Majeed jami Vlogs

Majeed jami Vlogs Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Majeed jami Vlogs, Digital creator, Madina manwra, Mecca.

تمام عمرہ پر آنے والے اللہ کے مہمان زائرین ہم سے کھجور بازار سے بارعایت خریدیں ۔۔۔
جامی کھجور شاپ مدینہ منورہ
رابطہ نمبر۔واٹس ایپ ۔00923427304993
کال نمبر۔۔۔00966539115027

30/09/2026

ایک کمزور انسان ظلم، ناانصافی اور مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا فیصلہ کر لیتا ہے تو اس کے اندر ایک نیا حوصلہ اور غیر معمولی ہمت پیدا ہو جاتی ہے۔ پھر وہ اپنی کمزوری کو اپنی طاقت بنا کر بڑے سے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہو جاتا ہے۔ ایسے انسان کو شکست دینا آسان نہیں ہوتا، کیونکہ جب انسان خوف کو پیچھے چھوڑ کر اپنے ارادے پر قائم ہو جائے تو اس کا مقابلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
حقیقت: انسان کی اصل طاقت اس کے جسم میں نہیں بلکہ اس کے حوصلے، عزم اور ثابت قدمی میں ہوتی ہے۔
مقصد: اس قول کا مقصد یہ سمجھانا ہے کہ انسان کو اپنی کمزوری سے مایوس نہیں ہونا چاہیے، بلکہ ہمت، عقل اور مضبوط ارادے کے ساتھ مشکلات کا مقابلہ کرنا چاہیے۔

26/09/2026

مدینہ منورہ کی تمام کھجوریں ہمارے ہاں دستیاب ہیں آپ جس ملک میں مرضی ہیں آپ آرڈر کریں صرف دس دن میں کھجور آپ کے گھر ڈلیور ہوگی ۔زاہرین کھجور کے لیے ہم سے رابطہ کریں شکریہ #
03427404993
00966574358393

انشاللہ دسمبر گروپ بہترین سہولیات کے ساتھرابط نمبر0342730499303076328214
24/09/2026

انشاللہ دسمبر گروپ
بہترین سہولیات کے ساتھ
رابط نمبر
03427304993
03076328214

Perimum quality 💯 NaturalFresh & Handpacked Fast Dalvry ہمارے ہاں ٹاپ کوالٹی 1.عجوہ پرمیم 2999RS2.مبروم پرمیم 3599RS3.عن...
19/09/2026

Perimum quality
💯 Natural
Fresh & Handpacked
Fast Dalvry
ہمارے ہاں ٹاپ کوالٹی
1.عجوہ پرمیم 2999RS
2.مبروم پرمیم 3599RS
3.عنبر پرمیم 3599RS
4.صقری پرمیم 2499RS
5.مجدول پرمیم 2199RS
6.صقعی پرمیم 1599RS
7.صفاوی قلمی پرمیم 1599RS

ہمارے ہاں ٹاپ نارمل فریش کوالٹی
1.عجوہ فریش 1199RS
2.مبروم فریش 1199RS
3.عنبر فریش 1499RS
4.صقری فریش 1499RS
5.مجدول فریش 1499RS
6.صقعی فریش 1299RS
7.صفاوی قلمی 1299RS
8.سکل بغیر گھٹلی 1299RS
9.برنی مدینہ 999RS
ہمارے ہاں تمام کھجوریں بازار سے رعایت دستیاب ہیں
آپ اپنے شہر اپنے ملک بیٹھے کارگو منگواۓ 8 دنوں میں آپ کے گھر ڈلیور ہوگی

*مدینہ کی برکت آپ کے دستر خوان تک*

*جامی کھجور مدینہ منورہ*
رابطہ نمبر
03427304993
00967574358393

ماہیں کتنی حسین ہوتی ہیں        دوسری بار روٹی مانگو تو خوش ہو جاتی ہیں      اللہ پاک میری ماں کو جنت الفردوس میں اعلی م...
18/09/2026

ماہیں کتنی حسین ہوتی ہیں
دوسری بار روٹی مانگو تو خوش ہو جاتی ہیں
اللہ پاک میری ماں کو جنت الفردوس میں اعلی مقام نصیب عطا فرمائے آمین

مسجدِ نبوی میں موجود ریاض الجنہ جنت کا وہ گوشہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا "ما بین بیتی و منبر روضۃ من ریاض ...
11/09/2026

مسجدِ نبوی میں موجود ریاض الجنہ جنت کا وہ گوشہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
"ما بین بیتی و منبر روضۃ من ریاض الجنہ"
میرے گھر اور منبر کے درمیان جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے۔
رسول اللہ ﷺ ام المومنین حضرت عائشہ ؓ کے حجرہ میں آرام فرما ہیں اور یہاں سے لے کر آپ ﷺ کے منبر تک کی جگہ آج ریاض الجنہ کہلاتی ہے۔
آج مدینہ شریف کی حاضری کے دوران ہر مسلمان کی حسرت ہوتی ہے کہ وہ اس مبارک جگہ پر جائے اور عبادات کرے رسول اللہ ﷺ پر درود و سلام پڑھے اور رسول اللہ ﷺ کی قربت کو محسوس کر سکے۔ کیونکہ یہ وہ پاک مقام ہے جہاں پر رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرام نے وقت گزارا اور عبادات کیں۔
اب بات کرتے ہیں کہ اس جگہ پر جانا کیسے ہے۔ تو دوستوں سعودی حکومت اور حرمین انتظامیہ نے ریاض الجنہ جانے کے لیے ایک پرمٹ اپوائنٹمنٹ کا نظام متعارف کروایا ہے جو کہ آفیشل NUSUK APP سے لیا جاتا ہے۔ پرمٹ ملنے پر آپکو ایک QR کوڈ دیا جاتا ہے جسے سکین کروا کر آپ ریاض الجنہ میں داخل ہو سکتے ہیں۔

پرمٹ لینے کا طریقہ:
پرمٹ لینے کے لیے آپ کو سب سے پہلے NUSUK APP پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہے جو کہ گوگل پلے اسٹور اور ایپل ایپ اسٹور پر موجود ہے۔ اکاؤنٹ بنا کر اپنا پاسپورٹ نمبر اور ویزہ نمبر ڈالنا ہے۔ اس کا سب سے بہترین طریقہ ہے کہ جب آپ کا ایجنٹ آپ کو عمرہ کے تمام ڈاکومنٹس دے آپ فوراََ سے اپنا اکاؤنٹ بنائیں اور اپنے شیڈول کے مطابق اپنا پرمٹ بک کر لیں۔ کبھی کبھی پرمٹ پہلے سے بک بھی آ رہے ہوتے ہیں تو کچھ لوگ یہی دیکھ کے پریشان ہو جاتے ہیں۔ اس میں پریشانی کی کوئی بات نہیں آپ نے بس ہر 20 منٹس کے بعد چیک کرتے رہنا ہے تو آپ کو انشاءاللہ آپ کی من پسند تاریخ کا پرمٹ مل ہی جائے گا۔
آپ اپنے NUSUK اکاؤنٹ میں اپنی فیملی اور دوستوں کو بھی شامل کر سکتے ہیں اور پرمٹ لیتے وقت اگر آپ ان کو بھی سلیکٹ کریں تو آپ اکٹھے بھی پرمٹ بک کر سکتے ہیں تا کہ آپ ایک ہی وقت میں اکٹھے جا سکیں۔ مرد حضرات کے پرمٹ اکٹھے اور خواتین کے پرمٹ الگ سے اُن کے اکاؤنٹ میں ایک سے زیادہ مل سکتے ہیں۔ عشا اور فجر کے بعد خواتین کا وقت ہوتا ہے اور باقی سارا دن مردوں کا ۔

پرمٹ لینے میں دشواری:
بہت سے لوگوں کو اکثر ریاض الجنہ کا پرمٹ لینے میں دشواری کا سامنا رہتا ہے۔ کبھی پرمٹ بک شو ہوتے ہیں تو کبھی کوئی اور مسئلہ آ جاتا ہے۔
آپ ہر 20 بیس منٹ بعد چیک کرتے رہیں اور آپ کے اس مسئلہ کا حل نکل جائے گا۔ اگر آپ مدینہ شریف میں موجود ہیں اور ابھی تک پرمٹ بک نہیں کر سکے اور آپ کو پرمٹ لینے میں دشواری کا سامنا ہے تو مسجدِ نبوی کے گیٹ نمبر 307 کے پاس Nusuk care کا آفس ہے آپ وہاں تشریف لے جائیں وہ آپ کے پرمٹ کا مسئلہ حل کر دیں گے۔

پرمٹ سسٹم سے لاعلمی:
ہمارے پاکستان میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جن کو ریاض الجنہ کے پرمٹ سسٹم کا پتہ ہی نہیں ہوتا یہاں بہت سے ایجنٹس بھی کوتاہی کرتے ہیں۔ ایجنٹس کو چاہیے کہ اپنے کلائنٹس کی ریاض الجنہ پرمٹ کے حوالے سے مکمل رہنمائی کریں لیکن بدقسمتی سے بہت سے ایجنٹس نہیں بتاتے۔ اور کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو مدینہ منورہ کووڈ19 کے دور سے پہلے آئے تھے جب پرمٹ کا سسٹم ہی نہیں تھا اور کسی بھی وقت ریاض الجنہ جا سکتے تھے۔ اُن لوگوں کے دماغ میں بھی یہ بات نہیں ہوتی کہ اب ریاض الجنہ صرف پرمٹ لے کر ہی جا سکتے ہیں۔

ایک سے زیادہ دفعہ پرمٹ لینے کا طریقہ:
نارمل طریقے سے ایک دفعہ جب آپ پرمٹ بک کر لیں تو دوبارہ آپ 365 دِنوں کے بعد ہی پرمٹ بک کر سکتے ہیں۔ لیکن ایک ایسا طریقہ بھی جس سے آپ ریاض الجنہ ایک سے زیادہ دفعہ بھی جا سکتے ہیں۔ NUSUK App پر ریاض الجنہ کا ایک instant پرمٹ سسٹم بھی موجود ہے جس کے ساتھ آپ دوبارہ بھی ریاض الجنہ جا سکتے ہیں۔ ہر 20 منٹس بعد instant پرمٹ بھی ریفریش ہوتے ہیں جس کے اوپر ایک سبز بجلی کا سا نشان آتا ہے جسے آپ بک کر سکتے ہیں۔ اور یہ طریقہ مکمل طور پر قانونی ہے اس میں کسی قسم کی کوئی دھوکہ دہی شامل نہیں۔ Instant پرمٹ بک کرنے کے طریقہ پر میری آئی ڈی میں ایک ویڈیو بھی موجود ہیں آپ چاہیں تو دیکھ سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ کسی بھی بھائی بہن کو اگر ریاض الجنہ کے پرمٹ میں مسئلہ درپیش ہو وہ مجھے انباکس میسج کر سکتا ہے میں بلا معاوضہ آپ کے مسئلے کے حل کے لیے پوری کوشش کروں گا اور قانونی طریقے سے ہی آپ کو نارمل اور انسٹنٹ پرمٹ بک کروا کے دوں گا انشاءاللہ۔

اگر آپ کو یہ پوسٹ معلوماتی لگی ہو تو اسے آگے بھی شیئر کریں خاص کر وہ دوست احباب کو جو بہت جلد مدینہ منورہ جانے والے ہیں۔

دعاؤں کا طلبگار
عبدالمجیدجامی ورک
جامی کھجور مدینہ منورہ
رابطہ نمبر:
00923427304993
009674358393

مسجدِ نبوی ﷺ کے صحن کی وہ ٹھنڈی ٹائلیں، قدرت کا ایک حسین راز ❤️🤍مدینہ منورہ کی شدید گرمی میں جب سورج اپنی پوری آب و تاب ...
06/09/2026

مسجدِ نبوی ﷺ کے صحن کی وہ ٹھنڈی ٹائلیں، قدرت کا ایک حسین راز ❤️🤍

مدینہ منورہ کی شدید گرمی میں جب سورج اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ چمک رہا ہوتا ہے، تب بھی مسجدِ نبوی ﷺ کے صحن میں بچھا ہوا سفید سنگِ مرمر حیران کن حد تک ٹھنڈا محسوس ہوتا ہے۔ زائرین جب ننگے پاؤں ان ٹائلوں پر چلتے ہیں تو انہیں ایسا سکون ملتا ہے جیسے قدموں کے نیچے ٹھنڈی چھاؤں بچھا دی گئی ہو۔

یہ عام ٹائل نہیں بلکہ مخصوص قسم کا سفید سنگِ مرمر ہے، جس کی خصوصیات اسے دھوپ میں بھی نسبتاً ٹھنڈا رکھنے میں مدد دیتی ہیں۔ اس کی سفید سطح سورج کی روشنی کا بڑا حصہ منعکس کرتی ہے، اسی لیے یہ عام گہرے رنگ کے پتھروں کی طرح تیزی سے گرم نہیں ہوتا۔

اور مسجدِ نبوی ﷺ میں ایک دلچسپ بات یہ بھی محسوس ہوتی ہے کہ صحن کے مختلف حصوں میں استعمال ہونے والے پتھر یا ٹائلیں ایک جیسا احساس نہیں دیتیں۔ کچھ جگہوں پر فرش گرم محسوس ہو سکتا ہے، جبکہ مخصوص سفید سنگِ مرمر نسبتاً ٹھنڈا رہتا ہے۔

یہ منظر دیکھ کر انسان بے اختیار اللہ تعالیٰ کی قدرت، حکمت اور اس مقدس مقام کی خوبصورتی کو محسوس کرتا ہے۔
مدینہ منورہ میں ہر چیز اپنے اندر ایک الگ سکون، ایک الگ خوبصورتی اور ایک الگ احساس لیے ہوئے ہے۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو بار بار مسجدِ نبوی ﷺ کی حاضری نصیب فرمائے، وہاں ادب و محبت کے ساتھ قدم رکھنے اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کرنے کی سعادت عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین 🤲�

مدینہ منورہ: مسجدِ قباء اسلامی تاریخ کے ان عظیم اور بابرکت مقامات میں شمار ہوتی ہے جہاں رسول اللہ ﷺ ہجرتِ مدینہ کے بعد ت...
02/09/2026

مدینہ منورہ: مسجدِ قباء اسلامی تاریخ کے ان عظیم اور بابرکت مقامات میں شمار ہوتی ہے جہاں رسول اللہ ﷺ ہجرتِ مدینہ کے بعد تشریف لائے اور مسجدِ قباء کی بنیاد رکھی۔

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ ہر ہفتے ہفتہ کے دن مسجدِ قباء تشریف لایا کرتے تھے، کبھی پیدل اور کبھی سواری پر، اور وہاں دو رکعت نماز ادا فرمایا کرتے تھے۔
(صحیح بخاری، صحیح مسلم)

مسجدِ قباء سے وابستہ یہ مبارک روایت آج بھی مسلمانوں کے دلوں میں محبتِ رسول ﷺ اور مدینہ منورہ کی عقیدت کو تازہ کرتی ہے۔

جس سرزمین پر رسول اللہ ﷺ تشریف لائے، وہاں موجود تاریخی آثار مسلمانوں کے لیے سیرتِ نبوی ﷺ کی یاد تازہ کرنے کا ذریعہ ہیں۔

ایک زائر نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی کسی مقدس اور تاریخی مقام سے گزرتے ہیں تو کوشش کرتے ہیں کہ دوسروں کو بھی اس مقام کی زیارت اور تاریخی اہمیت سے آگاہ کریں۔

🤲🏻 اللہ تعالیٰ ہمیں مسجدِ قباء کی حاضری، مدینہ منورہ کی باادب زیارت اور رسول اللہ ﷺ کی سنتوں پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔

⚠️ Disclaimer: This post is shared for informational and Islamic educational purposes. The practice of the Prophet ﷺ visiting Masjid Quba is established in authentic hadith. Details concerning specific historical routes, structures or present-day locations may vary and should be understood in their historical context.

Address

Madina Manwra
Mecca
42210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Majeed jami Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share