Jadoon News Miandam.

Jadoon News Miandam. Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Jadoon News Miandam., Digital creator, Al-Riyaadh, KSA, Riyadh.

جـــدون نـــیـوز میـانــدم دیانت دار، شفاف اور غیرجانبدار صحافت کے ذریعے ہر شہری تک سچی اور بروقت خبریں پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ہمارے نزدیک ہر فرد برابر ہے اور ہم کسی بھی قسم کے نسلی، لسانی، علاقائی یا سماجی امتیاز کے قائل نہیں ہیں۔

22/08/2026
22/08/2026

رکشو والا تہ د مولانا صاحب ډیر ښکلے نصيحت..

سیاست سے بالاتر ۔۔۔
21/08/2026

سیاست سے بالاتر ۔۔۔

20/08/2026

*درخواست برائے تعمیر پل - جی پی ایس کالدار خوڑ میاندم*

*بخدمت:*
1. محترم ڈپٹی کمشنر صاحب، ضلع سوات
2. محترم ممبر قومی اسمبلی / صوبائی اسمبلی، حلقہ میاندم
3. محترم ایکس ای این C&W ڈیپارٹمنٹ، سوات

*موضوع: علاقہ کالدار خوڑ میاندم میں دریا پر پل کی فوری تعمیر کے حوالے سے درخواست*

*جناب عالی!*
ادب سے گزارش ہے کہ ہم علاقہ *کالدار خوڑ، میاندم* کے مکین آپ کی خدمت میں یہ درخواست پیش کر رہے ہیں۔ ہمارے علاقے میں *جی پی ایس کالدار* سکول واقع ہے جہاں درجنوں بچے اور بچیاں تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ سکول تک جانے کے لیے ایک تیز بہاؤ والا دریا حائل ہے۔

*مسائل:*
1. *پل نہ ہونے کی وجہ سے* سکول کے چھوٹے بچے، بچیاں، اساتذہ اور مقامی لوگ روزانہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر پانی اور بڑے پتھروں کے درمیان سے گزرنے پر مجبور ہیں۔ جیسا کہ منسلک تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے۔
2. *بارش اور سیلاب* کے دنوں میں دریا کا پانی بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔ اس وقت بچوں کا سکول جانا بالکل بند ہو جاتا ہے۔ کئی بار حادثات ہوتے ہوتے بچے ہیں۔
3. *مریضوں اور بزرگوں* کو ہسپتال لے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں ایمبولینس بھی نہیں آ سکتی۔
4. علاقے کے *تاجر، کسان اور عام لوگوں* کا آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہے۔

*استدعا:*
لہذا آپ سے مودبانہ گزارش ہے کہ علاقے کی عوام اور معصوم بچوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے *کالدار حوڑ میاندم کے مقام پر فوری طور پر پل کی تعمیر* کا اعلان کیا جائے۔ یہ پل ہمارے علاقے کی دیرینہ اور بنیادی ضرورت ہے۔

ہمیں امید ہے کہ آپ اس انسانی مسئلے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ہم آپ کے شکر گزار ہوں گے۔

*العارض:*
اہلیان علاقہ کالدار حوڑ، میاندم، ضلع سوات

20/08/2026

یہ میاندم علاقے کا پل ہے، جس سے روزانہ کئی اسکولوں کے بچے گزرتے ہیں، جبکہ چھوٹی بڑی گاڑیوں کی آمدورفت بھی جاری رہتی ہے۔ یہ پل انتہائی تنگ ہے اور اس کے اطراف میں لگی ہوئی حفاظتی سپورٹ بھی انتہائی کمزور ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں اور اسکول کے بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خدا نہ کرے کہ کل اس پل سے کوئی بچہ گر کر کسی حادثے کا شکار ہو جائے۔ اس لیے ہم حکومت سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس پل کی فوری مرمت اور مناسب حفاظتی انتظامات کیے جائیں، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے اور علاقے کے عوام اور طلبہ کو محفوظ آمدورفت کی سہولت فراہم ہو۔

20/08/2026

بڑی خوشخبری!
ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی

18/08/2026

سپریم کورٹ کا بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کیلئے شفا اسپتال منتقل کرنے کا حکم

Address

Al-Riyaadh, KSA
Riyadh

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jadoon News Miandam. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Jadoon News Miandam.:

Shortcuts

Share