سعودی عرب ایک ہفتے میں 15 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار۔غیر قانونی تارکین سے پاک وطن مہم کے تحت گزشتہ ہفتے 15 ہزار88 تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق گرفتار شدگان کی مذکورہ تعداد 9 دسمبر سے 15 دسمبر2021 تک کی ہے۔ مہم میں کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان کی کل تعداد میں سے 7508 افراد اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
18/12/2021
کیپیٹل سٹی ریاض کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور مسلم لیگی رہنما "محمد جمیل امین" کی جانب سے پی پی 206 خانیوال کی جیت کی خوشی میں ایک شاندار پرتکلف دعوتِ عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان مسلم لیگ (ن) میاں محمد طارق جنید کی بطورِ مہمانِ خصوصی اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کی بھرپور شرکت. پاکستان مسلم لیگ (ن) ریاض ریجن کی جانب سے "بار بی کیو ٹو نائٹ" ریسٹورینٹ میں ایک شاندار دعوت عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس کی میزبانی کا شرف مسلم لیگی رہنما کاروباری و سماجی شخصیت محمد جمیل امین کو حاصل ہوا..
18/12/2021
Report by asim baig from riyadh sauďi arabia
18/12/2021
Report from Al Jazan
18/12/2021
ولی عہد نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن منصوبے کا ماسٹر پلان جاری کردیا۔ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جدہ ڈاؤن ٹاؤن پروجیکٹ کا ماسٹر پلان جاری کردیا۔ مقصد شہر کے قلب میں انٹرنیشنل فرنٹ تیار کرنا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق پروجیکٹ کی تخمینی لاگت 75 ارب ریال ہو گی ۔ 57 لاکھ مربع میٹر کے علاقے کو پبلک انوسٹمنٹ فنڈ اور سعودی نیز غیر ملکی سرمایہ کاروں کی فنڈنگ سے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔
17/12/2021
سعودی خواتین کی پہلی بار ’ڈاکار ریلی‘ میں شرکت.
دو سعودی خواتین ’دانیا عقیل اور مشاعل العبیدان‘ ڈاکار ریلی میں شرکت کریں گی۔ گاڑیوں اور موٹرسائیکل کی سعودی آرگنائزیشن نے دونوں کو شرکت کےلیے درکار ضروری اجازت نامے جاری کر دیے ہیں.... رپورٹ مرزا عاصم بیگ بیورو چیف ریاض cnn news
17/12/2021
سعودی، مصری مشترکہ کمیشن کا اجلاس، اعلامیہ جاری.مصری، سعودی مشترکہ کمیشن نے خلیج عرب، آبنائے باب المندب اور بحرِ احمر میں جہاز رانی کی سلامتی کو لاحق خطرات لاحق کی مذمت کی ہے۔فریقین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ مذکورہ تینوں اہم سمندری گزرگاہوں میں محفوظ جہاز رانی کی آزادی سب کا حق ہے۔ رپورٹ مرزا عاصم بیگ بیورو چیف سعودی عرب آج کا پاکستان ٹی وی
Be the first to know and let us send you an email when Baig offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.