10/06/2026
امّ المؤمنین حضرت میمونہ بنت الحارث رضی اللّٰه عنہا نبی کریم ﷺ کی آخری زوجہ مطہرہ تھیں آپ نے اپنی زندگی میں وصیت فرمائی تھی کہ انہیں اسی مقام پر دفن کیا جائے جہاں ان کا نکاح رسول اللّٰه ﷺ سے ہوا تھا
چنانچہ آپ کا مزار مبارک مکہ مکرمہ کے قریب "سرف" (موجودہ حی النوارِیہ) کے مقام پر واقع ہے جو مکہ سے مدینہ منورہ جانے والے راستے پر تقریباً 15 سے 20 کلومیٹر کے فاصلے پر پڑتا ہے روایات میں آتا ہے کہ قرآن مجید کی آیت :"اور وہ مومنہ عورت جو اپنے آپ کو نبی کے لیے ہبہ کر دے" بعض مفسرین نے آپ کے ساتھ جوڑا ہے جو آپ کے اخلاص اور محبتِ رسول ﷺ کی ایک خوبصورت مثال ہے آپ کی وفات 51 ہجری (671 عیسوی) میں ہوئی آپ حضرت عبداللّٰه بن عباس رضی اللّٰه عنہما کی خالہ تھیں اور انہوں نے خود اپنی خالہ کی تدفین میں شرکت کی اور قبر میں اترے آپ کی تدفین ایک پہاڑ کے کنارے پر کی گئی کیونکہ اس زمانے میں صحابہ کرامؓ کا طریقہ تھا کہ قبروں کو ایسی جگہ بنایا جائے جہاں وہ سیلاب اور پانی کے بہاؤ سے محفوظ رہیں
゚viral
🥀
❂✪--------------------✪❂
Lɪᴋᴇ ❣️ Cᴏᴍᴍᴇɴᴛ 💬 Sʜᴀʀᴇ ↪️