OLASi GHAG News

OLASi GHAG News مصدقہ خبروں ٹاک شوز اور دیگر پروگراموں کا مرکز حق سچ کا نگہبان ، ہر ظلم کے خلاف لکھنا اور بولنا،
سچ خبروں ، دیگر پروگراموں کا مرکز
اولسی غگ نیوز

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل طلبہ کی ڈگریوں کو پاکستان میں...
05/08/2026

پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کی جانب سے افغانستان سے فارغ التحصیل میڈیکل طلبہ کی ڈگریوں کو پاکستان میں تسلیم نہ کرنے کا فیصلہ ہزاروں طلبہ اور ان کے خاندانوں کے لیے شدید تشویش کا باعث بن گیا ہے۔ اس فیصلے کے نتیجے میں وہ طلبہ سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جو اپنی میڈیکل تعلیم کے درمیانی یا آخری مراحل میں ہیں اور اپنی تعلیم پر کئی سال، بھاری مالی وسائل اور انتھک محنت صرف کر چکے ہیں۔

یہ سوال اپنی جگہ اہم ہے کہ ایسے طلبہ کے مستقبل کا تحفظ کس طرح یقینی بنایا جائے گا جنہوں نے مروجہ قوانین اور اس وقت کی دستیاب پالیسیوں کے مطابق داخلہ لیا تھا۔ اگر اچانک پالیسی تبدیل کی جاتی ہے تو ان طلبہ کے لیے مناسب عبوری انتظامات (Transitional Arrangements) ناگزیر ہیں تاکہ ان کی محنت، وقت اور سرمایہ ضائع نہ ہو۔

یہ بھی ضروری ہے کہ تمام فیصلے شفاف، منصفانہ اور قومی مفاد کے مطابق ہوں، اور ان سے کسی بھی علاقے، زبان یا قومیت سے تعلق رکھنے والے طلبہ میں امتیازی سلوک کا تاثر پیدا نہ ہو۔ ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایسے معاملات میں میرٹ، انصاف اور مساوی مواقع کے اصولوں کو مقدم رکھیں۔

ہم حکومتِ پاکستان، وزارتِ قومی صحت اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس فیصلے پر فوری نظرِ ثانی کی جائے، تمام متعلقہ فریقین کو اعتماد میں لیا جائے، اور بالخصوص زیرِ تعلیم طلبہ کے لیے ایسا قابلِ عمل حل پیش کیا جائے جو ان کے تعلیمی اور پیشہ ورانہ مستقبل کا تحفظ یقینی بنائے۔

منجانب:
حمزہ کمال
سابق جنرل سیکرٹری
پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن، ضلع بٹگرام

بٹگــــرامشہداء پولیس کو سلامیوم شہداء پولیس ،خیبرپختونخوا کی تقریب
05/08/2026

بٹگــــرام
شہداء پولیس کو سلام
یوم شہداء پولیس ،خیبرپختونخوا کی تقریب

مبارکباد....!!السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کے ہونہار طالب علم ماجد سید ولد علی سید نے ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ...
04/08/2026

مبارکباد....!!
السید گارڈن پبلک سکول اینڈ کالج بٹگرام کے ہونہار طالب علم ماجد سید ولد علی سید نے ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ امتحان میں 600 میں سے 540 نمبر لیکر والدین اور اساتذہ کے خوابوں کو پورا کردیا۔ شاندار کامیابی پر جملہ سٹاف اور والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔۔!!

بٹگرام :- ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں لڑائی جھگڑا اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کو تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرت...
04/08/2026

بٹگرام :- ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں لڑائی جھگڑا اور توڑ پھوڑ کرنے والے ملزمان کو تھانہ سٹی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، مقدمہ درج۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان کی ہدایات پر تھانہ سٹی پولیس نے ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹگرام میں دو فریقین کے درمیان لڑائی جھگڑا، ہسپتال میں توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزمان اکرام ، زاٸد ، اخترزیب ، احمد سکنان شنگلی بالا اور اصلاح الدین ، صلاح الدین ، انس ، وسیع اللہ سکنان توحید کالونی اجمیرہ کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈی پی او بٹگرام نے واضح کیا ہے کہ سرکاری اداروں، ہسپتالوں اور عوامی مقامات پر قانون ہاتھ میں لینے، توڑ پھوڑ کرنے اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مطالبہ  افغانستان سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء پر پابندی ان طلباء کا مستقبل تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے۔  ا...
04/08/2026

مطالبہ
افغانستان سے میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والے طلباء پر پابندی ان طلباء کا مستقبل تباہ و برباد کرنے کے مترادف ہے۔
ان طلباء کے مستقبل کے ساتھ پختون خوا کے ھزاروں خاندانوں کا مستقبل جڑا ہوا ہے۔ لہذا حکومت وقت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور غریب طلباء کے قیمتی وقت کو ضائع کرنے سے بچائے ۔
منجانب: ایاز خان تورخیلی
سابق ضلعی صدر عوامی نیشنل پارٹی بٹگرام

خیبرپختونخوا حکومت کا خطباء کرام کے لئیے  جاری اعزازیہ ضلع بٹگرام کے خطباء کو گزشتہ کئی ماہ سے ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے ...
04/08/2026

خیبرپختونخوا حکومت کا خطباء کرام کے لئیے جاری اعزازیہ ضلع بٹگرام کے خطباء کو گزشتہ کئی ماہ سے ادا نہ کرنا افسوس ناک ہے ، فوری ادائیگی کے لئیے اقدامات کیے جائیں

ہم ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور کمشنر ہزارہ ڈویژن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کریں تاکہ خطباء کرام کا کئی ماہ سے زیرِ التوا اعزازیہ بلا تاخیر ادا کیا جائے۔
علامہ عطاء محمد دیشانی
صدر اںـ،لسنت وال،جماعت خیبرپختونخوا

بٹگرام: افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان الائی، ایم پی اے تاج محمد خان ترند ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد ش...
04/08/2026

بٹگرام:
افتتاحی تقریب میں رکن قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان الائی، ایم پی اے تاج محمد خان ترند ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب خان اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ افتتاح کے بعد معزز مہمانوں نے پارک کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں موجود سہولیات کا جائزہ لیا گیا اور مسنگ سہولیات کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں جلد از جلد فعال بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس موقع پر رکن قومی اسمبلی پرنس محمد نواز خان الائی نے اپنے ای ڈی پی فنڈ سے فیملی پارک کی مزید بہتری اور توسیع کے لیے 50 لاکھ روپے فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اپنے خطاب میں ایم این اے پرنس محمد نواز خان نے کہا کہ فیملی پارک کے قیام کا مقصد ہسپتال آنے والے مریضوں کے تیمارداروں اور اہلِ خانہ کو ایک پُرسکون اور خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے، تاکہ وہ ذہنی سکون حاصل کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام کی اپ گریڈیشن کے بعد صحت کی سہولیات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں کی منظور شدہ آسامیوں اور دیگر خالی پوسٹوں پر جلد اشتہار جاری کیا جائے گا، جس سے مقامی افراد کو روزگار کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی مزید بہتری سے عوام کو اسلام آباد اور پشاور جانے کے بجائے اپنے ضلع میں ہی معیاری طبی سہولیات دستیاب ہوں گی۔۔۔!!

مبارکباد  ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ امتحان 2026 بٹگرام: دی لیڈرز انسٹیوٹThe leader institute of modern science Battagram ...
04/08/2026

مبارکباد
ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ امتحان 2026
بٹگرام: دی لیڈرز انسٹیوٹThe leader institute of modern science Battagram کے ہونہار طالب علم جنید خان ولد شادمحمد آف شگئی کوٹگلہ نے Excellent Performance کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت نہم میں 549 نمبرز حاصل کرکے ادارے اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔

شاندار کامیابی پر جنید خان ولد شادمحمد شگئی کوٹگلہ اور ان کے اساتذہ و والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔!!

بٹگرام:  معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، رہنماء ترند گروپ عطاء اللہ خان بانیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہنماء ترند گر...
04/08/2026

بٹگرام: معروف سیاسی و سماجی شخصیت ، رہنماء ترند گروپ عطاء اللہ خان بانیاں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہنماء ترند گروپ ترند بیاری کے پشوڑہ اور ہوتل دیشان باہمی اختلاف سے اپنا ہی نقصان ہوگا جو کام رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہاں کے دوستان بیاری سے رابطہ کریں مسلے حل ہونگے مخالفوں کے اشاروں پر اپنے چادر میں چھید نہ کریں جو کام ہوا دیشان کا ہے جو رہ گیا دیشان کا ہے اتفاق سے اپنے مسلے آپس میں حل کریں کچھ دوست خامخواہ اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں جو پارٹی مفاد میں نہیں۔۔۔۔۔!!

مبارکباد  ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ امتحان 2026 بٹگرام: دی لیڈرز انسٹیوٹThe leader institute of modern science Battagram ...
04/08/2026

مبارکباد
ایبٹ آباد بورڈ کے سالانہ امتحان 2026
بٹگرام: دی لیڈرز انسٹیوٹThe leader institute of modern science Battagram کے ہونہار طالب علم اور عوامی نیشنل پارٹی ضلع بٹگرام کے سابق فنانس سیکرٹری شیخ زاہد ہمدرد کے فرزند سدیس زاہد نے Excellent Performance کا مظاہرہ کرتے ہوئے جماعت نہم میں 550 نمبرز حاصل کرکے ادارے اور اساتذہ کا نام روشن کیا۔

شاندار کامیابی پر سدیس زاہد اور ان کے اساتذہ و والدین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔۔۔!!

Address

Hayul Wazarah Riyadh
Riyadh
12612

Telephone

+923005697092

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when OLASi GHAG News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to OLASi GHAG News:

Shortcuts

Share