Madinah Lovers

Madinah Lovers مسجد نبوی شریف اور مسجد الحرام کے تاریخی مقامات کی زیارت کی ویڈیو اور تصاویر کے لئے ہمارا پیج ایک بار ضرور لائک کریں پوسٹ کو آگے شیئر کریں جزاک اللہ💞🥀🕋🇸🇦🇵🇰
(1)

وُلِدَ فِي مَكَّةَ فَأَصْبَحَتْ مُكَرَّمَةً،وہ مکہ میں پیدا ہوئے، تو مکہ معظم اور باعزت بن گیا۔وَعَاشَ فِي المَدِينَةِ ف...
22/08/2025

وُلِدَ فِي مَكَّةَ فَأَصْبَحَتْ مُكَرَّمَةً،
وہ مکہ میں پیدا ہوئے، تو مکہ معظم اور باعزت بن گیا۔

وَعَاشَ فِي المَدِينَةِ فَأَصْبَحَتْ مُنَوَّرَةً،
اور مدینہ میں زندگی گزاری، تو مدینہ روشن و منور ہو گیا۔

وَدَخَلَ قُلُوبَنَا فَأَصْبَحَتْ مُطَهَّرَةً.
اور جب وہ ہمارے دلوں میں اُترے، تو دل پاکیزہ ہو گئے۔

*كُن رَاضِيًا بما قَسَمَ اللهُ لَك*  *فَالرِّضا مِفتاحُ السَّعادة. 💫* "اللہ کی تقسیم پر راضی رہو،کیونکہ رضا ہی خوشی کی ک...
22/08/2025

*كُن رَاضِيًا بما قَسَمَ اللهُ لَك*
*فَالرِّضا مِفتاحُ السَّعادة. 💫*

"اللہ کی تقسیم پر راضی رہو،
کیونکہ رضا ہی خوشی کی کنجی ہے۔" 🌼

بقیع الغرقدمدینہ منورہ کا قدیم اور تاریخی قبرستان ہے، جہاں تقریباً دس ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین مدفون ہیں۔...
21/08/2025

بقیع الغرقد
مدینہ منورہ کا قدیم اور تاریخی قبرستان ہے، جہاں تقریباً دس ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین مدفون ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس جگہ کو اہل مدینہ کی تدفین کے لیے منتخب فرمایا۔

ابتداء میں یہاں غرقد کے درخت کثرت سے موجود تھے، جنہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے کاٹ دیا گیا، اور پھر یہ مقام اہل ایمان کی آرام گاہ بن گیا۔

انصار میں سے سب سے پہلے یہاں حضرت اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ جبکہ مہاجرین میں سے سب سے پہلے حضرت عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ دفن کیے گئے۔
یہی وہ مقدس مقام ہے جہاں بے شمار اہل ایمان اپنی آخری آرام گاہ پا چکے ہیں۔

وفاتِ نبوی ﷺ کے بعد صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لیے سب سے بڑی تسلی اور قلبی سکون کا مرکز روضۂ اقدس ﷺ ہی تھا۔ای...
19/08/2025

وفاتِ نبوی ﷺ کے بعد صحابۂ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے لیے سب سے بڑی تسلی اور قلبی سکون کا مرکز روضۂ اقدس ﷺ ہی تھا۔
ایک موقع پر حضرت ابو ایوب انصاریؓ روضۂ اطہر ﷺ کی زیارت کے لیے حاضر ہوئے اور عقیدت و محبت سے اپنا چہرہ قبرِ مبارک سے مس کرنے لگے۔ اسی دوران مدینہ کے گورنر مروان وہاں آ گیا۔ اسے بظاہر یہ عمل خلافِ سنت محسوس ہوا، مگر حضرت ابو ایوبؓ اس کے اعتراض کو سمجھ گئے اور نہایت حکمت سے جواب دیا:

"میں آنحضرت ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں، اینٹ اور پتھر کے پاس نہیں آیا۔"

(مسند احمد، جلد 6، صفحہ 414)
📌 اس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کا طریقہ محبت و ادب یہ تھا کہ وہ روضہ اقدس ﷺ کو مرکزِ تسلی و عقیدت سمجھتے اور اس کے قریب آ کر اپنی محبت کا اظہار کرتے تھے۔

*أحسنُوا الظنّ بأقدَارِكُم* *فإنَّها تَأتِي مَحملة بظنُونكم ..*"اپنی تقدیروں کے بارے میں اچھا گمان رکھو،کیونکہ وہ تمہارے...
18/08/2025

*أحسنُوا الظنّ بأقدَارِكُم*
*فإنَّها تَأتِي مَحملة بظنُونكم ..*

"اپنی تقدیروں کے بارے میں اچھا گمان رکھو،
کیونکہ وہ تمہارے گمانوں کے مطابق ہی آتی ہیں۔" 🌿💕

بدر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟رسول اللہ ﷺ کی منزلِ مقصود مقامِ بدر تھا، کیونکہ ابو سفیان کا قافلہ جس شاہراہ سے آرہا تھا وہ ...
17/08/2025

بدر کا انتخاب کیوں کیا گیا؟

رسول اللہ ﷺ کی منزلِ مقصود مقامِ بدر تھا، کیونکہ ابو سفیان کا قافلہ جس شاہراہ سے آرہا تھا وہ اسی راستے سے گزرتا تھا۔ عربوں کا دستور یہ تھا کہ قافلے یہاں پہنچ کر لازمی پڑاؤ ڈالتے تھے۔

میدانِ بدر تقریباً ایک میل لمبا اور کچھ کم چوڑا ایک وسیع و عریض مقام ہے، جو چاروں طرف سے بلند اور ناقابلِ عبور پہاڑوں میں گھرا ہوا ہے۔ اندر آنے اور باہر جانے کے صرف تین یا چار ہی راستے تھے۔

رسول اللہ ﷺ کی حکمتِ عملی غالباً یہ تھی کہ قافلہ بدر میں اترنے کے بعد ان راستوں کو بند کر دیا جائے تاکہ دشمن کو ہر طرف سے گھیر لیا جائے۔ اس طرح نہ کوئی آدمی بچ کر نکل سکتا تھا اور نہ ہی کوئی اونٹ یا سامان قافلے کے ساتھ فرار ہو سکتا تھا۔
🔹 قافلے کا راستہ
ابو سفیان کا قافلہ جس شاہراہ سے آ رہا تھا وہ بدر سے گزرتا تھا اور دستور یہ تھا کہ قافلے یہاں لازمی پڑاؤ ڈالتے۔

🔹 قدرتی حصار
بدر کا میدان ایک میل لمبا اور کچھ کم چوڑا تھا، جو ہر طرف بلند پہاڑوں سے گھرا ہوا تھا۔ اندر آنے اور جانے کے صرف 3 یا 4 راستے تھے۔

🔹 پانی کی سہولت
بدر میں کنویں موجود تھے، جو جنگ کے دوران بڑی سہولت کا باعث بنے۔

🔹 منصوبہ بندی
رسول اللہ ﷺ کی حکمتِ عملی یہ تھی کہ جب قافلہ بدر میں اترے تو راستے بند کر کے دشمن کو گھیر لیا جائے تاکہ کوئی آدمی یا اونٹ بچ کر نہ جا سکے۔

مسجدِ قباء 🕌یہ وہ پہلی مسجد ہے جس کی تعمیر میں خود رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ نے عملی طور پر حصہ لیا۔اس مسجد کی بنیاد ت...
16/08/2025

مسجدِ قباء 🕌

یہ وہ پہلی مسجد ہے جس کی تعمیر میں خود رسول اللہ ﷺ اور صحابہ کرامؓ نے عملی طور پر حصہ لیا۔

اس مسجد کی بنیاد تقویٰ پر رکھی گئی۔

اللہ تعالیٰ نے قرآن میں اہلِ قباء کی فضیلت بیان فرمائی کہ:
"اس میں وہ لوگ ہیں جو پاک رہنا پسند کرتے ہیں اور اللہ پاکیزگی اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔"

رسول اللہ ﷺ ہر ہفتے قباء تشریف لے جاتے تھے۔

آپ ﷺ نے فرمایا:
"جو اپنے گھر میں اچھی طرح وضو کرے اور مسجدِ قباء آکر دو رکعت نماز پڑھے، اسے عمرہ کے برابر اجر ملتا ہے۔"

Comment Main Unka Name Likhen💕☘️
15/08/2025

Comment Main Unka Name Likhen💕☘️

مقبرہ المعلاۃ – مکہ مکرمہ کا قدیم ترین قبرستانیہ مکہ مکرمہ کا تاریخی قبرستان ہے جہاں تقریباً 6 ہزار صحابہ کرام رضوان الل...
15/08/2025

مقبرہ المعلاۃ – مکہ مکرمہ کا قدیم ترین قبرستان
یہ مکہ مکرمہ کا تاریخی قبرستان ہے جہاں تقریباً 6 ہزار صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین مدفون ہیں۔
اونچائی پر واقع ہونے کی وجہ سے اس کا نام "معلاۃ" رکھا گیا۔
یہی وہ مقدس جگہ ہے جہاں ام المؤمنین حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا مزارِ اقدس بھی موجود ہے۔
اللہ تعالیٰ ان تمام مقدس ہستیوں پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔
رضی اللہ عنہم اجمعین 🌹

گنبد خضراءلاکھوں عاشقان رسول اسی سبز گنبد کا دیدار کرکر کے درود و سلام کے گلدستے پیش کرتے ہیں ۔ یہ گنبد مسجد نبوی کا عظی...
14/08/2025

گنبد خضراء
لاکھوں عاشقان رسول اسی سبز گنبد کا دیدار کرکر کے درود و سلام کے گلدستے پیش کرتے ہیں ۔
یہ گنبد مسجد نبوی کا عظیم الشان سبز گنبد ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور حضرت عمر کی قبور مبارکہ پر واقع ہے۔ یہ گنبد اپنی قدامت کے باوجود اپنی خوشنمائی اور اپنے منفرد انداز تعمیر کے سبب اسلامی فن تعمیر کا انوکھا شاہکار ہے۔ گنبد خضرا مسلمانوں کے لیے باعث عقیدت و احترام ہے۔مسجد نبوی شریف کے رونقیں اس سبز گنبد کے بغیر ادھوری ہیں.

Subhan Allah 💕🇸🇦
13/08/2025

Subhan Allah 💕🇸🇦

Address

Medina
42210

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Madinah Lovers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share