Kumrat Sahar News

Kumrat Sahar News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kumrat Sahar News, Media/News Company, Shamesi, Riyadh.

This page will upload vedioes all about regional issues,Local updates,live programes.
.

سعودئ عرب ’قومی ہیرو‘ فرمان علی خان سے منسوب اہم شاہراہیںاہل جدہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کا ہرباشعور فرد 7 دسمبر 2009 کے ...
29/08/2026

سعودئ عرب ’قومی ہیرو‘ فرمان علی خان سے منسوب اہم شاہراہیں
اہل جدہ ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کا ہرباشعور فرد 7 دسمبر 2009 کے دن کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے جب جدہ میں طوفانی بارش کی وجہ سے آدھا شہر زیر آب آگیا تھا ۔
ادی سوات کے ایک جوان نے اپنی جان کی پروا نہ کرتے ہوئے 14 افراد کو تیز رو برساتی ریلے سے بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔
فرمان علی خان تیزرو برساتی پانی کی پروا نہ کرتے ہوئے 15ویں شخص کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے کہ کہ وہ خود بھی اس ریلے میں بہہ گئے۔
سعودی حکومت کی جانب سے فرمان علی خان کو قومی ہیرو کا درجہ دیا گیا اور اسے مملکت کا آعلی ترین سول ایوارڈ ’شاہ عبدالعزیز میڈل درجہ اول‘ دیا گیا۔
ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر فرمان علی خان کی خدمات کے اعتراف میں خیبر پختون خواہ میں وادی سوات میں صحت مرکز کے قیام کا اعلان کیا تھا۔
جدہ کے علاقے ’قویزہ‘ کی اہم شاہراہ جہاں وادی سوات کا یہ جوان تیز وتند سیلابی ریلے سے لوگوں کو بچاتے ہوئے خود بھی اس کی نذر ہوگیا تھا کو’شارع فرمان علی‘ کا نام دیا گیا۔
اہل جدہ کے لیے فرمان علی خان ایک ہیرو ہے۔جب بھی فرمان علی کا نام آتا ہے جدہ کے لوگ اس کی عظمت اور بہادری کی مثال دیتے ہیں ساتھ ہی یہ بھی کہتے ہیں ’ بطل باکستانی فرمان علی خان‘۔

28/08/2026
28/08/2026

Dir

د کویټه چمن په یوه مدرسه کې د یو سپې،مُلا چې قارې هم دې  د لاسه د ملالی سترګه د همیشه د پاره ضائع .
28/08/2026

د کویټه چمن په یوه مدرسه کې د یو سپې،مُلا چې قارې هم دې د لاسه د ملالی سترګه د همیشه د پاره ضائع .

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر غلام فاروق کا اکلوتا بیٹا شہید ہوگیا۔ایک باپ کے لیے اس کی زندگی کی تمام تر مح...
28/08/2026

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈاکٹر غلام فاروق کا اکلوتا بیٹا شہید ہوگیا۔
ایک باپ کے لیے اس کی زندگی کی تمام تر محنت اور خوابوں کا محور اس کی اولاد ہوتی ہیں اور جب وہ اکلوتا بیٹا ہو تو باپ اپنی دنیا اس کے قدموں میں نچھاور کر دیتا ہے۔ باجوڑ کے معروف ڈاکٹر غلام فاروق صاحب نے بھی اپنے اکلوتے بیٹے برہان کے لیے اپنی عمر بھر کی جمع پونجی لگا دی، ایک عالی شان گھر تعمیر کروایا اور ابھی کچھ عرصہ قبل بڑی دھوم دھام سے اس کی شادی رچا کر اپنے ارمان پورے کیے۔
باپ نے سوچا تھا کہ زندگی کا فرض ادا ہو گیا، مگر ماموند کے شاگو چوک میں نامعلوم افراد کی بزدلانہ فائرنگ نے ایک ہی پل میں اس ہنستے بستے آشیانے کو راکھ کا ڈھیر بنا دیا۔
جس گھر کی دیواروں نے ابھی کل ہی شادی کی شہنائیاں، قہقہے اور خوشیوں کے گیت سنے تھے، آج وہاں سے اٹھنے والے بین اور آہ و زاری کی آوازیں فضا کا کلیجہ شق کر رہی ہیں۔ ان گولیوں نے صرف ایک جوان کی سانسیں نہیں چھینیں، بلکہ ایک باپ کے بوڑھے کندھوں کا واحد سہارا، اس کی زندگی کی کمائی اور آنکھوں کا نور بھی ہمیشہ کے لیے بجھا دیا۔ برہان کی ناگہانی شہادت باجوڑ کی مٹی پر بہنے والا وہ بے گناہ خون ہے جو انتظامیہ سے سوال کرتا ہے کہ آخر کب تک باپ اپنے جوان اکلوتے بیٹوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے؟
​ابھی تو ان کی زندگی کی شروعات تھی، ابھی تو والدین کے بہت سے خواب باقی تھے... ایک ہنستا مسکراتا چہرہ چھین کر پورے خاندان کی دنیا اجاڑ دی گئی۔
​اللہ تعالی ڈاکٹر غلام فاروق صاحب اور ان کے اہل خانہ کو اس قیامت خیز صدمے پر صبرِ جمیل عطا فرما۔ (آمین)
😥😥

ضلع دیر سے ظلم کا شکار خاتون سور ہ میں دی گئی بہن کی فریاد، تحفظ کی اپیلضلع دیر: ایک خاتون نے اپنی دردناک داستان بیان کر...
28/08/2026

ضلع دیر سے ظلم کا شکار خاتون سور ہ میں دی گئی بہن کی فریاد، تحفظ کی اپیل
ضلع دیر: ایک خاتون نے اپنی دردناک داستان بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً سات سال قبل اس کے بھائی نے اپنے ایک دوست کو قتل کر دیا تھا۔ خاتون کے مطابق مقتول کے خاندان کے ساتھ صلح اور جرگے کے فیصلے کے تحت اسے بطورِ سورہ اس خاندان میں بیاہ دیا گیا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد اس کا ایک بیٹا بھی پیدا ہوا، لیکن گزشتہ پانچ، چھ سال سے اسے مسلسل مبینہ تشدد اور ظلم کا سامنا رہا۔ اس کے مطابق اس کے شوہر کے کسی دوسری لڑکی سے تعلقات بھی تھے، جس کے معاملے میں بعد ازاں اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا۔
خاتون کے مطابق اب سسرال کی جانب سے اس کا نکاح دوبارہ اپنے دیور کے ساتھ کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ اس نے اپنے والدین اور دیگر اہلِ خانہ سے بارہا درخواست کی کہ اسے اس صورتحال سے نکالا جائے، لیکن اس کی فریاد نہیں سنی گئی۔
خاتون کا مزید کہنا ہے کہ شدید ذہنی اذیت اور مسلسل ظلم کے باعث اس نے ایک قاری صاحب سے مدد اور پناہ کی درخواست کی۔ قاری صاحب نے اسے پناہ دی، جس کے بعد خاتون کا کہنا ہے کہ دونوں نے نکاح کر لیا ہے۔
اب خاتون کا دعویٰ ہے کہ اسے اور قاری صاحب دونوں کو جان سے مارنے کا خطرہ لاحق ہے۔ خاتون نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے:
"اگر میرا نکاح جرم ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کی جائے، لیکن اگر نکاح جرم نہیں تو مجھے اور قاری صاحب کو فوری تحفظ فراہم کیا جائے۔ ہمیں کسی کے رحم و کرم پر نہ چھوڑا جائے۔"
یہ معاملہ خواتین کے تحفظ، جبری شادی، سورہ جیسی روایات اور انسانی حقوق سے جڑا ایک سنگین سوال ہے۔ متعلقہ حکام سے مطالبہ ہے کہ خاتون، اس کے بچے اور قاری صاحب کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے، معاملے کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور کسی بھی فریق کی جانب سے دھمکی یا تشدد ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
خاتون کی جان قیمتی ہے؛ اسے انصاف اور تحفظ فراہم کرنا ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔ #کاپې

کمراٹ سحر نیوز بھی شهزاد خان کو مستقل تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے هے  #مبارکباد
28/08/2026

کمراٹ سحر نیوز بھی شهزاد خان کو مستقل تعیناتی پر مبارکباد پیش کرتے هے #مبارکباد

کون اهل هے اگلے حکومت کیلۓ؟  #پاکستان  #سیاست
27/08/2026

کون اهل هے اگلے حکومت کیلۓ؟ #پاکستان #سیاست

دیربالا پختونخوا کا چھٹا بڑا ضلع هے    #دیربالا  #اپردیر
27/08/2026

دیربالا پختونخوا کا چھٹا بڑا ضلع هے #دیربالا #اپردیر

Address

Shamesi
Riyadh
11564

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kumrat Sahar News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kumrat Sahar News:

Shortcuts

Share