Naveed bhai

Naveed bhai سب کچھ اللہ کا ۔اور سب اللہ کے لیے

gift of umra is page where we trying to bring as many people as we can for umra by paying for their ticket and visa the selection is through our YouTube channel

12/02/2026

ہاں مجھے یاد ہے۔
تقریباً دس بارہ سال کی عمر میں میری موت واقع ہوگئ تھی۔ افسوس اس بات کا ہے مجھے اس دن اپنے ہی جنازے کی پہلی صف میں کھڑے ہونے کا حق نہیں ملا۔ نہ جانے کیوں مجھے لگتا ہے میرا جسم تابوت نگر سے آیا ہے۔ میرے دل کے اندر عذاب قبر رہتاہے۔کبھی کبھی میں سوچتا ہوں اس دن مجھے اپنے جنازے میں شرکت کے لیے جانا چاہیے تھا۔ شاید مجھے زادہ راہ کے لیے کچھ سامان مل جاتا

“پرانے وقتوں میں جب بھی کوئی قلعہ فتح ہوتا تو بادشاہ کسی خفیہ راستے سے فرار ہو جایا کرتے تھے۔ یہ خفیہ راستے عموماً   ایک...
09/02/2026

“پرانے وقتوں میں جب بھی کوئی قلعہ فتح ہوتا تو بادشاہ کسی خفیہ راستے سے فرار ہو جایا کرتے تھے۔ یہ خفیہ راستے عموماً ایک سرنگ کے ذریعے کسی ویران قبرستان کی پرانی قبر سے نکلتے تھے۔جب میرے اندر کا قلعہ فتح ہوتا ہے تو اس کا خفیہ راستہ عقل کی سرنگ کے ذریعے سے میرے دماغ کے قبرستان سے نکل آتا ہے، اور پھر میں لکھنا شروع کر دیتا ہوں۔ پر اب مجھے لکھنے سے بھی خوف آتا ہے اس بے حس اور تپےدق زدہ معاشرے میں کوئی کب تک لفظوں کا خون تھوکے؟؟”

02/02/2026

میرا دور بھی عجیب دور ہے۔ زندہ جسم مردہ روحیں لیے پھر رہے ہیں۔کارخانے جوانیاں نگل رہے ہیں ۔یہاں بچے روٹی کے بدلے اپنا بچپن بیچ رہے ہیں۔
میں بھی عجیب عہد میں زندہ ہوں. یہاں نسلیں نسلوں کو کھا کر پل رہی ہیں۔ مجھے موت پر کوئی اعتراض نہیں مگر پیدا ہونے سے پہلے مرنے پر شدید دکھ ہے۔۔۔۔

جس دن میں پردیس جا رہا تھا تو میری ماں اداس انکھوں سے کہنے لگی۔ پتر۔۔ جسے ہجر کا ناگ ڈس لے وہ زندگی کے میلے میں افسردہ د...
01/02/2026

جس دن میں پردیس جا رہا تھا تو میری ماں اداس انکھوں سے کہنے لگی۔
پتر۔۔ جسے ہجر کا ناگ ڈس لے وہ زندگی کے میلے میں افسردہ دل لیے پھرتا ہے۔ میرے بیٹے یاد رکھنا کہتے ہیں کتوں کے ساتھ سونے والے صبح مکھیوں کے ساتھ اٹھتے ہیں۔ لوگوں کے ہاتھوں میں پکڑے پتھر دیکھ کر مت گھبرانا۔
بس میری طرح ہاتھوں میں دعائیں پہنے رکھنا۔ بیٹا میری باتوں پے غور ضرور کرنا کیونکہ ماں اور آستین کو دکھ کو سپیرے کے علاوہ کوئی نہیں جانتا۔۔
آج باپ بننے کے بعد یہ بات سمجھ آئی ہے۔ لیکن اب شاید بہت دیر ہو چکی ہے۔۔۔ بہت۔۔۔ دیر۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آج پاکستان میں دو کروڑ سے زیادہ لڑکیاں نکاح کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔اس کے علاوہ وہ کتنی ہی عورتیں ہیں جو جوانی میں بیوہ ...
18/01/2026

آج پاکستان میں دو کروڑ سے زیادہ لڑکیاں نکاح کے انتظار میں بیٹھی ہیں۔
اس کے علاوہ وہ کتنی ہی عورتیں ہیں جو جوانی میں بیوہ ہو گئیں،
کتنی وہ ہیں جنہیں طلاق کا داغ سہنا پڑا۔
آخر ان سب کا ذمہ دار کون ہے؟

وہ ماں باپ جو ناجائز مطالبات رکھ کر اچھے رشتے خود ٹھکرا دیتے ہیں؟
یا وہ لڑکیاں جو “آئیڈیل” کی تلاش میں اس عمر تک پہنچ جاتی ہیں جہاں پھر کوئی بھی قبول کرنے کو تیار نہیں ہوتا؟
یا وہ مالدار مرد جو چار نکاح کی استطاعت رکھتے ہوئے بھی کسی مجبور عورت کا سہارا نہیں بنتے؟

آج ہر وہ مرد جو چار نکاح کرنے کی استطاعت رکھتا ہے، میرے خیال میں اسے ضرور کرنا چاہیے۔
یہ لازم نہیں کہ اس کا مقصد عیاشی ہو،
بلکہ نیت یہ ہو کہ کسی مجبور، تنہا اور بے سہارا عورت کو عزت، تحفظ اور سہارا دیا جائے۔

آج کا المیہ یہ ہے کہ شادی شدہ مرد باہر ناجائز تعلقات تو رکھ لیتے ہیں،
مگر حلال راستہ اختیار کرنے سے گھبراتے ہیں۔
ذرا سوچیے…
اگر نکاح کے انتظار میں بیٹھی یہ لڑکیاں غلط راستوں پر چلی گئیں،
تو اس کے ذمہ دار میں بھی ہوں گا اور آپ بھی۔

آئیے، سہارا دیں۔
عزت دیں۔
اپنا نام دیں۔
اور پھر اللہ پاک کی رحمتیں اپنی زندگی میں اترتی ہوئی دیکھیں۔

18/01/2026

مفت عمرہ کیسے کریں؟ | بغیر پیسوں کے عمرہ کرنے کا موقع | Free Umra 2026









آج مفت عمرے کی مکمل تفصیل وڈیو آ جاے گی۔ کیسے اپلائ کرنا ہے۔ قراندازی کی تاریخ
15/01/2026

آج مفت عمرے کی مکمل تفصیل وڈیو آ جاے گی۔ کیسے اپلائ کرنا ہے۔ قراندازی کی تاریخ

13/01/2026

مفت عمرے کی انٹری شروع ہوچکی ہے

https://youtu.be/EbAE3IVsvi4
01/01/2026

https://youtu.be/EbAE3IVsvi4

welcome to our last vedio of 2025 . in this vedio we wrapped up the year we mentioned who did there best on my channel to win how many winners we had and how...

https://youtu.be/gBlMQIjU5DQ
30/12/2025

https://youtu.be/gBlMQIjU5DQ

welcome to our new vedio of free umrah. in this vedio we will explain that this is our last two lucky draws of cash after that we will be giving one free umr...

Address

Huzama Riyadh
Jarir
12212

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Naveed bhai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share