Lutfullah Writes

Lutfullah Writes Ahadess , Tilawat, Islamic Video, Motivational Stories Quotes and Aqwal e Zari

29/07/2025

نبی کریم ﷺ نے فرمایا:

"سب سے بہتر شخص وہ ہے جو دوسروں کے لیے سب سے زیادہ فائدہ مند ہو۔"
(الجامع الصغير: حسن)

📌 آج کسی ایک شخص کو فائدہ پہنچائیں — چاہے ایک اچھی بات، ایک دعا، یا ایک مدد۔

---

➤ اس پیغام کو آگے بڑھائیں، شاید کسی کے دل میں روشنی پیدا ہو جائے۔

27/07/2025
26/07/2025

مدرسے میں داخلہ لیں تو " کھٹا صوفی
یونیورسٹی جائیں تو "ملحد"
مسجد میں نماز پڑھیں تو "بڑا آیا نمازی"
گھر نماز پڑھیں تو "منافق"
صف اول کا معمول بنائیں تو "دکھاوا"
آخری صف میں پہنچیں تو "لاپرواہی"
کاروبار کرکے مدرسہ چلائیں تو "دنیا دار ملاں"
عوام سے چندہ کریں تو "چندہ خور"
خوش اخلاقی سے پیش آئیں تو "میٹھی چھری"
سنجیدہ بن کر رہیں تو "کھڑوس"
روزانہ سلام دعا کریں تو"کوئی نہ کوئی مطلب ہو گا اسکو"۔ اپنے بچے کو دینا ہو تو" سو روپے میں آج کل آتا ہی کیا ہے"۔ مسجد مدرسے یا امام کی خدمت کرنی ہو تو"پچاس روپے "
اپنے کام سے کام رکھیں تو "بے وفا بے فیض اور خود غرض"
ان باکس میں فوراً جواب دیں تو "ویلا بندہ"
اور کچھ تاخیر ہو جائے تو "مغرور"
طلاق ہو جائے تو "گھر بربادی"
زبردستی گھٹ گھٹ گزرا کریں تو "مثالی میاں بیوی"
رائے کا اختلاف کریں تو "بد زبان"
ہر ایک کی مان کر چلیں تو "بے وقوف"
سیر و سیاحت کے شوقین ہوں تو "آوارہ بندہ"
گھر رہنے کے عادی ہوں تو "کبھی گھر سے باہر بھی نکلا کرو" بیوی کے ساتھ اچھی انڈرسٹینڈنگ ہو، بیوی کا ہر کام میں ہاتھ بٹانے والا اور خیال رکھنے والا ہو تو"رن مرید،بڈی تھلے لگا" اگر خیال نہ رکھے ہاتھ نا بٹائے تو "خود غرض اور ظالم"۔ دوسرے علماء کے بارے رائے"مولوی تو بہت کھاتے ہیں بھئی اور پندرہ بیس ہزار تنخواہ بہت ہے مولوی کی" اپنی اولاد کو عالم بنانے کا کہا جائے تو "مولوی بن کے کھائے گا کہاں سے مولویوں کی تنخواہیں بہت تھوڑی ہوتی ہیں"
کہانیاں لکھنے لگیں "حقیقت سے دور آدمی"
شاعری کریں تو "فضول کام"
نعت پڑھیں تو "دین فروش"
ہنس مکھ بن کر رہیں تو "مسخرہ کہیں کا"
جسامت کمزور ہو تو "کچھ کھایا کرو"
صحت مند جسامت ہو تو "تھوڑا کھایا کرو"
مر جائیں تو "بڑا اچھا شخص تھا"
زندہ رہیں تو "دھرتی کا بوجھ"۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا دنیا کے کیا کہنے ۔۔۔۔لہذا ۔۔۔دین اسلام کے مطابق زندگی گزارو ۔۔۔لوگ کیا کہتے ہیں ۔۔۔پروا کرنی جھوڑ دو ۔۔۔ہاں ۔۔۔مگر ۔۔۔۔مگر۔۔۔۔مگر ۔۔۔۔۔اخلاص اپنانا اور حقوق الله اور حقوق العباد کا خیال بہت ضروری ہے۔۔۔۔۔۔ہوشیار باش

میرے پیج پہ کچھ مسئلہ آیا ہے کہتے ہیں کہ کمنٹس Comment کرنے سے حل ہوجائے گا مہربانی فرما کر کمنٹ کر کے شئیر کریں۔جزاک ال...
24/07/2025

میرے پیج پہ کچھ مسئلہ آیا ہے کہتے ہیں کہ کمنٹس Comment کرنے سے حل ہوجائے گا مہربانی فرما کر کمنٹ کر کے شئیر کریں۔
جزاک اللہ خیرا و احسن الجزاء فی الدنیا و الآخرۃ

💔 ایک اور بیٹی ہار گئی، پگڑیاں جیت گئیں 💔پتھر دل انسانوں، سرخ لباس میں ملبوس اس معصوم بے گناہ گلاب کو مسلتے ہوئے ذرا ترس...
20/07/2025

💔 ایک اور بیٹی ہار گئی، پگڑیاں جیت گئیں 💔
پتھر دل انسانوں، سرخ لباس میں ملبوس اس معصوم بے گناہ گلاب کو مسلتے ہوئے ذرا ترس نہیں آیا؟؟؟
ان جاہلانہ روایات پر تھو۔
کیا پسند کی شادی جرم ہے؟؟
کیا مرضی کا نکاح جرم ہے؟؟؟
کہاں ہیں حکومتیں؟کہاں ہیں عدالتیں؟؟؟
ان قاتلوں کو اسی طرح کھلے میدان میں نمونہ عبرت بنایاجائے۔

ڈیڑھ سال پہلے ایک جوڑے نے پسند کی شادی کی...
محبت کی، نکاح کیا، ایک نئے سفر کا آغاز کیا۔

لیکن قبیلے والوں کو یہ محبت گوارا نہ ہوئی۔
دعوت دی — مگر یہ کھانے کی نہیں، "غیرت" دکھانے کی دعوت تھی۔
🥀

ایک سنسان میدان میں لے جا کر کھڑا کیا گیا...
⚔️ جہاں 19 بلوچ مرد موجود تھے،
ان میں سے 5 کے ہاتھوں میں لوڈڈ بندوقیں تھیں۔

🌺 24 سالہ شیتل... بڑی سی چادر میں لپٹی ہوئی،
🕊️ ہاتھ میں قرآن تھامے…
پُرسکون قدموں سے قتل گاہ کی طرف بڑھتی ہے۔

وہ کہتی ہے:
"صرف گولی مارنے کی اجازت ہے... اس کے علاوہ کچھ نہیں"
🩸 مگر کب کسی نے اس کی اجازت لی تھی؟

نہ آنکھوں میں التجا...
نہ لبوں پر چیخ...
نہ پاؤں کانپے...
صرف خاموشی تھی — ایسی کہ چیخیں بھی ہار مان جائیں۔

پھر... 9 گولیاں چلیں 🔫
اور شیتل... خاموشی سے امر ہو گئی۔ 🌹

پھر زرک کی باری آئی...
💔 اسے دوگنا گولیاں ماری گئیں...
صرف اس لیے کہ اس نے اپنے دل کی بات مانی تھی۔

اور یوں... "غیرت" کو "سکون" ملا۔
🙄 قبیلے کی وہی غیرت،
جو اپنی ہی بیٹی کو بے غیرت مردوں کے مجمعے کے سامنے میدان میں لا کھڑا کرتی ہے۔

یہ غیرت نہیں، وحشت ہے...
یہ دستور نہیں، درندگی ہے!

زمانے کے چلن سے برسرِ پیکار عورت ہوں
سو ہر اک مرحلے پر جبر سے دوچار عورت ہوں
مرے اندر نمو پاتی ہیں آنے والی نسلیں بھی
خدا کے بعد میں تخلیق کا کردار عورت ہوں
🌸

📢 اس ظلم پر خاموشی بھی گناہ ہے!
شیئر کریں تاکہ ہر دل تک پہنچے...
🕯️ ایک اور شیتل کو بچانے کے لیے۔

*ایک عبرتناک کہانی* 🥺20 سال کومے میں تھا لندن پڑھائی کرنے گیا تھا۔ 2005 میں لندن میں ٹریفک حادثہ ہوا۔ اتنا شدید تھا کہ ش...
20/07/2025

*ایک عبرتناک کہانی* 🥺

20 سال کومے میں تھا لندن پڑھائی کرنے گیا تھا۔ 2005 میں لندن میں ٹریفک حادثہ ہوا۔ اتنا شدید تھا کہ شہزادہ اسی وقت سے کومے میں چلا گیا تھا۔ دنیا کے بہترین ڈاکٹرز ہائر کئے تھے۔ ایک امریکی ڈاکٹر اور ایک اسپینش ۔ ایک ڈاکٹر کی تنخواہ 6 لاکھ امریکی ڈالر یعنی یومیہ 20 ہزار امریکی ڈالر تھی۔ جہاں شہزادہ پڑا تھا۔ وہ پورا روم ہسپتال کی شکل میں تبدیل کیا تھا۔ سونے کا چمچہ منہ میں لیکر پیدا ہونے والے شہزادے کی دولت شہزادے کو نہ بچا سکی۔ ۔تو یہی حقیقت ہے۔ قدرت کی عطا کردہ صحت اور اور جسمانی اعضاء بہت قیمتی ہے۔ دنیا کی جہاں کی دولت سے بڑھ کر ہے۔
یہ انکے لیے نصیحت یے جو کہتے ہیں کہ پیسہ سب کچھ ہے۔ پیسہ سب کچھ نہیں ہوتا۔

حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہ
14/07/2025

حسن و حسین رضی اللہ تعالی عنہ

ہری پور کے نوجوان انیس الرحمان نے مثال قائم کر دی، میں سوچتا تھا کہ اپنی شادی کے موقع پر ایسا ہی کروں گا لوگ اور گھر وال...
13/07/2025

ہری پور کے نوجوان انیس الرحمان نے مثال قائم کر دی، میں سوچتا تھا کہ اپنی شادی کے موقع پر ایسا ہی کروں گا لوگ اور گھر والے ہنستے تھے لیکن آج اس نوجوان نے رسم کو توڑ کر مزید حوصلہ بڑھا دیا الحمد للہ نوجوانوں میں شعور پیدا ہو رہا ہے، شادی کے موقع پر جہیز، مہندی، بارات، سلامی، لڑکی والوں کی طرف سے جائیدادوں اور زیورات کی ڈیمانڈز ان سب رسومات کا خاتمہ ہونا چاہئیے۔ اپنی رائے سے ضرور آگاہ کریں۔

اپنی رائے ضرور دیں۔شر بت یا روزہ ؟؟؟؟؟
06/07/2025

اپنی رائے ضرور دیں۔
شر بت یا روزہ ؟؟؟؟؟

Address

Khamis Mushait

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lutfullah Writes posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lutfullah Writes:

Share

Category