Qoumi News HD

Qoumi News HD Welcome to my national news page, On this page you will get to see Urdu news and live news

بلی کے بارے میں دلچسپ معلوماتبلی ایک پالتو جانور ہے جو صدیوں سے انسانی زندگی کا حصہ رہی ہے۔ اسے عموماً پیار، معصومیت اور...
29/08/2024

بلی کے بارے میں دلچسپ معلومات

بلی ایک پالتو جانور ہے جو صدیوں سے انسانی زندگی کا حصہ رہی ہے۔ اسے عموماً پیار، معصومیت اور چالاکی کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ بلیاں نہ صرف گھروں میں رہنے والے مقبول پالتو جانوروں میں شامل ہیں، بلکہ جنگلی بلیاں بھی دنیا کے مختلف علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔

بلی کی تاریخ

بلیوں کی تاریخ تقریباً 9,000 سال پرانی ہے۔ قدیم مصری تہذیب میں بلیوں کو بہت اہمیت دی جاتی تھی اور انہیں مقدس مانا جاتا تھا۔ مصری لوگ بلیوں کو گھروں میں رکھتے اور ان کی حفاظت کرتے تھے کیونکہ بلیاں چوہے اور دیگر نقصان دہ کیڑے مکوڑوں سے بچانے میں مددگار ہوتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ بلیوں کو قدرتی محافظ بھی سمجھا جاتا تھا۔

بلی کی اقسام

بلیوں کی بہت سی اقسام ہیں، جن میں گھریلو بلیاں (Domestic Cats) اور جنگلی بلیاں (Wild Cats) شامل ہیں۔ گھریلو بلیاں دنیا بھر میں مختلف نسلوں میں پائی جاتی ہیں۔ مشہور نسلوں میں Persian، Siamese، Maine Coon اور British Shorthair شامل ہیں۔ ہر نسل کی بلیاں اپنی جسمانی خصوصیات اور عادات میں مختلف ہوتی ہیں۔ کچھ بلیاں لمبے بالوں والی ہوتی ہیں، جب کہ کچھ بالکل مختصر بالوں والی۔

بلی کی جسمانی خصوصیات

بلیاں عام طور پر درمیانے قد کی ہوتی ہیں اور ان کا وزن 3 سے 7 کلوگرام تک ہوتا ہے۔ ان کی آنکھیں بڑی اور چمکدار ہوتی ہیں، اور یہ اندھیرے میں بھی دیکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ بلی کے کان بہت حساس ہوتے ہیں اور یہ دور سے آنے والی آوازوں کو بآسانی سن سکتی ہیں۔ ان کے پنجے نوکیلے اور تیز ہوتے ہیں جن کی مدد سے یہ شکار کرنے اور درختوں پر چڑھنے میں ماہر ہوتی ہیں۔

بلی کی عادات اور فطرت

بلیاں اپنی آزادی پسند فطرت کے لیے مشہور ہیں۔ یہ جانور تنہائی پسند بھی ہوتی ہیں، اور اپنے لیے خاص جگہ کا انتخاب کرتی ہیں جہاں یہ آرام کر سکیں۔ بلیاں صفائی پسند ہوتی ہیں اور اپنے جسم کو باقاعدگی سے زبان سے صاف کرتی ہیں۔ یہ شکاری جانور ہیں اور چوہے، پرندے اور کیڑے مکوڑے ان کی خوراک میں شامل ہوتے ہیں۔

بلیوں کو اپنی جگہ سے لگاؤ ہوتا ہے اور یہ عام طور پر گھر کے ایک خاص حصے میں وقت گزارنا پسند کرتی ہیں۔ ان کی سماجی رویہ بھی دلچسپ ہوتا ہے، یہ انسانوں کے ساتھ جلدی گھل مل جاتی ہیں اور بعض اوقات اپنے مالک کے ساتھ کھیلنا بھی پسند کرتی ہیں۔

بلی کی صحت اور نگہداشت

بلیوں کی اچھی صحت کے لیے انہیں متوازن غذا کی ضرورت ہوتی ہے، جس میں پروٹین، وٹامنز اور منرلز شامل ہوں۔ بلیوں کو وقتاً فوقتاً ویکسینیشن کی بھی ضرورت ہوتی ہے تاکہ انہیں مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے۔ گھر میں بلی رکھنا ایک بڑی ذمہ داری ہے، کیونکہ انہیں نہ صرف خوراک کی ضرورت ہوتی ہے بلکہ انہیں صاف ستھرا ماحول اور پیار بھی درکار ہوتا ہے۔

بلی اور انسان

بلیاں انسانی زندگی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ نہ صرف انسانوں کے لیے ایک بہترین دوست اور ساتھی ہوتی ہیں، بلکہ ان کی موجودگی انسان کو ذہنی سکون بھی فراہم کرتی ہے۔ بلیوں کے ساتھ کھیلنا اور ان کا ساتھ انسانوں میں تناؤ کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

بلیوں کی موجودگی سے گھر میں چوہوں اور کیڑے مکوڑوں کی تعداد میں بھی کمی آتی ہے، جس کی وجہ سے گھروں کی صفائی برقرار رہتی ہے۔ بلیاں مختلف معاشروں میں مختلف علامتوں کی حامل ہوتی ہیں۔ کچھ معاشروں میں بلی کو خوش قسمتی کی علامت سمجھا جاتا ہے، جب کہ کچھ جگہوں پر اسے مختلف توہمات سے جوڑا جاتا ہے۔

نتیجہ

بلی ایک دلچسپ اور منفرد پالتو جانور ہے جو صدیوں سے انسان کے ساتھ رہ رہی ہے۔ اس کی فطرت، عادات اور جسمانی خصوصیات اسے دوسرے جانوروں سے منفرد بناتی ہیں۔ بلیاں اپنی چالاکی، صفائی پسندی اور محبت بھری فطرت کی وجہ سے دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہیں۔ ان کی دیکھ بھال اور پیار کے ساتھ ان کا پالنا انسان کے لیے خوشی کا باعث بن سکتا ہے۔

28/06/2024

مہذب قوم اور غیر مہذب قوم کا فرق اس ویڈیو میں دیکھیں 😔

21/03/2024

زندہ آدمی کو کیوں جلا دیا ویڈیو مکمل دیکھیں

20/03/2024

*مکہ و مدینہ میں پاکستانیوں کے کارنامے۔*
1۔ مکہ اور مدینہ میں بلاتفریق بھیک مانگنا اور اکثر تو with family یہ کام کرتے ہیں۔
2۔ افطار کے دسترخوان پر سے دہی اور بن کے دو تین چار پیکٹس پرس یا کپڑوں میں چھپا کر رفو چکر ہوجانا۔
3۔ مقدس مقامات جیسے غار حرا وغیرہ میں اپنے خالہ پھوپھو چاچا جانو کے نام لکھ کر آنا کہ یا اللہ ارشد کو یہاں بلا لے۔۔۔۔یا اللہ یہاں آنے والوں کی مغفرت فرما۔۔۔۔ جو بھی یہاں آئے مجھ خاکسار کو اپنی دعا میں یاد رکھے منجانب قیوم علی، یا اللہ میرے دشمنوں کو نست و نابود کر دے وغیرہ
4۔ غلاف کعبہ کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قالین کے دھاگے نوچ نوچ کر یا کاٹ کر بطور تبرک لانا اور امی ابا کے کفن میں رکھنے کی پلاننگ کرنا۔۔۔
5۔ یہ خواتین کے لیے ہے( ریاض الجنہ میں نماز کے لیے دھکا، مکا اور چٹکی کا استعمال کر کے آگے والی کو راستے سے ہٹانے کے بعد عین روضہ مبارک کے سامنے ستون پر چڑھ کر کہنا لا موبائل نکال تصویر لے لوں۔۔۔۔
6۔ کھجور کی گٹھلیاں اور بسکٹ کے ریپرز قالین کے نیچے چھپا دینا۔
7۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر رکھے زم زم کے کولرلز کے سامنے اسکارف کھول کر گلے اور بالوں پر زم زم ملنا اور سارے ایریا کو پانی میں چھم چھم کرنا پھر عربی خادمہ کے ہاتھوں عربی میں زلیل ہو کر تھوڑی دیر بعد یہی حرکت دوہرانا۔
8۔ کیوں کہ پاکستان میں خواتین کا مساجد میں جانے کا رواج نہیں ہے اس لیے اکثریت کو جماعت سے نماز نہیں آتی بس جماعت کھڑے ہوتے ہی تماشے بازی کا مظاہرہ نہیں مقابلہ شروع۔۔۔ کچھ پتا نہیں کہ کیا کرنا ہے ادھر ادھر نظریں چلا کر جو جیسا کرہا ہے فالو کرنا اور خوب غلطیاں کرنا۔۔۔۔
9۔ مرد حضرات بھی پیچھے نہیں روضہ مبارک کے سامنے گھر پر ویڈیو کال ملا کر سلام کروانا امی یا بیگم بیڈ پر لیٹی ہوئی پیچھے سے سارے مرد دیکھ رہے لیکن عاشق مگن ہے کہ امی بس جلدی سے سلام کرلیں۔۔۔ پریشان مت ہو شبانہ اگلی بار تم بھی یہاں آو گی پیچھے سے پوری قوم شبانہ کا دیدار کر رہی ہے۔۔ ( استغفراللہ )
10۔ ائیر پورٹ پر واشرومز میں کموڈ لگے ہوتے ہیں جن پر بیٹھنا ہماری آدھی عوام کو نہیں آتا تو جوتے چپلیں لے کر کموڈ پر ڈبلو سی کے اسٹائل میں بیٹھ جانا۔
11۔ حرم کے صحن میں چپل بیگ سے نکال کر زور سے پٹخنا اور پھر پہننا۔
12۔ خواتین کا مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اندر بیٹھ کر گھریلو سیاست پر کھل کر تبصرے کرنا۔
13۔ ہماری پیاری خواتین عبایا پہننا گناہ سمجھتی ہیں شاید بہت بڑی تعداد میں لان کے چھلکا جیسے کپڑوں میں گھومتی ہوئی پائی جاتی ہیں۔
14۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صحن میں ویل چئیرز رکھی ہوتی ہیں تاکہ ضرورت مند افراد استعمال کریں۔ دیگر ممالک کی خواتین استعمال کر کے وہیں چھوڑ جاتیں تاکہ کوئی اور استعمال کرے۔ ہمارے یہاں کی شاہکار خواتین ویل چیئر پر چپلیں، زم زم کی بوتلیں، بیگ جائے نماز سب لٹکا کر اسے فقیر کا ٹھیلا بنا کر خود نیچے بیٹھ جاتی ہیں اور اگر کوئی مانگ لے تو ایسے تیور دیکھائے جاتے ہیں کہ بندہ سہم جائے اور جو ویل چیئر اماں وغیرہ کے لیے لیتی ہیں وہ حرم سے نکال کر ہوٹل تک لے جاتی ہیں۔۔۔۔ مطلب کوئی احساس ہی نہیں کہ یہ حرم کے لیے ہے اور استعمال کے بعد وہیں رکھ دیں تاکہ کوئی اور استعمال کر لے۔۔۔۔
15۔ مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نکاح کی اڑ میں بیباکی، گستاخی اور جہالت کا شاندار مظاہرہ کرنا۔ دولہن کو مکمل سجا سنوار کر عین گنبد خضرا کے سامنے بیٹھا کر نکاح کروانا، دولہن ہوٹل سے اسی حلیے میں آتی اور جاتی ہے۔۔۔ سوچیں کتنے نامحرموں کی آنکھوں کا رزق بنتی ہے۔۔

نوٹ: ہوسکتا ہے کوئی کارنامہ لکھنے سے رہ گیا ہو اس کے لیے پیشگی معذرت ، یہ کارنامے ایک ساتھ بیان کرنے کا مقصد یہ ہے کہ شاید تھوڑی سے شرم آجائے ہمیں اور ہمیں اپنے گریبان میں جھانک کر اس نام نہاد عشق کو دیکھنے کا موقع ملے جس عشق کے بعد ہم ادب نہیں سیکھ پائے تو دراصل یہ عشق ہے ہی نہیں کیوں کہ جو عشق محبوب اور اس کے در کا ادب نہ سیکھائے، محبوب کی لائی ہوئی شریعت نہ سیکھائے وہ عشق نہیں خالی دعوی ہے۔ ۔۔۔ میں چونکہ خواتین کی طرف رہی تو زیادہ مشاہدہ اور تجربہ ان سے ہوا۔ مرد حضرات مزید کون کون سے کارنامے کرتے ہیں وہ آپ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔
ہمیں بطور قوم اخلاقی تربیت کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔ ہمارا جہل ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑے گا۔ علماء حق خاص طور پر اس مسئلے پر کام کریں۔ عوام کے غیر تربیتی یافتہ عشق کو ادب کی جانب موڑ دیں ورنہ ان کا جہل ان کو لے ڈوبے گا۔
وما علینا الاالبلاغ

19/03/2024

ڈاکوؤں کو نہیں پتا انکا انجام بہت برا ہونے والا ہے کراچی گلشن حدید میں ایک موبائل دکان میں ہونے وا والی ڈکیتی

18/03/2024

یہ ہوتی ہے انسانیت ایسے ملک ترقی کرتے ہیں

18/03/2024

لو جی جس جس نے بچپن میں پیاسا کوا ۔
والی کہانی پڑھی تھی، اب دیکھ بھی لے

15/03/2024

#دجال کہاں سے آئے گا چوتھی منزل مسجد اقصی المقدس سے براہ راست

15/03/2024

چور کی کام چیک کرو چاکو سے چوری کرنے آیا 🤣🤣🤣🤣

14/03/2024


Address

Alkhumara City Jeddah
Jeddah
22230

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Qoumi News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Qoumi News HD:

Share