05/06/2026
ڈسٹرکٹ زکات چیئرمین ابراہیم خان بنگش کی طرف سے یتیموں اور بیواؤں کے لیے خوشخبری
الحمدللہ! عمران خان صاحب کے وژن کے مطابق غریب، یتیم اور بیوہ خاندانوں کی مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت مستحق افراد کو ہر ماہ امدادی رقم فراہم کی جا رہی ہے۔
اس مہینے تمام یتیم اور بیوہ افراد جن کے پاس بیوہ کارڈ، یتیم کارڈ یا متعلقہ کارڈ موجود ہیں، ان کو 5,000 روپے فی کس دیے جائیں گے۔
نوٹ:
1۔ جن مستحق افراد کو کارڈ مل چکے ہیں، وہ اے ٹی ایم کے ذریعے اپنی رقم وصول کر سکتے ہیں اور وہ اپنے پیسے 15 تاریخ تک لازمی وصول کر لیں۔
2۔ جن افراد کو کارڈ ابھی تک موصول نہیں ہوئے لیکن ان کے موبائل پر میسج موصول ہو چکے ہیں، وہ اپنی رقم جاز کیش یا HBL کنیکٹ کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔
3۔ تمام مستحق افراد سے گزارش ہے کہ اپنا شناختی کارڈ ساتھ رکھیں اور مقررہ طریقہ کار کے مطابق اپنی امدادی رقم وصول کریں۔
اللہ تعالیٰ اس نظام کو مزید مضبوط کرے تاکہ غریب، یتیم اور بیوہ خاندانوں کی بہتر خدمت جاری رہے۔
ابراہیم خان بنگش
ڈسٹرکٹ زکات چیئرمین
: