Alif News HD

Alif News HD ALIF NEWS is most liked channel that provides Latest NEWS, Current Affairs, World News, National NEWS

پنجاب حکومت کا لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہتاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریو...
16/03/2025

پنجاب حکومت کا لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ
تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم، نواز شریف پیٹرن انچیف ہوں گے.
16 مارچ 2025ء ) پنجاب حکومت نے لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات ہٹانے کا فیصلہ کرلیا، صوبائی دارالحکومت کے تاریخی ورثے کی بحالی کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول قائم کردی گئی، نواز شریف پیٹرن انچیف ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں نوازشریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پنجاب حکومت نے تاریخی ورثے کی بحالی اور اسے محفوظ کرنے کیلئے لاہور اتھارٹی فار ہیری ٹیج ریوائیول ( لہر ) قائم کر دی، اجلاس میں لاہور کے تاریخی مقامات سے تجاوزات کی نشاندہی اور ہٹانے کا فیصلہ ہوا۔
بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران لاہور میں انڈر گراؤنڈ پارکنگ کے لئے شہر کے 5 مقامات کی نشاندہی کرلی گئی، نیلا گنبد کی اصل صورت بحال کرنے کے لئے تجاویز اور سفارشات کا جائزہ لیا گیا، شاہی قلعہ،مقبرہ جہانگیر و نور جہاں، شالا مار باغ، کامران کی بارہ دری اور دیگر مقامات کو بھی بحال کرنے پر اتفاق جبکہ شاہ عالم مارکیٹ تا بھاٹی تک پیدل گزرگاہ بنانے کی تجویز پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سرکلر روڈ اور تاریخی دروازوں کے اطراف میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ اور دیگر دروازوں کا منظر نامہ واضح کرنے کیلئے رکاوٹیں ہٹانے کی ہدایت کی جبکہ نواز شریف نے تجاوزات کے متاثرین کو کاروبار کیلئے متبادل جگہ دینے اور معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر نوازشریف نے کہا کہ ’پرانا لاہور بہت خوبصورت ہے، اصل حالت میں بحال کیا جانا ضروری ہے، شہروں کی اصل اور قدیم صورتحال میں بگاڑ پیدا کرنا مناسب طرز عمل نہیں، قومی ورثے کو تباہ کرنا پسماندگی کے مترادف ہے‘، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ’جگہ جگہ تجاوزات سے شہروں کو بگاڑنے کی اجازت نہیں دیں گے، لاہور کے تاریخی دروازوں کو قدیمی شکل میں بحال کیا جائے گا‘۔

بلوچستان میں جلد بڑا آپریشن ہونے جارہا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰافغانستان میں بیٹھے پاکستان مخالف دہشت گرد گروپس، ٹریننگ ک...
16/03/2025

بلوچستان میں جلد بڑا آپریشن ہونے جارہا ہے، وفاقی وزیر کا دعویٰ
افغانستان میں بیٹھے پاکستان مخالف دہشت گرد گروپس، ٹریننگ کیمپس کیخلاف سرجیکل اسٹرائیکس کا ارادہ نہیں، یہی صورتحال رہی تو پاکستان کو کچھ نہ کچھ فیصلہ کرنا پڑے گا؛ رانا تنویرکی میڈیاسے گفتگو
فاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس سمیت پاکستان خصوصاًبلوچستان اورخیبر پختونخواہ میں ہونے والی دہشتگردی کے واقعات میں افغانستان میں بیٹھے دہشتگروپ ملوث ہیں، جن کو بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔ ممتاز زرعی سائنسدان و مذہبی روحانی شخصیت ڈاکٹر قاری محمد رمضان کی تیمار داری کے بعد ان کے صاحبزادے ڈاکٹر احمد عمار آصف کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان ناظم الامور کو طلب کیا ہے، افغان حکومت کو آگاہ کردیا ہے کہ افغانستان میں بیٹھے پاکستان مخالف دہشتگرد گروپس، ٹریننگ کیمپس کے خلاف سرجیکل اسٹرائیکس کا ارادہ نہیں رکھتے تاہم اگر یہی صورتحال رہی تو پاکستان کو کچھ نہ کچھ فیصلہ کرنا پڑے گا۔
وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی موجودہ صورتحال بہت پریشان کن ہے، حکومت اس سلسلہ میں تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو جلد اکٹھا کرنے جارہی ہے، اے پی سی بلاکر تمام جماعتوں کواعتماد میں لیا جائے گا، نواز شریف کے دور میں ضرب عضب کے ذریعے دہشتگردی کا خاتمہ کیا گیا، عمران خان نے جن دہشتگردوں کو چھوڑا اور بسایا آج ان ہی گروپوں کو پاکستان مخالف قوتوں کی حمایت حاصل ہے اوروہی دہشتگردی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جلد بلوچستان میں دہشتگردی کے خلاف بہت بڑا آپریشن ہونے جارہا ہے، پاک فوج دہشتگردی پر مکمل کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، پیپلز پارٹی ہماری مضبوط اتحادی ہے، وفاق سمیت پنجاب میں کوئی ایشو نہیں، وزارتوں سمیت دیگر ایشوز پر ایک میٹنگ ہوچکی اور اپریل میں دوبارہ میٹنگ ہوگی جب کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دورے پر جارہے ہیں جہاں وہ عمرہ کریں گے اور ان کی سعودی حکام سے ملاقاتیں بھی ہوں گی، سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

منیلا: اس وقت سوشل میڈیا پر فلپائن کے ایک مصور کا چرچا ہے جو کسی روغن کی بجائے اپنے خون سے ہی تصاویر بناتے ہیں۔52 سالہ ا...
19/12/2022

منیلا: اس وقت سوشل میڈیا پر فلپائن کے ایک مصور کا چرچا ہے جو کسی روغن کی بجائے اپنے خون سے ہی تصاویر بناتے ہیں۔

52 سالہ ایلیٹوسِرکا فلپائن میں اپنے اسٹوڈیو میں اپنے ہی لہو سے تصاویر بناتے ہیں اور اسے بہترین میڈیئم قرار دیتے ہیں۔ لیکن ایلیٹو کے کام کی پذیرائی کم اور اس پر تنقید زیادہ ہوئی ہے۔ لیکن انہیں اس کی کوئی پرواہ نہیں۔

ایلیٹو سرکا انتہائی غریب گھرانے میں پیدا ہوئے جبکہ اسکول تک رسائی اور پینٹنگ کا مہنگا سامان بھی ان کی پہنچ سے بہت دور تھا۔ اس زمانے میں انہوں نے ٹماٹر کے رس اور دیگر پھلوں کے جوس کو پینٹنگ میں اسعمال کیا۔ نوجوانی میں انہیں اپنے ہی خون کا خیال آیا جسے وہ اب بھی پینٹنگ کے لیے ایک بہترین روشنائی تصور کرتے ہیں۔
تب سے اب تک وہ تین ماہ بعد اپنے شہر کے ایک بلڈ بینک میں جاتے ہیں اور اور 500 ملی لیٹر خون نکلواتے ہیں ۔ اس کے بعد وہ ایک خاص فریج میں اسے رکھتے ہیں اور اسی خون کو شیشی میں بھر کر اس سے مصوری کرتے ہیں۔

ایلیٹو نے کہا کہ ’میرا آرٹ کا کام بہت ہی اہم ہے کیونکہ وہ خود مجھ سے پھوٹا ہے، میرا ڈی این اے اس میں شامل ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ حیاتیاتی دائرہ چلتا رہتا ہے اور ہر شے ایک دائرے میں گھومتی رہتی ہے۔ میرا خون مجھے بتاتا ہے کہ میں کہاں سے آیا ہے‘۔

انہوں ںے کہا سال 2023 میں وہ لہو سے بنائی جانے والی دنیا کی سب سے بڑی پینٹنگ پر کام کریں گے جس کا کینوس 100 میٹر وسیع ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو ان تمام وصول کنندگان کی تفصیلات طلب کر لیں جنہوں نے 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے تحفے اپنے پاس ر...
19/12/2022

لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو ان تمام وصول کنندگان کی تفصیلات طلب کر لیں جنہوں نے 1947 سے اب تک توشہ خانہ سے تحفے اپنے پاس رکھے ہیں۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے یہ حکم منیر احمد نامی شہری کی جانب سے اپنے وکیل اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر درخواست کی سماعت کے دوران جاری کیا۔
درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ توشہ خانہ سے اہلکاروں کی جانب سے حاصل کیے گئے تحائف کی تفصیلات منظر عام پر لائی جائیں۔

جدید سائنسی تحقیق دنیا میں انقلاب برپا کرنے کو تیار!ایکٹو لائف نامی اس نئی ریسرچ کے باعث مصنوعی رحم (آرٹیفیشل اووری) آپ...
16/12/2022

جدید سائنسی تحقیق دنیا میں انقلاب برپا کرنے کو تیار!
ایکٹو لائف نامی اس نئی ریسرچ کے باعث مصنوعی رحم (آرٹیفیشل اووری) آپ کو بچے کی پیدائش سے پہلے ہی اس کا آئی کیو لیول (ذہانت کا پیمانہ)، قد، رنگت، بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ منتخب کرنے کی سہولت دے گا۔
اس سے بانجھ جوڑوں کو حاملہ ہونے اور صحت مند بچوں کی پرورش کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔
یمنی سائنسدان ہاشم الغیلی کی طرف سے ایک نئے مصنوعی رحم کی سہولت کے تصور کو بانجھ والدین کے لیے اور حمل کی پیچیدگیوں کی وجہ سے انسانی تکالیف کو کم کرنے کے لیے ایک ممکنہ حل کے طور پر پیش کیا گیا ہے۔
ایلیٹ پیکج کا استعمال کرتے ہوئے، آپ جنین کو نقلی رحم میں لگانے سے پہلے جینیاتی طور پر اس میں ترمیم کر سکتے ہیں۔
آپ کے پاس اپنے بچے کے لیے مثالی آئی کیو (ذہانت کا پیمانہ)، رنگت قد، پٹھوں، بالوں کا رنگ، آنکھوں کا رنگ، وغیرہ منتخب کرنے کا اختیار ہوگا، جبکہ کسی بھی ممکنہ موروثی بیماریوں سے بچنا بھی ممکن ہوگا۔
ہاشم الغیلی کا دعویٰ ہے کہ یہ دنیا کی پہلی مصنوعی رحم کی سہولت ہے اور اسے 100 فیصد قابل تجدید توانائی پر چلایا جاتا ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ہر سال 300,000 سے زائد خواتین دوران حمل مشکلات کے نتیجے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتی ہیں۔

ایران کے شہری کو دنیا کا سب سے پستہ قامت یعنی چھوٹے قد والا شخص قرار دے دیا گیا۔ایران سے تعلق رکھنے والے 20سالہ افشین غد...
16/12/2022

ایران کے شہری کو دنیا کا سب سے پستہ قامت یعنی چھوٹے قد والا شخص قرار دے دیا گیا۔

ایران سے تعلق رکھنے والے 20سالہ افشین غدرزادہ کا قد 2 فٹ ایک اعشاریہ اڑسٹھ انچ ہے جس نے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کا آدمی ہونے کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔

دبئی میں گنیزبک آف ورلڈریکارڈکمیٹی نے افشین غدرزادہ کو دنیا کا سب سے چھوٹے قد والا شخص ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے طالبعلم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سفاکیت کے ساتھ سینے اور ٹانگ پر گولی مار کر زندگی سے محروم...
16/12/2022

یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے طالبعلم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت پر سفاکیت کے ساتھ سینے اور ٹانگ پر گولی مار کر زندگی سے محروم کر دیا۔ یونیورسٹی روڈ پر این ای ڈی کے طالبعلم کو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر سینے اور ٹانگ پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کمی کا اعلان کیا۔ایک ٹیل...
15/12/2022

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے جمعرات کو پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کمی کا اعلان کیا۔
ایک ٹیلیویژن خطاب میں، انہوں نے کہا: "حکومت لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف پہنچانے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔ ہمارے حساب سے پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوگی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 5 پیسے کی کمی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ مٹی کا تیل 10 روپے کمی کے بعد اب 181.38 روپے مہنگا ہو جائے گا اور لائٹ ڈیزل آئل بھی 10 روپے کم ہو جائے گا۔
قیمتوں میں کمی کا اطلاق آج رات آدھی رات سے ہوگا۔

منگل کو پنجاب اسمبلی اور سپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 290 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق پنج...
15/12/2022

منگل کو پنجاب اسمبلی اور سپیکر ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے 290 ملین روپے کے فنڈز جاری کیے گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کی فرنشننگ کے لیے 69 ملین روپے جاری کیے گئے۔
مزید یہ کہ پیپلز ہاؤس کی تزئین و آرائش اور تعمیراتی کام کے لیے 100 ملین روپے جاری کیے گئے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کری...
15/12/2022

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج ویڈیو لنک کے ذریعے ملک بھر کے طلبہ سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے طلبہ کو سیاسی تحریک میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور عمران خان کا آج ویڈیو لنک خطاب کا شیڈول بنایا ہے۔

کوہ نور اسپننگ ملز لمیٹڈ (KOSM)، جو دھاگے اور کپڑے اور سلے ہوئے کپڑے کی ایک صنعت کار اور برآمد کنندہ ہے، نے جمعرات کے رو...
15/12/2022

کوہ نور اسپننگ ملز لمیٹڈ (KOSM)، جو دھاگے اور کپڑے اور سلے ہوئے کپڑے کی ایک صنعت کار اور برآمد کنندہ ہے، نے جمعرات کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو مطلع کیا کہ اس نے اپنی پیداواری سہولت کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس پر کوئی ٹائم لائن دینے سے گریز کیا ہے۔ بند کی لمبائی.
"موجودہ عالمی اور معاشی بدحالی، پلانٹ کی زائد دیکھ بھال، پیداوار کی زیادہ لاگت اور کم مانگ کی وجہ سے، پیداواری سہولت کو چلانا ممکن نہیں ہے۔
"لہذا، کمپنی کی انتظامیہ نے فوری طور پر کمپنی کی پیداواری سرگرمیوں کو عارضی طور پر بند/بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے،" ٹیکسٹائل کمپنی نے PSX کو اپنے نوٹس میں کہا۔

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Alif News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Alif News HD:

Share