13/12/2025
کسی کے برا چاہنے سے کچھ نہیں ہوتا عزت اللہ کے پاس ہے جن لوگوں نے بابر کا کیریئر ختم کرنے کی پوری کوشش کی آج وہ آسٹریلیا میں چھایا ہوا ہے
آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ پلیئر میتھیو ہیڈن کا بگ بیش لیگ کے شو میں کہنا تھا کہ جس دن آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشز سیریز کا ٹیسٹ میچ ہو اور اسی ٹائم پر بگ بیش میں سڈنی سکسرز کا میچ ہو اور مجھے پتہ چلے کہ بابراعظم بیٹنگ کررہاہے تو آپ یقین کریں میں انگلینڈ آسٹریلیا کا ٹیسٹ میچ چھوڑ کر بابرکی بلےبازی دیکھنے جاوں گا میں دوہزار بائیس ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کیساتھ بطور بیٹنگ کوچ کام کرچکا ہوں میں پریکٹس سیشن میں بابر کی بیٹنگ کو دیکھ دل کرتا تھا کہ وہ لگتار بلے بازی کرتا رہا کیونکہ وہ جب بلے بازی کرتاہے اس کی خوبصورت بیٹنگ کو دیکھ کرلگتا تھا کہ اصل کرکٹ کی خوبصورتی یہی ہے اور پھر اسکا کور ڈرائیو کا کوئی جواب ہی نہیں ہے میرا خیال ہے بگ بیش کے اس سیزن میں بابر اعظم آسٹریلیا میں سب سے فیورٹ کھلاڑی بن گئے ہے