
07/29/2025
جونیئر ذوالفقار علی بھٹو کا طلبہ کی گرفتاری پر شدید ردِعمل
جونیئر ذوالفقار علی بھٹو نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے طلباء کی گرفتاری پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ "پاکستان کی یونیورسٹیاں اپنے ہی طلبہ کے خلاف ہو گئی ہیں۔ اسلام آباد میں قائداعظم یونیورسٹی کے 70 طلبہ کو صرف اس مطالبے پر گرفتار کیا گیا کہ گرمیوں کی چھٹیوں میں ہاسٹلز کھلے رکھے جائیں۔ ہمارے طلبہ کو محفوظ رکھو! کیمپس کو محفوظ رکھو!"
انہوں نے مزید کہا کہ "آج قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں تقریباً 70 طلباء کو گرمیوں کی تعطیلات کے دوران ہاسٹلز تک رسائی کے مطالبے پر گرفتار کر لیا گیا۔ یہ صورتحال اُس عظیم رہنما کو شدید مایوس کرتی جس کے نام پر یہ یونیورسٹی قائم ہے۔"
جونیئر بھٹو نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ طلبہ کو فوری رہا کیا جائے اور تعلیمی اداروں کو جمہوری روایات کے مطابق محفوظ اور بااختیار بنایا جائے۔