Pakhar Nakka voice

  • Home
  • Pakhar Nakka voice

Pakhar Nakka voice service for Humanity
Rawalakot Ajk

کھائیگلہ ٹو علی سوجل روڈ کی تعمیر کہ حوالے سے احتجاجی مظاہرہ۔ باب جبوتہ میں دیا گیا دھرنا کھائیگلہ منتقل مین چوک کو ہر ق...
01/07/2025

کھائیگلہ ٹو علی سوجل روڈ کی تعمیر کہ حوالے سے احتجاجی مظاہرہ۔
باب جبوتہ میں دیا گیا دھرنا کھائیگلہ منتقل مین چوک کو ہر قسم کی ٹریفک کے بند کر دیا گیا۔

سانحۂ سواتانسان کی بےبسی جیتے جی چند لمحوں میں سارے کے سارے ارمان دھرے رہ جاتے ہیں زندگی بھر کی منصوبہ بندی دو پل میں اپ...
27/06/2025

سانحۂ سوات
انسان کی بےبسی جیتے جی چند لمحوں میں سارے کے سارے ارمان دھرے رہ جاتے ہیں زندگی بھر کی منصوبہ بندی دو پل میں اپنی انتہاء کو پہنچ جاتی ہے بس یہی تو مختصر زندگی کی حقیقت ہے.

90 کی دہائی میں لی گئی نایاب تصویر
12/06/2025

90 کی دہائی میں لی گئی نایاب تصویر

28/05/2025

تولی پیر کے مقام پر آزاد کشمیر پولیس کی گاڑی کو حادثہ اطلاعات کے مطابق پانچ پولیس اہلکار حادثے میں شہید ہو گئے

تولی پیر روڈ راولاکوٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ۔
28/05/2025

تولی پیر روڈ راولاکوٹ پولیس کی گاڑی کو حادثہ۔

عمران_رفیق_شہید_اینڈ_مظفر_اقبال_مرحوم ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3فرینڈز کلب جبوتہ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا پورے ٹ...
25/05/2025

عمران_رفیق_شہید_اینڈ_مظفر_اقبال_مرحوم ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ سیزن 3
فرینڈز کلب جبوتہ کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوا پورے ٹورنامنٹ میں فرینڈز کلب جبوتہ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹورنامینٹ اپنے نام کیا بیسٹ پلیئر آف دی ٹورنامینٹ رہے بلا اسرار
ہارڈ لک سٹی سپورٹس علی سوجل
انتظامیہ اینڈ سپانسر کو ایک شاندار ایونٹ کروانے پر مبارکباد

منگلا پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل عارضی طور پہ معطل
25/05/2025

منگلا پاور ہاوس سے بجلی کی ترسیل عارضی طور پہ معطل

حکومت کے پاس منظور شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے 14 دن باقی رہ گئے ہیں
25/05/2025

حکومت کے پاس منظور شدہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر عمل درآمد کے لئے 14 دن باقی رہ گئے ہیں

25/05/2025

سہولت کار ٹھاہ

عوامی پذیرائی کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اپنے آپ کو کسی خاص پروٹوکول اور ہٹو بچو ...
25/05/2025

عوامی پذیرائی کی بڑی وجوہات میں سے ایک وجہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی قیادت کا اپنے آپ کو کسی خاص پروٹوکول اور ہٹو بچو والے کلچر سے دور رکھنا۔۔
گزشتہ رات سٹیج پر صرف شہداء کے ورثاء اور انتظامیہ کے افراد تھے جبکہ تحریک کی قیادت پنڈال میں بھی کرسیوں کی بجائے دریوں پر تھی۔۔
اللہ کریم عاجزی کو پسند فرماتے ہیں اور یہ بہت سے لیڈروں کے لیے بڑا اہم سبق ہے اگر سیکھنا چاہیں۔۔

اعلامیہ "شہدائے جموں کشمیر و شہدائے عوامی حقوق کانفرنس" منعقدہ 24 مئی 2025ء بمقام مظفرآباد 1۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ای...
25/05/2025

اعلامیہ "شہدائے جموں کشمیر و شہدائے عوامی حقوق کانفرنس" منعقدہ 24 مئی 2025ء بمقام مظفرآباد
1۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی شہدائے جموں کشمیر و شہدائے عوامی حقوق تحریک کو خراج عقیدت و تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ شہداء نے جس مقصد کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اس مقصد کے حصول تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
2۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پرامن سیاسی جدوجہد پہ یقین کامل رکھتی ہے اور اس کی دو سال پر محیط جدوجہد اس بات کا واضح ثبوت بھی ہے۔
3۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان اور ہندوستان کے مابین ہونے والی جنگ میں ریاست جموں کشمیر کے دونوں اطراف ہونے والی نہتے عوام کی شہادتوں، املاک کے نقصان پہ گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔
4۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی یہ سمجھتی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین اور جنوبی ایشیاء میں اس وقت تک امن قائم نہیں ہو سکتا جب تک مسئلہ جموں کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔ اس لیے جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی ریاست بھر کے اس نمائندہ عوامی اجتماع کی وساطت سے اقوام عالم سے مطالبہ کرتی ہے کہ مسئلہ جموں کشمیر کو پرامن اور مستقل طور پر حل کرنے کے لیے ریاست جموں کشمیر کے عوام کو ان کا پیدائشی، عالمی سطح پر تسلیم شدہ اور پاکستان و بھارت کی طرف سے موعود حق خودارادیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق دیا جائے تاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام مسئلہ جموں کشمیر کا حل اپنی اجتماعی رائے سے نکالیں۔ جموں کشمیر کے باشندوں کی خواہشات کے برعکس کوئی فیصلہ کیا گیا یا پھر خطہ جموں کشمیر میں جنگ مسلط کی گئی تو جموں کشمیر کی تمام اکائیوں کے باشندے منحوس خونی لکیر (سیز فائر لائن) کو پر امن طور پر توڑنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔
5۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور خود پاکستان، ہندوستان سمیت عالمی دنیا بارہا اس خدشہ کا اظہار کرچکے ہیں کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان ہونے والی جنگ کسی بھی وقت ایٹمی جنگ میں بدل سکتی ہے اور اگر ایسی بدقسمت جنگ ہوئی تو اس صورت میں جنوبی ایشیاء میں بسنے والے دو ارب سے زائد انسان اجتماعی موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔ لھذا جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی پاکستان، ہندوستان، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیپال، بھوٹان، مالدیپ، افغانستان، ایران سمیت دیگر مم

Address


Telephone

+966597912390

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhar Nakka voice posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share