
03/09/2025
زندگی میں جب بھی انسان کو ہدایت مل جائے، تو اُسے یہ نہیں دیکھنا چاہیے کہ ماضی میں اُس نے کیا کچھ کیا، کتنی غلطیاں کیں، یا کتنا بھٹکا رہا… بلکہ اصل دانائی یہی ہے کہ وہیں سے اپنا راستہ بدل لے، وہیں سے ایک نئی شروعات کرے۔ کیونکہ روشنی جب بھی دل میں اترتی ہے، اندھیرا خود بخود چھٹ جاتا ہے۔ اللہ کی رحمت کبھی ماضی کا حساب نہیں مانگتی، وہ صرف دل کی سچائی اور نیت کا راستہ دیکھتی ہے۔ ایک قدم اللہ کی طرف بڑھاؤ، وہ دس قدم تمہاری طرف بڑھتا ہے۔💯🥀