Nankana Sab Shahkot News

Nankana Sab Shahkot News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nankana Sab Shahkot News, Newspaper, Riyadh.

شاہ کوٹ: اوباش شخص کی ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش، پولیس مصروف تفتیش۔ننکانہ تیز کی رپورٹ کے مطابق، شاہ کوٹ کے...
31/08/2026

شاہ کوٹ: اوباش شخص کی ذہنی معذور بچی سے زیادتی کی مبینہ کوشش، پولیس مصروف تفتیش۔

ننکانہ تیز کی رپورٹ کے مطابق، شاہ کوٹ کے وارڈ نمبر 9 میں افسوسناک واقعہ، ذہنی معذور بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش۔ متاثرہ بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اہل علاقہ میں شدید تشویش، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

انسان فرشتہ نہیں بن سکتا ، التجا ہے مجھے معاف کردیا جائے اور دعا کی جائے اللہ بھی مجھے معاف کردے ۔۔ میو ہسپتال کے ایک وا...
29/07/2026

انسان فرشتہ نہیں بن سکتا ، التجا ہے مجھے معاف کردیا جائے اور دعا کی جائے اللہ بھی مجھے معاف کردے ۔۔ میو ہسپتال کے ایک وارڈ میں پڑی سٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کا عوام کے لیے پیغٖام ۔۔۔ عابدہ بیگ ان دنوں گنگا رام ہسپتال میں سرجیکل وارڈ میں زیر علاج ہیں ان کا پتے کا آپریشن ہوا ہے ، ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ زندگی اور موت اللہ کے فیصلے ہیں ۔ میرا کسی سے کوئی گلا شکوہ نہیں اور اگر کسی کی جانے انجانے میں دل ازاری دل شکنی ہوئی ہو تو وہ مجھے معاف کر دے میں نے ہمیشہ خوشیاں بانٹی ہیں لیکن بندہ فرشتہ نہیں ہوتا میری طرف سے کسی کا دل دکھا ہو تو میں سب سے معافی چاہتی ہوں میرے لیے سب مل کر دعا کریں اگر زندگی رہی تو دوبارہ ملاقات ہو جائے گی نہیں تو سب لوگوں سے دعاؤں کی اپیل ہے ، اللہ زندگی دے تو ایمان والی اور موت آئے تو کلمہ نصیب ہو جائے ۔۔۔

مصیبت اور دکھ کسی گھر کا رخ کر لیں تو کیا ہوتا ہے ، کبڈی پلیئر قاسم گجر کے گھر کی سچی مگر افسوسناک کہانی ۔۔۔ کئی سال پہل...
27/07/2026

مصیبت اور دکھ کسی گھر کا رخ کر لیں تو کیا ہوتا ہے ، کبڈی پلیئر قاسم گجر کے گھر کی سچی مگر افسوسناک کہانی ۔۔۔ کئی سال پہلے قاسم گجر کے والد کی دونوں ٹانگیں شوگر کی وجہ سے کٹ گئیں وہ معذوری کی زندگی گزار رہے ہیں ، والدہ کی بینائی بھی بیماری نے ختم کردی ، قاسم کا ایک بھائی اٹلی میں ہوتا ہے ، ایک سافٹ وئیر انجینئر کی تعلیم مکمل کررہا ہے ۔ 22 سالہ کبڈی پلیئر قاسم گجر کو کبڈی میں نام پیدا کرنےا ور انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے کا شوق تھا ۔ وہ ایک باصلاحیت اور بااخلاق کبڈی کا کھلاڑی تھا اپنی محنت، ہمت اور بہترین کھیل کی وجہ سے ہر دل عزیز تھا اور سب اس کی عزت کرتے تھے افسوس کہ اپنے ہی دوستوں سے اسکی شہرت اور ترقی برداشت نہ ہوئی ، اسےدعوت کے بہانے بلایا گیا اور ز۔ہر دے دیا گیا ۔ انہی ظالموں نے کچھ دیر بعد کہ ز۔ہر اثر کر جائے 1122 اور پولیس کو فون کیا ۔ اور خود ہی دوست کی موت پر چیخیں مارتے رہے ، ز۔ہر اتنا خطرناک تھا کہ قاسم گجر جیسا گھبرو نوجوان اور اسکی طاقت بھی ز۔ہر کا مقابلہ نہ کرسکے اور چند گھنٹوں میں قاسم گجر کے جسم اور روح کا رشتہ ٹوٹ گیا ، دعا ہے اللہ کریم قاسم گجر کے درجات بلند فرمائے ، بوڑھے والدین اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔۔۔۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قاسم گجر کا ایک دوست گرفتار ہو چکا ہے جبکہ تحقیقات و تفتیش جاری ہے جلد ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔۔۔

27/07/2026

کسی کو کوڈ نہ سینڈ کریں ورنہ واٹس ایپ ہیک ہو جائے گا ویڈیو پوری دیکھیں

پاکستان کی سب سے طویل العمر زندہ حیات خاتون ۔۔۔ بدین کی آست مائی کی  پرانی تصویر 1927 کی ہے جب کہ دوسری تازہ ترین تصویر ...
25/07/2026

پاکستان کی سب سے طویل العمر زندہ حیات خاتون ۔۔۔ بدین کی آست مائی کی پرانی تصویر 1927 کی ہے جب کہ دوسری تازہ ترین تصویر ہے ۔۔۔ آست مائی کی عمر 124 سال ہے ۔انہوں نے 1918 کی وبا بھی دیکھی جب لوگ صبح شام مررہے تھے ۔ انہیں انگریزوں کا دور اچھی طرح یاد ہے اور انہوں نے پاکستان بنتے بھی دیکھا ہے ۔ آست مائی اس وقت بدین کے گاؤں ملکانی شریف میں صحت مند زندگی گزار رہی ہیں، اور اپنی صحت کا راز ہمیشہ سادہ اور اچھا کھانے ، اچھا سوچنے اور اچھا کرنے کو قرار دیتی ہیں ۔۔۔۔

خرم شہزاد ڈوگر کو بطور SHOتھانہ سٹی شاہکوٹ تعینات کر دیا گیا
21/07/2026

خرم شہزاد ڈوگر کو بطور SHOتھانہ سٹی شاہکوٹ تعینات کر دیا گیا

21/07/2026

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شاہ کوٹ میں ڈاکٹروں کی نااہلی رات کی ڈیوٹی میں عملہ غائب اور ڈاکٹر اپنے کمروں میں آرام فرما رہے باقی تمام تفصیلات اس ویڈیو میں سائل نے 14/07/2026 کو میڈیکل سپریڈنٹ کو درخواست بھی دی مگر تاحال کیسی قسم کی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی ۔ Government of Pakistan Govt of Punjab THQ hospital shahkot DHQ Hospital Nankana Sahib District Health Authority Nankana Sahib Punjab Healthcare Commission - PHC Health & Population Department Specialized Healthcare & Medical Education Department Director Health Services Health+ Rashid Mehmood Shahkot Press Club Registered

شاہ کوٹ کی رپائشی اس اماں جان کا نام مریم بی بی ہےمریم بی بی سال 1965 میں بہت چھوٹی سی تھی اسکے انکے خاندان کے ایک فرد ن...
18/07/2026

شاہ کوٹ کی رپائشی اس اماں جان کا نام مریم بی بی ہے
مریم بی بی سال 1965 میں بہت چھوٹی سی تھی اسکے انکے خاندان کے ایک فرد نے دربار پر جانے کا کہا۔ یہ ساتھ گئی تو وہاں کوئی بندہ آیا تھا اس بندے پر مریم بی بی کو بیچ دیا تھا۔
مریم بی بی ہاتھ در ہاتھ آگے فروخت ہوتی گئی۔ آخر میں جس نے خریدا تھا اس نے بعد میں اسکے ساتھ شادی کرلی تھی اب انکے پوتوں نواسوں کے بھی بچے ہیں۔
مریم بی بی کے والد کا نام لال/لال کما تھا۔والدہ کا نام جوائی تھا۔
دادے کا نام کما تھا۔ تین بھائی تھے ایک بھائی کا نام یاسین تھا دو کے نام یاد نہیں ہیں۔
دو بہنیں تھیں ایک کا نام حلیمہ تھا دوسری کا نام یاد نہیں ہے۔
ایک ماموں کا نام بشیر تھا جو اثر رسوخ والا تھا۔
جڑانوالہ کے شاہ کوٹ میں بابا نو لکھ ہزاروی کے مزار سے کچھ فاصلے پر انکا گھر تھا۔بستی کا نام بستی لال کما تھا۔
گھر کے قریب نہر بھی تھی۔
مریم بی بی دہائیاں گزرنے کے باوجود بھی اپنوں کو یاد کرکے روتی ہے۔دل اپنی بہنوں اور بھائیوں والدین کی یاد میں بہت اداس رہتا ہے۔خواہش کرتی ہے کہ کاش اپنے خاندان کے لوگوں کو دیکھ لوں۔
اس اماں کی دعائیں لینی ہوں تو اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔ ان شاءاللہ انکی دعائیں آسمان چیر کر عرش تک پہنچیں گی اور قبول ہونگیں۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں
+923162529829

18 July 2026

‏نیشا پومی جیسی جملے سے وائرل ہونے والے ان پڑھ دیہاتی لڑکے کا استقبال اور ساتھ سیلفی لینے والے ہزاروں کالجز اور یونیورسٹ...
20/06/2026

‏نیشا پومی جیسی جملے سے وائرل ہونے والے ان پڑھ دیہاتی لڑکے کا استقبال اور ساتھ سیلفی لینے والے ہزاروں کالجز اور یونیورسٹیوں کے پڑھے لکھے نوجوانوں کا رش دیکھ کر
اسے معلوم ہوا کہ یہ احمقوں بیعزت لوگوں کی صدی ہے۔ میرے خیال میں
‏اس قوم کی جہالت کو تعلیم نے ختم نہیں کیا تو اسکا کوئی حل نہیں ۔ہاں ایک علاج ممکن ہے اس قوم کو تیزاب سے غسل دیا جانا چاہیے۔ کوئی اور حل اگر ہے تو بتاۓ ؟

20/06/2026

کلیم اللہ جٹ ورسیز شوکت سپاں والا

Address

Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nankana Sab Shahkot News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category