04/07/2025
یہ لاہور کاپوش علاقہ ہے جوہر ٹاؤن۔ جہاں دو بھائیوں نے اپنی چوہدراہٹ قائم کرنے کیلئے رہائشی آبادی میں فارم ہاؤس بنایا اور پھر وہاں جنگلی شیر رکھ لئے۔ شیر تو جنگل کا بادشاہ ہے عام انسانوں کے قابو میں کیسے آتا؟ اس نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگیں اور باہر گلی میں موجود چھ سے سات شہریوں پر حملہ کردیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو متعلقہ محکموں کی اچانک آنکھیں کھل گئیں۔ اب سنا ہے کہ دونوں بھائیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
اہم نوٹ: دونوں ملزم ابھی تک فرار ہیں