21/10/2025
آصف علی زرداری پر دوران تفتیش تش دد اور سلمان تاثیر کو گرفتاری میں مزاحمت پر تھپڑ رسید کرنے والے پنجاب پولیس کے انسپکٹر نوید سعید المعروف نوید پہلوان کا انجام کیا ہوا تھا ؟ انسپکٹر نوید سعید نے 1990 کی دہائی میں کھیلوں کے کوٹے پر پنجاب پولیس میں شمولیت اختیار کی ، اپنی قابلیت کی بنیاد پر چند سالوں میں اے آئی ایس پروموٹ ہوئے ، لاہور کے کئی غنڈوں بدمعاشوں کو مقابلوں میں پار کیا لیکن کئی بڑے بدمعاشوں اور دشمن داروں کے ہاتھوں کا کھلونا بن کر خوب مال بھی کمایا ، چوہدراہٹ کا انہیں بہت شوق تھا چنانچہ پراپرٹی کے کام کی آڑ میں زمینوں پر قبضے کیے اور لمبے ہاتھ ما,رے ، اعلیٰ پولیس افسران انکی پشت پر ہوتے تھے ، ایک کیس کی تفتیش کے لیے کراچی گئے اور آصف زرداری کودوران تفتیش تش دد کا نشانہ بنایا ، پنجاب اسمبلی کے باہر سلمان تاثیر کو گرفتاری میں مزاحمت پر تھپڑ ما,رے، لیکن ہر عروج کو زوال ہے چند سال بعد انکے خلاف نیب ریفرنس دائر ہوا تو بیرون ملک فرار ہو گئے ، پھر دولت نے رنگ جمایا اور پلی بارگینگ کرکے واپس پاکستان آگئے ، اور پراپرٹی کے کام اور ناجائز قبضوں میں پولیس کے اندر اپنا اثر و رسوخ استمعال کرنے لگے ، اس دوران پراپرٹی کے ہی ایک رولے میں اپنے ایک دوست کے والد کو ما.را پیٹا تو دوست انکا دشمن بن گیا اور ایک روز رائیونڈ لاہور میں جب موصوف اپنے گن مینوں اور دوستوں کے ساتھ قبضہ لینے گئے تو جس بزرگ کے ساتھ بدتمیزی کی تھی اسکے بیٹوں نے انہیں گھیر لیا ، اتنی فا۔ئر،نگ ہوئی کہ علاقہ لرز اٹھا نتیجے مین نوید پہلوان اور انکے ساتھ موجود تمام ساتھی موقع پر ہی اللہ کو پیارے ہو گئے , انکی زندگی اور خوفناک انجام کا ایک سبق آموز پہلو یہ سامنے آیا کہ انکی کمائی اور زمینوں جائدادوں پر ایرے غیرے قابض ہوئے اور انکا خاندان آج بھی کسمپرسی کی حالت میں ہے چھوٹی موٹی ملازمتیں کرکے گزارہ کررہا ہے ۔ سچ کہتے ہیں برے کام کا برا انجام