Banjara Nigar

Banjara Nigar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Banjara Nigar, Digital creator, Tabuk KSA, Tabuk.
(1)

✨ Premium Travel Experiences in Kashmir & Beyond – Explore With Class
🌍 Luxury Tours | Scenic Vlogs | Explore Kashmir Like Never Before
🎥 Travel Vlogs & Premium Tour Services – Discover Beauty With Elegance

السلام علیکم دوستو  زیادہ تو کچھ  نہیں بس روز اپنے آپ کو بدلنے کی کوئی بری عادت ترک کرنے اور اچھی عادت اپنانے کی کوشش کر...
19/09/2025

السلام علیکم دوستو
زیادہ تو کچھ نہیں بس روز اپنے آپ کو بدلنے کی کوئی بری عادت ترک کرنے اور اچھی عادت اپنانے کی کوشش کرتا ہوں کوشش جاری رہے گی
زندگی ہر روز نیا موقع دیتی ہے اور زندگی کہیں سے بھی شروع ہوسکتی ہے
بس آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا
سلامت رہیں دل سے محبت❤️

آگئے وہ دن جن دوستوں کی فرمائش تھی کہ بھئی جب سردیاں شروع ہوں اوڑھنے کو رضائی کی اشد ضرورت محسوس ہو راتوں کو گرم شالیں ج...
18/09/2025

آگئے وہ دن
جن دوستوں کی فرمائش تھی کہ بھئی جب سردیاں شروع ہوں اوڑھنے کو رضائی کی اشد ضرورت محسوس ہو
راتوں کو گرم شالیں جیکٹس اوڑھ کر چہل قدمی کا مزہ آئے گرما گرم چائے کافی کی طلب و چاہ ہو
باہر آگ کا الاؤ جلا کر ہاتھ پاؤں سینکنے بیٹھا جائے اور خوش گپیاں کی جائیں
دہکتے انگاروں پر گوشت بھون کر کھانے یعنی بار بی کیو کا حقیقی ذائقہ آئے
گویا جاڑے کے دن آنے کو ہیں
وہ ایک الگ قسم کا موسم ہوتا ہے اداس موسم
درختوں کے زرد پتے خزاں کی شدت سے تھر تھرا کر کانپتے کانپتے پیروں میں ریزہ ریزہ ہوکر بکھر جاتے ہیں اور دنیا فانی کی حقیقت بتائے جاتے ہیں
الغرض شاعروں ادیبوں فوٹو گرافرز اداس روحوں اور خاموش مزاجوں کے دن آچکے سو رخت سفر باندھیے
اور ہاں ہماری کمپنی بھی آپکو ہمارے ساتھ ٹور کرنے میں میسر آئیگی
سلامت رہیے

صبح بخیر دوستو میں اپنی صحت فٹنس انجوائے کر رہا ہوں گزشتہ برس بارہ مئی کو آخری سگریٹ پیروں تلے مسلنے کے بعد مجال جو ابھی...
17/09/2025

صبح بخیر دوستو
میں اپنی صحت فٹنس انجوائے کر رہا ہوں
گزشتہ برس بارہ مئی کو آخری سگریٹ پیروں تلے مسلنے کے بعد مجال جو ابھی تک ایک کش تک لگایا ہو حالانکہ میرا محبوب مشغلہ ہی
گہرے کش کو ہوا میں معلق کرتے ہوئے ماضی کی کسی خوشگوار یاد کی شبیہ لوں
اور اب تو ماشاءاللہ ہارڈ ورکنگ اور ڈائیٹ نے پھر سے گویا جوان کر دیا ہے میری ایک کوالٹی ہے مسلسل جدوجہد
ہار نہیں ماننی اور جدوجہد جاری رکھنی ہے
ٹور اینڈ ٹریول کمپنی کا نیا بزنس سفر اور اپنی صحت کا خیال ایک ساتھ آغاز ان شاءاللہ مبارک رہے گا
آپ بھی زرا خود پر توجہ دیجیے شکریہ

  صبح بخیر   دوستو   قلیل وقت کے لئے راولپنڈی آمد کراچی سے سیر کی غرض سے آئے مہمانوں کے ساتھ اگر آپ نے ہماری کمپنی کے سا...
15/09/2025


صبح بخیر دوستو قلیل وقت کے لئے راولپنڈی آمد
کراچی سے سیر کی غرض سے آئے مہمانوں کے ساتھ
اگر آپ نے ہماری کمپنی کے ساتھ ٹور پلان کرنا ہے تو ضرور رابطہ کیجیے
کلاس کے ساتھ ایکسپلور کریں
ُ

تیرا میرا رشتہ کیا۔  لا الہ اللہ کتنی خوبصورتی لگتی ہے نا اوپر جیکٹ کشمیری فلیگ سے بنی اور نیچے شرٹ پاکستان کی ❤️دل دل پ...
12/09/2025

تیرا میرا رشتہ کیا۔ لا الہ اللہ
کتنی خوبصورتی لگتی ہے نا اوپر جیکٹ کشمیری فلیگ سے بنی اور نیچے شرٹ پاکستان کی ❤️دل دل پاکستان جان جان پاکستان

چاندنی رات جس پر شعراء نے غزلیں لکھیں وادی نیلم کی چاندنی رات اور ہماری چہل قدمی ہے نا دن کا سا سماں روشن چاند بھینی خوش...
09/09/2025

چاندنی رات جس پر شعراء نے غزلیں لکھیں
وادی نیلم کی چاندنی رات اور ہماری چہل قدمی

ہے نا دن کا سا سماں روشن چاند بھینی خوشبوؤں میں لپٹی سرد ہوا سے سرسراتے پتوں کی سرسراہٹ کچے گھروں کے باہر دیواروں پر میخوں سے ٹنگے بلب جن پر منڈلاتے پروانے
ایسی گہری خاموشی کہ کانوں کو چھوگزرتے جگنوں کی آواز گویا پھنکار محسوس ہو

کس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنی۔ جی جلاتی رہی رات بھر چاندنی
اشک پیتے رہے ہم کسی اور کو۔ مئے پلاتی رہی رات بھر چاندنی

واللہ زندگی کی ساری راعنائیوں سے لبریز نیلم ویلی کی ایک چاندنی رات

#نگار

السلام علیکم اے اہلیان پنجاب  اہلیان  پاکستان  ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیںباخدا گر کراچی میں کسی اہل وطن کو کانٹا چھب...
08/09/2025

السلام علیکم
اے اہلیان پنجاب اہلیان پاکستان ہمارے دل آپ کے ساتھ دھڑکتے ہیں
باخدا گر کراچی میں کسی اہل وطن کو کانٹا چھبتا ہے تو یہاں کشمیر میں ہم رنجیدہ ہوتے ہیں
اللہ تعالی آپ سب کی حفاظت فرمائے آمین

.

کیا پنجاب میں سیلابی صورتحال تھم چکی ہے ؟ میں نے اس  لئے یکجہتی کی خاطر ویلاگنگ کا سلسلہ منقطع کر رکھا ہے برائے مہربانی ...
06/09/2025

کیا پنجاب میں سیلابی صورتحال تھم چکی ہے ؟ میں نے اس لئے یکجہتی کی خاطر ویلاگنگ کا سلسلہ منقطع کر رکھا ہے برائے مہربانی آگاہ کریں شکریہ

اللہ تعالی پیارے پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

04/09/2025

Live Neelum valley Kel 04ستمبر

31/08/2025

بارش کا سپیل نیلم ویلی کیل 31 اگست

31/08/2025

اڑنگ کیل ڈولی سے لائیو الحمد اللہ

Address

Tabuk KSA
Tabuk
00000

Telephone

+971568189325

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Banjara Nigar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share