Lalamusa City

Lalamusa City about Lalamusa City News , Fun

14/10/2025
سعودی عرب سے پاکستان آنے والی فلائٹ مسافروں کا سامان چھوڑ آئیایئر سیال کی فلائٹ پی ایف 841 صبح دمام  سیالکوٹ ایئرپورٹ پہ...
03/10/2025

سعودی عرب سے پاکستان آنے والی فلائٹ مسافروں کا سامان چھوڑ آئی
ایئر سیال کی فلائٹ پی ایف 841 صبح دمام سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچی
سیالکوٹ ایئرپورٹ پہنچنے پر مسافروں کو بتایا گیا سامان سعودی عرب رہ گیا
سامان نہ ملنے پر سیالکوٹ ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا

28/09/2025

*ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ2000 روپے*
*غلط جگہ پارکنگ پر جرمانہ 2000 روپے*
*ممنوعہ جگہ کی طرف گاڑی کے داخلے پر جرمانہ 500 روپے*
*بائیک پر تین افراد بٹھانے پرجرمانہ 2000 روپے*
*پلاسٹک کے ہیلمٹ پہننے پر جرمانہ 5000 روپے*
*ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانہ 1000 روپے*
*ون وے پر جرمانہ 2000 روپے*
*بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر جرمانہ 2000 روپے*

⭐~*اب دوسرا پہلو دیکھیئے**⭐
*سڑک پر بے شمار گڑھے کھڈے ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*گلیوں میں سیوریج کاپانی ، بارش کا پانی زمہ دار کوئی نہیں*
*مین ہولز کے ڈھکن نہیں روزانہ ایکسیڈینٹ زمہ دار کوئی نہیں **
*سرکاری ہسپتالوں میں دوایاں نہیں زمہ دار کوئی نہیں*
*ناکارہ سگنل لائٹس ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک کی کھدائی کے بعد اسکی مرمت نہیں ہوتی ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر سیاسی فلیکسز اور بینرز لگوائے جاتے ہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*فٹ پاتھ پر بےشمار تجاوزات ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑک پر ابلتی کچرا کنڈیاں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
*سڑکوں پررات کے اوقات میں روشنی کا کوئی انتظام نہیں ۔ کوئی ذمہ دار نہیں*
ایسا لگتا ہے کہ عوام صرف مجرم ہیں اور جرمانے ادا کرنے کے لیے اس دنیا میں آئے ہیں
انتظامیہ اور حکومت کی کوئی ذمہ داری نہیں ۔
ان پر کوئی قواعد و ضوابط لاگو نہیں ۔
وہ مسائل کے حل کے لیے کبھی ذمہ دار نہیں ۔
کیا انہیں موردِ الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے؟
*شہری فرائض ادا کریں*
*شہری تکلیف کا سامنا کریں*
*شہری ٹیکس ادا کریں*
*شہری حکومت کا خزانہ بھریں*
اور حکومت ہمارے ٹیکسوں سے عیاشیاں کرے

*حالات تبدیل ہونے چاہئیں*

26/09/2025

*(لالہ موسٰی) پسوال چوک میں خونی ڈکیتی*
مزاحمت پر ڈاکوؤں نے نوجوان ریاست علی کو گولی مار دی۔

25/09/2025

(گجرات) پولیس مقابلہ جاری
تھانہ رحمانیہ جی ٹی روڈ چوہدری ہوٹل نزد مراڑیاں پولیس اہلکار عاصم نواز ڈکیتوں کی فائرنگ سے زخمی۔ مقابلہ جاری ہے، اللہ تبارک وتعالٰی گجرات پولیس کے جوانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور فتح عطا فرمائے (آمین)

24/09/2025

*(گجرات) سی آئی اے گجرات کی بڑی کارروائی۔*

ضلع گجرات کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ پچیس موٹرسائیکل برآمد۔

ڈی ایس پی سی آئی اے میاں محمد آصف کی زیر نگرانی انسپکٹر سید عباس شاہ، انسپکٹر بابر بٹ نے موٹرسائیکل مالکان کے حوالے کیے۔

24/09/2025

*اسٹام پیپر خریدنے کا نیا طریقہ*
1. *سم اور موبائل نمبر شرط*
جو شخص اسٹام پیپر خریدنا چاہتا ہے، اس کے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم ہونا لازمی ہے۔
اگر سم آپ کے نام پر نہیں ہے تو اسٹام پیپر آپ کے نام پر جاری نہیں ہو سکے گا۔
2. *او ٹی پی (OTP) ویری فکیشن*
جب آپ اسٹام پیپر خریدنے کی درخواست دیں گے تو آپ کے رجسٹرڈ موبائل نمبر پر ایک *او ٹی پی کوڈ* (ون ٹائم پاس ورڈ) بھیجا جائے گا۔
یہ کوڈ آپ کو اسٹام فروش (e-Stamp Vendor) کو دینا ہوگا۔

3. *ویری فکیشن کے بعد پرنٹ*
او ٹی پی کے ذریعے آپ کی شناخت ویری فائی ہونے کے بعد ہی اسٹام فروش سسٹم سے آپ کا اسٹام پیپر پرنٹ کر سکے گا۔ اس طرح کوئی دوسرا شخص آپ کے نام پر جعلی یا غلط اسٹام پیپر نہیں نکال سکے گا۔

4. *فوائد*
5. جعلسازی اور فراڈ ختم ہوگا۔
صرف اصل مالک اپنے نام پر اسٹام پیپر نکال سکے گا۔
خریدار کی شناخت مکمل طور پر محفوظ ہوگی۔

یعنی اب سے *ای-اسٹام پیپر صرف اسی شخص کو ملے گا جس کے نام پر موبائل سم رجسٹرڈ ہو*، ورنہ درخواست مسترد ہو جائے گی۔

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا ل...
20/09/2025

رواں سال کا دوسرا سورج گرہن کل رات ہو گا۔سپارکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سورج گرہن 21 اور 22 ستمبر کی درمیانی شب ہو گا لیکن پاکستان میں دکھائی نہیں دے گا، سورج گرہن کا آغاز 21 ستمبر کو پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجکر 30 منٹ پر ہو گا۔

Address

Jeddah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lalamusa City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lalamusa City:

Share