیں رکھتا۔ وہ اپنی محدود سوچ اور رائج تعصبات کو ہی حتمی حقیقت مان کر زندہ رہتا ہے۔ جب دلیل سامنے آتی ہے، تو وہ اسے جھٹلا دیتا ہے، یا تو سمجھنے کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے یا اپنی ضد اور انا کی وجہ سے۔ جاہل کو اندھیرے سے پیار ہو جاتا ہے، اور وہ روشنی سے ڈرنے لگتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ معاشرے میں فساد، ظلم، اور انتہا پسندی کی جڑ اکثر انہی دو عناصر سے جڑی ہوتی ہے — طاقتور کا تکبر اور جاہل کا انکار۔ اگر کوئی قوم ترقی کرنا چاہے، تو اسے سب سے پہلے علم کو عام کرنا ہوگا اور طاقت کو قانون کے تابع لانا ہوگا۔ ورنہ دلیل، سچائی اور انصاف صرف کتابوں میں بند رہ جائیں گے، اور معاشرہ ظلم و جبر کی دلدل میں دھنستا چلا جائے گا۔
آخر میں یہی کہا جا سکتا ہے کہ دلیل صرف ان دلوں اور ذہنوں میں اثر کرتی ہے جو سچ کی تلاش میں ہوں۔ طاقت اور جہالت، جب تک انسان کے اندر بسی رہیں، تب تک وہ نہ سچ سننے کے قابل ہوتا ہے، نہ سچ بولنے کے۔

13/09/2025

🔹 1. حاکمیت (Sovereignty) کا فرق
پہلو اسلام جمہوریت
حاکم کون ہے؟ اللہ عوام (لوگ)
فیصلہ کس کا مانا جاتا ہے؟ اللہ کا حکم اکثریت کی رائے (51%)
📖 قرآنی دلیل:

> "إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ"
"حکم تو صرف اللہ ہی کا ہے" – (سورۃ یوسف: 40)
📌 اسلام کہتا ہے: اللہ قانون بناتا ہے۔
📌 جمہوریت کہتی ہے: لوگ قانون بناتے ہیں۔
🔹 2. قانون سازی (Legislation) کا فرق

پہلو اسلام جمہوریت

قانون کی بنیاد قرآن و سنت پارلیمنٹ یا ووٹ
قانون مکمل یا بدلنے والا؟ مکمل تبدیل ہوتا رہتا ہے
📖 دلیل:

> "اليوم أكملت لكم دينكم"
"آج میں نے تمہارے لیے دین مکمل کردیا" – (المائدہ: 3)
📌 اسلام کا قانون آخری، کامل اور اٹل ہے۔
📌 جمہوریت کا قانون وقت اور انسانوں کے نظریات سے بدلتا ہے۔
🔹 3. حلال و حرام کا اختیار

پہلو اسلام جمہوریت

حلال و حرام کون طے کرتا ہے؟ اللہ اکثریت عوام

📌 مثال:
اسلام میں زنا، شراب، سود، ہم جنس پرستی حرام ہیں۔
مگر جمہوریت میں اگر اکثریت ان چیزوں کو جائز قرار دے دے تو وہ قانوناً جائز بن جاتی ہیں۔

📌 یہ ایک بہت بڑا تصادم ہے۔
🔹 4. مشورہ (شوریٰ) اور ووٹ کا فرق

پہلو اسلام جمہوریت
مشورہ کا دائرہ صرف مباح یا اجتہادی امور ہر چیز، حتیٰ کہ شریعت بھی
فیصلہ کن قوت اللہ کا حکم عوام کی رائے
📖 قرآن:
> "وشاورهم في الأمر" (آل عمران: 159

اسلام میں مشورہ ہوتا ہے، مگر اللہ کا حکم مقدم ہوتا ہے۔
جمہوریت میں اگر اکثریت کہے، تو اللہ کا حکم بھی رد کر سکتے ہیں۔
🔹 5. نفع و نقصان کی بنیاد

پہلو اسلام جمہوریت
اصل ہدف آخرت، تقویٰ، عدل دنیاوی فائدہ، آزادی، اکثریت
فیصلہ کی بنیاد وحی، تقویٰ خواہش، رائے، فائدہ
✅ خلاصہ: اسلام اور جمہوریت کا بنیادی فرق

نکتہ اسلام جمہوریت

حاکمیت اللہ کی عوام کی
قانون سازی شریعت پارلیمنٹ
اصول وحی ووٹ
مقصد بندگی و عدل اکثریت و آزادی
بنیاد دینِ الٰہی انسان کا خود ساختہ نظام
❗️نتیجہ:
جمہوریت اور اسلام میں بنیادی فرق ہے۔
جمہوریت اللہ کی حاکمیت کو تسلیم نہیں کرتی۔
اسلام کہتا ہے: "جو اللہ کا نازل کردہ قانون نہ مانے، وہ کافر ہے"
(المائدہ: 44۔ کتے بڑے بڑے دعوے کرنگے مگر اسلام کونہیں چپاسکتا اسلام سورج کے طرح واضح ہے

13/09/2025

فلسطین کے مسلمانوں کو بھی اسلہہ دیا جائے۔ تاکہ وہ آپنی حفاظت کریں۔۔ آخر ان کو پابندیاں کیوں لگائی ھیں ۔ انصاف کیا جائے ۔

13/09/2025

*٠٠٠‏٠٠٠┄┅═❁ ﷽ ❁═┅┄٠٠٠٠٠*

*☆/ اَللّٰھُمَّ صَــِلّ‏ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ○۞*

*☆/ اَللّٰھُمَّ بَارِكْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلٰی إِبْرَاهِيمَ وَعَلٰی آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ○۞*

13/09/2025

روزِ محشر کا سوال

اللہ نے پوچھا:
"تم نے غزہ کے بچوں کے لیے کیا کیا؟"

جواب:
"اے اللہ! میں نے دعائیں کیں، کچھ امداد بھیجی۔"

دوبارہ سوال:
"جہاد کیا؟"

جواب:
"نہیں، اے اللہ! وہ تو حکمرانوں کا کام تھا۔ ہم تو کمزور تھے۔"

اللہ نے حکمرانوں سے پوچھا:
"تم نے جہاد کیوں نہیں کیا؟"

جواب:
"اے اللہ! ہم تو گناہگار تھے، لیکن ہماری عوام نے ہم سے کبھی پوچھا ہی نہیں۔ نہ ہماری اصلاح کی، نہ دباؤ ڈالا۔ اگر ہم نے غزہ کی مدد نہیں کی، تو ہماری عوام بھی کبھی گھروں سے نہ نکلی کہ ہم پر زور ڈالیں کہ ہم کچھ کریں۔"

اللہ نے پھر عوام سے پوچھا:
"تم باہر کیوں نہیں نکلے؟"

اب امت اس ظلم کا جواب نہیں دے سکے گی۔

لہٰذا:
اپنی سوچ میں انقلاب پیدا کریں، ورنہ غزہ کے قاتلین کی فہرست میں ہمارا نام بھی لکھا جا چکا ہے۔

"اگر بات اچھی لگے تو آگے شیئر کریں، شاید قوم جاگ جائے۔"

یہ گونج اب طوفان کی شکل اختیار کر رہی ہے۔کشمیرکے عوام حق مانگنے نہیں، بلکہ حق لینے نکلے ہیں! ✊❤️🚩✌🏻
13/09/2025

یہ گونج اب طوفان کی شکل اختیار کر رہی ہے۔
کشمیرکے عوام حق مانگنے نہیں، بلکہ حق لینے نکلے ہیں! ✊❤️🚩✌🏻

Address

Makkah Al Mukarrama
Dammam
34623

Telephone

+966590547079

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Ummit e Muslima امت مسلمہ کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Ummit e Muslima امت مسلمہ کی آواز:

Share