Ghulam Murtaza

Ghulam Murtaza "فتنہ لوگوں کی رہنمائی کیلئے نہیں آتا؛ بلکہ مومن کو اُس کے دین کے بارے میں آزمانے کیلئے آتا ہے!"
امام مطرف رحمه اللہ
(الإبانة : 593/2)
(3)

11/08/2025

قرآن کا سفر
آیت بہ آیت سمجھنے کا سفر
قرآن سیکھئے
آسان ترجمہ اور تفسیر

08/08/2025

حضرت ام سلمہؓ فرماتی ہیں کہ حضورﷺ نے فرمایا:

” میں اپنی امت کے برے لوگوں کے لئے بہترین آدمی ہوں ۔ “
تو قبیلہ مُزینہ کے ایک شخص نے حضورﷺ کی خدمت میں عرض کیا : ”یا رسول اللہ ! جب آپ اپنی امت کے برے لوگوں کے لئے ایسے ہیں تو ان کے نیکوں کے لئے کیسے ہیں ؟
آپﷺ نے فرمایا:
” میری امت کے نیک لوگ اپنے اعمال کی برکت سے جنت میں داخل ہو جائیں گے اور میری امت کے برے لوگ میری شفاعت کا انتظار کریں گے۔ غور سے سنو ! میری شفاعت قیامت کے دن میری امت کے تمام لوگوں کے لئے ہوگی سواۓ اس کے جو میرے صحابہ کی عیب جوئی کرتا ہو۔“

06/08/2025

حرام و حلال کا شعور کیوں ختم ہو گیا؟ دردناک حقیقت

06/08/2025

”اپنی تعریف چاہنا فتنہ ہے بھائیو! اپنی تعریف چاہنا فتنہ ہے، لوگوں کی تعریف کی چاہت تمہیں ریا، ہلاکت اور بربادی کے دہانے پر پہنچا دے گی، ہم اس سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں۔“

(شیخ ربیع المدخلي رحمه الله || مرحبا يا طالب العلم : ١٨٩)

05/08/2025
03/08/2025

‏مردوں کے معاشرے میں مردوں سے ہی بچنے کیلیے
عورت کے ساتھ ایک مرد کا ہونا بہت ضروری ہے

بائیکاٹ جاری رہنا چاہئے جب کفر ہمارے مسلمانوں کے بچوں پر بھوک کو ایک ہتھیار کی طرح استعمال کر رہے ہیں تو ہم پر بھی لازم ...
02/08/2025

بائیکاٹ جاری رہنا چاہئے
جب کفر ہمارے مسلمانوں کے بچوں پر بھوک کو ایک ہتھیار کی طرح استعمال کر رہے ہیں تو ہم پر بھی لازم ہے کے ان کے منہ سے بھی ہم نوالہ چھین لیں اس لئے ہمارا پیسا وہاں نہیں پہنچنا چاہئے

01/08/2025

اللہ کی محبت وہ واحد محبت ہے جو تمہاری کمزوریوں میں بھی تمہیں سینے سے لگاتی ہے

31/07/2025

ایک کتاب ہے جسے میری چاہت کے مطابق لکھا گیا ہے جیسے میں بولتا گیا اور جیسے میں کرتا گیا اس کے عین مطابق لکھی گئ ہے مگر عجیب بات ہے کے مجھے سب سے زیادہ خوف بھی اسی کتاب کے پڑھنے سے آتا ہے اسی کتاب کی تلاوت مجھے غم زدہ کر دے گئ مگر یہ کتاب ایک دن ضرور پڑھی جائے گئ اور جب یہ کتاب کھلے گئ تو یہ میرے تمام احوال بیان کر دے گئ سارے راز کھول کر رکھ دے گئ یہ میرے اعمال کی کتاب ہے جو نہ جانے قیامت کے روز میرے کس ہاتھ میں پکڑائی جائے گی نہ جانے یہ میری کامیابی کا فرمان ہو گا یا پھر ناکامی کا کوشش کریں کے آپنی اس کتاب کو خوصورت ابواب سے مزین کریں
طالب دعا
غلام مرتضی عفی عنہ

30/07/2025

*نسل در نسل قرآن کا فیض :*

آج بھی دنیا میں قرآن کے عاشق موجود ہیں۔ آپ یہ سن کر حیران ہوں گے کہ لاہور میں ایک عالم دین سلسلہ عالیہ میں بیعت ہوئے۔ فقیر نے انکی مسجد میں درس قرآن دیا۔ اسکے بعد انہوں نے ناشتہ کے لئے گھر دعوت دی۔ وہ کہنے لگے، کہ میرے والد بڑے ہی عاشق قرآن تھے۔ وہ ہر وقت قرآن پڑھتے رہتے تھے۔ میں نے کہا، ذرا آپ انکا کوئی واقعہ ہی سنا دیجئے۔ تو انہوں نے اپنے والد کا واقعہ سنایا۔ کہنے لگے کہ میرے والد محترم ایسے عاشق قرآن تھے کہ انہوں نے قرآن مجید کی تلاوت کو اپنی زندگی کا مشغلہ بنا لیا تھا۔ چلتے پھرتے قرآن پڑھتے تھے ، بیٹھ کر بھی قرآن پاک کی تلاوت کرتے رہتے تھے۔ کوئی بات درمیان میں پوچھتا تو تلاوت مکمل کرکے جواب دیتے تھے پھر قرآن پڑھنے لگ جاتے۔
ایک مرتبہ کسی اللہ والے نے انکو بتا دیا کہ اگر آپ دو سال میں روزانہ ایک قرآن پاک کی تلاوت کریں تو قرآن پاک کا فیض آپکی آنے والی نسلوں تک جاری ہوجائے گا۔ میرے والد صاحب کو یہ بات اچھی لگی اور انہوں نے کہا، اچھا میں اسکی کوشش کرتا ہوں۔ وہ فرمانے لگے کہ میرے والد صاحب کا معمول تھا کہ روزانہ ایک قرآن مجید کی تلاوت کر لیا کرتے تھے۔ سردی بھی گرمی بھی، صحت بھی بیماری بھی، سفر بھی حضر بھی ، رنج و مصیبت بھی خوشی بھی ، معلوم نہیں کیا کیا کیفیتیں ہوتی تھیں مگر میرے والد صاحب نے پورے دو سال تک ایک قرآن پاک روزانہ مکمل کیا۔ فرمانے لگے کہ اس کا یہ اثر ہوا کہ میرے والد صاحب کے جتنے بیٹے اور بیٹیاں ہوئیں سب کے سب قرآن کے حافظ ہوئے۔ اور ان کے آگے جتنے بیٹے اور بیٹیاں آج دنیا میں موجود ہیں اور انکی عمر سات سال ہے یا زیادہ ہے وہ سب کے سب قرآن پاک کے حافظ ہیں۔ سبحان اللہ

دیکھئے کہ عاشق قرآن کی نسل میں اللہ تعالی نے قرآن کا فیض کیسے جاری فرما دیا۔

خطباتِ فقیر جلد 3 ص 229

30/07/2025

‏ ‏ شادیوں کی پانچ اہم رسمیں

ڈھولک، مہندی، بارات، ولیمہ اور ناراض رشتہ دار
😁🤪🤭

Address

Paracha Streer
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ghulam Murtaza posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ghulam Murtaza:

Share

Category