Message Of Islam

Message Of Islam all about islam

20/02/2026

اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إِلی مَرْضاتِکَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِکَ وَنَقِماتِکَ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَةِ آیاتِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ

اے معبود !آج کے دن مجھے اپنی رضا کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضگی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔.

18/02/2026

*سب دوستوں کو میری طرف سے رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں 😊🌹*
اللہ تعالیٰ خیر و عافیت سے کل کا روزہ سب دوستوں کو نصیب فرمائے اور رمضان المبارک میں ہر چھوٹے اور بڑے گناہ سے محفوظ فرمائے آمین
اللہ تعالیٰ رمضان المبارک کے صدقے جو مسجدوں میں رونقیں لگے گی اللہ پاک پورے سال ایسے ہی رونقیں سلامت رکھنا آمین ثم آمین 🤲

18/02/2026

*جس کا رمضان منتشر اور بے ترتیب گزرے گا،اس کا پورا سال انتشار و بےترتیبی کا شکار رہے گا اور جس کا رمضان مجتمع اور قیمتی گزرے گا اس کا پورا سال ایسا ہی ہوگا*

*شیخ سرہندی حضرت مجدد الف ثانی رحمہ اللہ علیہ*

03/02/2026

قالَ النبی ﷺ:

جب بھی کسی نفس کو ناحق قتل کیا جاتا ہے تو اس خون کا ایک حصہ (گناہ کا بوجھ) آدم کے پہلے بیٹے (قابیل) پر بھی ہوتا ہے، کیونکہ اُسی نے سب سے پہلے قتل کا رواج جاری کیا.

بخاری 3335، 6867
(مسلم 4379؛ نسائی 3990؛ ترمذی 2673؛ ماجہ 2616؛ مسند احمد 3630، 4123؛ مشکوٰۃ 211)

03/01/2026

#نماز #ایمان

02/01/2026

#نماز #ایمان

01/01/2026

🌹

*ایمان افروز حکایت*

سورۂ قدر کا شانِ نزول بیان کرتے ہوئے بعض مفسرینِ کرام نے ایک نہایت ہی ایمان افروز حکایت بیان کی ہے۔ اس کا مضمون کچھ اس طرح ہے: حضرت شمعون رحمۃ اللہ علیہ نے ہزار ماہ اس طرح عبادت کی کہ رات کو قیام اور دن کو روزہ رکھنے کے ساتھ ساتھ اللہ عزّوجل کی راہ میں کفّار کے ساتھ جہاد بھی کرتے تھے۔ وہ اس قدر طاقتور تھے کہ لوہے کی وزنی اور مضبوط زنجیروں کو اپنے ہاتھوں سے توڑ ڈالتے تھے۔

کفّارِ ناہنجار نے جب دیکھا کہ حضرت شمعون رحمۃ اللہ علیہ پر کوئی بھی حربہ کارگر نہیں ہوتا تو باہم مشورہ کرنے کے بعد بہت سارے مال و دولت کا لالچ دے کر

آپ رحمۃ اللہ علیہ کی زوجہ کو اس بات پر آمادہ کر لیا کہ وہ کسی رات نیند کی حالت میں پائیں تو انہیں نہایت ہی مضبوط رسیوں سے خوب اچھی طرح جکڑ کر ان کے حوالے کر دے۔ چنانچہ بے وفا بیوی نے ایسا ہی کیا۔ جب آپ رحمۃ اللہ علیہ بیدار ہوئے اور اپنے آپ کو رسیوں سے بندھا ہوا پایا تو فوراً اپنے اعضاء کو حرکت دی۔ دیکھتے ہی دیکھتے رسیاں ٹوٹ گئیں اور آپ رحمۃ اللہ علیہ آزاد ہو گئے۔ پھر اپنی بیوی سے استفسار کیا: مجھے کس نے باندھ دیا تھا؟ بے وفا بیوی نے وفاداری کی نقلی اداؤں سے جھوٹ موٹ کہہ دیا کہ میں تو آپ کی طاقت کا اندازہ کر رہی تھی کہ آپ رحمۃ اللہ علیہ ان رسیوں سے کس طرح اپنے آپ کو آزاد کرواتے ہیں۔ بات رفع دفع ہو گئی۔

ایک بار ناکام ہونے کے باوجود بے وفا بیوی نے ہمت نہیں ہاری اور مسلسل اس بات کی تاک میں رہی کہ کب آپ رحمۃ اللہ علیہ پر نیند طاری ہو اور وہ انہیں باندھ دے۔ آخرکار ایک بار پھر موقع مل ہی گیا۔ لہٰذا جب آپ رحمۃ اللہ علیہ پر نیند کا غلبہ ہوا تو اُس ظالمہ نے نہایت ہی چالاکی کے ساتھ آپ رحمۃ اللہ علیہ کو لوہے کی زنجیروں میں اچھی طرح جکڑ دیا۔ جونہی آپ رحمۃ اللہ علیہ کی آنکھ کھلی، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے ایک ہی جھٹکے میں زنجیر کی ایک ایک کڑی الگ کر دی اور بآسانی آزاد ہو گئے۔ بیوی یہ منظر دیکھ کر سٹپٹا گئی، مگر پھر مکاری سے کام لیتے ہوئے وہی بات دہرا دی کہ میں تو آپ رحمۃ اللہ علیہ کو آزما رہی تھی۔ دورانِ گفتگو حضرت شمعون رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی بیوی کے آگے اپنا راز افشا کر دیا کہ مجھ پر اللہ عزّوجل کا بڑا کرم ہے، اُس نے مجھے اپنی ولایت کا شرف عنایت فرمایا ہے۔ مجھ پر دنیا کی کوئی چیز اثر نہیں کر سکتی، مگر ہاں میرے سر کے بال…

چالاک عورت ساری بات سمجھ گئی۔ آہ! اُسے دنیا کی محبت نے اندھا کر دیا تھا۔ آخر ایک بار موقع پا کر اُس نے آپ رحمۃ اللہ علیہ کو آپ رحمۃ اللہ علیہ کے اُن آٹھ گیسوؤں سے باندھ دیا جن کی درازی زمین تک تھی۔ (یہ اگلی اُمت کے بزرگ تھے۔ ہمارے آقا ﷺ کی سنت میں گیسو زیادہ سے زیادہ شانوں تک ہیں۔) آپ رحمۃ اللہ علیہ نے آنکھ کھلنے پر بڑا زور لگایا مگر آزاد نہ ہو سکے۔ دنیا کی دولت کے نشے میں بدمست بے وفا عورت نے اپنے نیک اور پارسا شوہر کو دشمنوں کے حوالے کر دیا۔

کفّارِ بد اطوار نے حضرت شمعون رحمۃ اللہ علیہ کو ایک ستون سے باندھ دیا اور انتہائی بے دردی اور سفّاکی سے اُن کے ناک اور کان کاٹ ڈالے اور آنکھیں نکال لیں۔ اپنے ولیِ کامل کی بے کسی پر ربّ العزّت عزّوجل کی غیرت کو جوش آیا۔ قہرِ قہار اور غضبِ جبار نے ظالم کافروں کو زمین کے اندر دھنسا دیا، اور دنیا کے لالچ میں آ کر بے وفائی کرنے والی بد نصیب بیوی پر قہرِ خداوندی عزّوجل کی بجلی گری اور وہ بھی خاکستر ہو گئی۔
(ماخوذ از مکاشفۃ القلوب، ص ۳۰۶)
♥️🌼🌸🤲🌹

31/12/2025

جب صبح آنکھ کھلے گی تو 2026 کا آغاز ہو چکا ہوگا۔
آج ہی نیت کر لیں کہ صبح سے 2026 میں ہماری ایک بھی نماز قضا نہ ہو۔انشااللہ
اللہ ہمیں ثابت قدم رکھے، آمین 🤍🤲

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Rizwan Qasim Chef, Naveed Gill, Maqbool Ahmad, K...
31/12/2025

Shout out to my newest followers! Excited to have you onboard! Muhammad Rizwan Qasim Chef, Naveed Gill, Maqbool Ahmad, Khawaja Yousaf, Rana Zeshan Thakur

Address

Jubail Industrial City
Jubail
35514

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Message Of Islam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share