Mohmand News

Mohmand News اس صفحہ پر آپ مہمند ایجنسی کی تمام معلومات،خبریں،تصاویر، ویڈیوز،اورمضامین وعیرہ دیکھ سکتے ہیں۔
(1)

کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا ف...
30/11/2025

کہا جاتا تھا عمران خان مغربی ایجنڈے پرکام کررہے تھے لیکن مغرب کے اصل ایجنڈے پر موجودہ حکومت عملدرآمد کر رہی ہے، مولانا فضل الرحمان

نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدیتفصیل کمنٹس میں
30/11/2025

نام سٹاپ لسٹ میں ڈال دیا گیا، بطور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا میرے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے، سہیل آفریدی
تفصیل کمنٹس میں

*خوشخبری 🎉*  ضلع مہمند، تحصیل صافی قندہاری  سے تعلق رکھنے والےاسفندیار علی صافی ولد ڈاکٹر عبدل خالق   کو OGDCL فرسٹ کلاس...
30/11/2025

*خوشخبری 🎉*

ضلع مہمند، تحصیل صافی قندہاری سے تعلق رکھنے والے
اسفندیار علی صافی ولد ڈاکٹر عبدل خالق
کو OGDCL فرسٹ کلاس ڈیپارٹمنٹ کرکٹ ٹیم میں شمولیت حاصل ہوئی ہے.

یہ صرف ایک کامیابی نہیں بلکہ ہمارے علاقے کے نوجوانوں کے لیے ایک نئی راہ ہے،
جو محنت، لگن اور جذبے سے ہر خواب کو حقیقت میں بدل سکتے ہیں۔

ہم اسفندیار علی صافی کو ڈھیروں دعائیں اور نیک تمنائیں پیش کرتے ہیں
اللہ کرے وہ ہمیشہ کامیاب و کامران رہیں،
اور ملک و قوم کا نام روشن کریں! 🇵🇰

اعلان جنازہ امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی اور ریمان بابو کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہے مرحومہ ...
23/11/2025

اعلان جنازہ
امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی اور ریمان بابو کی والدہ محترمہ وفات پا گئی ہے مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز اتوار سہ پہر 3 بجے تحصیل حلیمزی مہمند شگئی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی کی والدہ ماجدہ وفات پاگئی ہیں۔نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائ...
23/11/2025

امیر جمعیت علمائے اسلام ضلع مہمند مفتی محمد عارف حقانی کی والدہ ماجدہ وفات پاگئی ہیں۔
نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
انا للہ وانا الیہ راجعون

22/11/2025

ضلع مہمند۔کل رات نامعلوم افراد نے کڑپہ روڈ کی تعمیراتی مشینری کو آگ لگا دی تھی۔ جس سے مشینری کو کافی نقصان پہنچا ہے ۔

چیف جسٹس وفاقی عدالت جسٹس امین الدین کو 17 کروڑ کی مرسیڈیز گاڑی ملی ہوئی ہے، ججز کالونی سے باہر بڑا گھر دیا گیا ہے، سنا ...
22/11/2025

چیف جسٹس وفاقی عدالت جسٹس امین الدین کو 17 کروڑ کی مرسیڈیز گاڑی ملی ہوئی ہے، ججز کالونی سے باہر بڑا گھر دیا گیا ہے، سنا ہے کہ ان کا گاؤن بھی چینج ہو رہا ہے، حسنات ملک ، صحافی
سورس: MJtv

تحصیل حلیمزی عازی کور سکول کے قریب اس بچے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ اگر کوئی جاننے والا ہو تو اس کے گھر والوں کو اطلاع دے۔ زخم...
20/11/2025

تحصیل حلیمزی عازی کور سکول کے قریب اس بچے کا ایکسیڈنٹ ہوا ہے۔ اگر کوئی جاننے والا ہو تو اس کے گھر والوں کو اطلاع دے۔ زخمی حالت میں پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو 1122 مہمند

ڈھاکا: بنگلا دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو تاحیات قید کی سزا سنادی
17/11/2025

ڈھاکا: بنگلا دیشی عدالت نے شیخ حسینہ واجد کو تاحیات قید کی سزا سنادی

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا، ذرائع
15/11/2025

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ دیدیا، ذرائع

سپریم کورٹ کے دو موسٹ سینئیر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔دونوں معزز جج...
13/11/2025

سپریم کورٹ کے دو موسٹ سینئیر ججز، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
دونوں معزز ججز نے واضح موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ کنٹرولڈ عدالتوں کا حصہ نہیں بن سکتے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے اپنے استعفے میں کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم دراصل آئینِ پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، جس کے ذریعے عدلیہ کو انتظامیہ کے تابع کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق اس ترمیم نے ملک کو دہائیوں پیچھے دھکیل دیا ہے۔

انہوں نے اپنے مؤقف میں مزید کہا:

> “میں ایسے کٹے ہوئے اور کمزور عدالتی نظام کا حصہ نہیں رہ سکتا جو آئین کا دفاع نہ کر سکے۔”

ان کا کہنا تھا کہ عہدے پر رہنا اب خاموش رضامندی کے مترادف ہوگا، اور وہ اس ناانصافی کے نظام کا حصہ بن کر اپنے ضمیر کے خلاف نہیں جا سکتے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے یقین ظاہر کیا کہ اگرچہ یہ ترمیم آئینی بگاڑ پیدا کرے گی اور گہرے زخم چھوڑ جائے گی، لیکن وقت کے ساتھ قوم اور تاریخ اس کا ازالہ ضرور کرے گی۔

یہ استعفے پاکستان کی عدالتی تاریخ کا ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں — جب دو بااصول ججز نے اپنی کرسی نہیں بلکہ آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔

"آئین یا عہدہ؟ جسٹس منصور علی شاہ اور اطہر من اللہ کا باوقار فیصلہ"

اپرکورٹ کے جسٹس  سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے استعفی دے دیا۰تفصیل پہلے کمنٹ میں ۰
13/11/2025

اپرکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نے استعفی دے دیا۰
تفصیل پہلے کمنٹ میں ۰

Address

Riyadh

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mohmand News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mohmand News:

Share