Anwar reaction 01

  • Home
  • Anwar reaction 01

Anwar reaction 01 Allhamdullah for everything🤲
""""very""soon""500k""""inshallah🫶 🫶""""":think"""you """for""your""saport""🫶
(2)

منجانب:انور علی ایازخیل"ہمارا مقصد صرف اور صرف قوم کی خدمت، اتحاد کو فروغ دینا، نوجوانوں کی رہنمائی، بزرگوں کا احترام، ب...
24/07/2026

منجانب:
انور علی ایازخیل
"ہمارا مقصد صرف اور صرف قوم کی خدمت، اتحاد کو فروغ دینا، نوجوانوں کی رہنمائی، بزرگوں کا احترام، باہمی محبت، بھائی چارہ اور ایازخیل قوم کے روشن مستقبل کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہے۔ آپ کی شرکت ہماری طاقت اور قوم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔"
آئیں! مل کر اپنی قوم کو اتحاد، عزت اور ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں۔ بمقام واڑی

منجانب:
انور علی آیازخیل

آیازخیل قوم
گرینڈ کنونشن
قوم کی عزت، اتحاد اور ترقی کے لیے ایک عظیم اجتماع

"ہمارا مقصد صرف اور صرف قوم کی خدمت، اتحاد کو فروغ دینا، نوجوانوں کی رہنمائی، بزرگوں کا احترام، باہمی محبت، بھائی چارہ اور ایازخیل قوم کے روشن مستقبل کے لیے عملی جدوجہد کرنا ہے۔ آپ کی شرکت ہماری طاقت اور قوم کی کامیابی کی ضمانت ہے۔"
آئیں! مل کر اپنی قوم کو اتحاد، عزت اور ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچائیں۔

خالہ ماں ہوتی ہے ❤️  یہ کل دیکھا اور محسوس کیا۔ جو بات آج سے کئی صدیاں قبل بتا دی گئی تھی اس کا مشاہدہ کل کر لیا۔ براء ب...
13/07/2026

خالہ ماں ہوتی ہے ❤️ یہ کل دیکھا اور محسوس کیا۔ جو بات آج سے کئی صدیاں قبل بتا دی گئی تھی اس کا مشاہدہ کل کر لیا۔

براء بن عازب رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا 'خالہ ماں کے درجہ میں ہے'

عبد۔اللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھ سے بہت بڑا گناہ سرزد ہو گیا ہے، کیا میرے لیے توبہ کی گنجائش ہے؟ آپ نے پوچھا: 'کیا تمہاری ماں زندہ ہے؟' اس نے کہا: نہیں، آپ نے پوچھا: تمہاری کوئی خالہ ہے؟ اس نے کہا: ہاں، آپ نے فرمایا 'اس کے ساتھ حسن سلوک کرو۔‏‏‏‏'

یہ اسامہ کی خالہ اور ڈاکٹر ثمن راؤ کی والدہ ہیں۔ انہوں نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر اسامہ کا اپنے خاندان سے ملاپ ممکن بنایا۔ گزشتہ شب یہ بار بار اسامہ کے سر پر ہاتھ پھیرتی رہیں۔ کئی بار اپنی بیٹی کا ہاتھ پکڑ کر اسے داد دی گویا وہ اپنی پرورش پر ناز کر رہی تھیں ❤️

تمام تر تفصیلات کچھ دیر میں آپ کے ساتھ شیئر کر رہے ہیں

waliullahmaroof

خواتین کی حفاظت میں جان قربان، سلام شہید! 🇵🇰پاک فضائیہ کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزرتے ہوئے ایک خاتون کو...
06/07/2026

خواتین کی حفاظت میں جان قربان، سلام شہید! 🇵🇰پاک فضائیہ کے بہادر گروپ کیپٹن عاصم نائنتھ ایونیو سے گزرتے ہوئے ایک خاتون کو اغوا کی کوشش سے بچاتے ہوئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے شہید ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، جب انہوں نے ایک خاتون کو موٹر سائیکل سے اتر کر مدد کے لیے بھاگتے دیکھا تو ایک ذمہ دار شہری کی حیثیت سے فوراً واپس مڑ کر اس کی مدد کے لیے رکے، جس پر ملزم سعد نے بدکلامی کے بعد ان پر فائرنگ کر دی اور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ متاثرہ خاتون کے مطابق ملزم اس کا دفتر کا ساتھی تھا جو اسے راستے سے ہٹا کر کہیں اور لے جانے کی کوشش کر رہا تھا جسے گروپ کیپٹن نے ناکام بنا دیا۔ اس افسوسناک واقعے پر جہاں ملک بھر میں شہید کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے، وہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشاں ہیں، اور سوگواران میں بیوہ، بیٹی اور ایک بیٹا چھوڑنے والے گروپ کیپٹن عاصم کی یہ شہادت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ پاک فوج کے سپاہی نہ صرف سرحدوں بلکہ معاشرے میں خواتین کے وقار اور تحفظ کے بھی حقیقی رکھوالے ہیں۔
Disclaimer : for awareness propose only 😱😱😱😱

مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ اور حجرۂ مبارک کی خدمت انجام دینے والے آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ انتقال کر گئے، ان کی نما...
06/07/2026

مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ اور حجرۂ مبارک کی خدمت انجام دینے والے آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ انتقال کر گئے، ان کی نمازِ جنازہ مسجدِ نبوی ﷺ میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں جنت البقیع میں سپردِ خاک کر دیا گیا، آغا احمد علی یاسین کا انتقال 3 نومبر 2020 ہوا تھا۔

آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ ان خوش نصیب خدام میں شامل تھے جنہوں نے اپنی زندگی مسجدِ نبوی ﷺ کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی، ان کی عاجزی، حسنِ اخلاق، خاموش خدمت اور بارگاہِ رسالت ﷺ کے ادب نے انہیں زائرین کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا۔

ان کے انتقال کے بعد مسجدِ نبوی ﷺ کے قدیم خدام، جنہیں اغوات (Aghawat) کہا جاتا ہے، کی تعداد میں مزید کمی آ گئی۔
اغوات صدیوں پر محیط ایک تاریخی روایت کے امین ہیں، جو مسجدِ نبوی ﷺ اور مختلف ادوار میں حرمین شریفین کی خدمت سے وابستہ رہے ہیں، تاریخ گواہ ہے کہ ان خدام نے روضۂ رسول ﷺ اور مسجدِ نبوی ﷺ کی خدمت، انتظام اور زائرین کی معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پہچان عاجزی، حسنِ اخلاق اور خدمتِ حرم کے بے لوث جذبے سے کی جاتی ہے۔

آغا احمد علی یاسین رحمہ اللہ کی وفات پر دنیا بھر سے عقیدت مندوں نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعا کی۔
🤲🤲🥰
Disclaimer: This report is based on information from publicly available sources and media reports
For awareness propose only

آپ یقین نیں کرو گے اس سٹوری پر ایک بار پڑھ لے
05/07/2026

آپ یقین نیں کرو گے اس سٹوری پر ایک بار پڑھ لے

لاہور پولیس کے سابق ایس ایس پی عمر ورک نے اپنی 39 سالہ ملازمت کے بارے میں ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا"اگر میں نے ...
05/07/2026

لاہور پولیس کے سابق ایس ایس پی عمر ورک نے اپنی 39 سالہ ملازمت کے بارے میں ایک غیر معمولی دعویٰ کرتے ہوئے کہا
"اگر میں نے اپنی پوری ملازمت میں ایک روپیہ بھی رشوت لی ہو تو مجھے نبی کریم ﷺ کی شفاعت نصیب نہ ہو۔"
ان کا کہنا تھا کہ پولیس سروس میں شمولیت کے پہلے دن ہی انہوں نے یہ عہد کیا تھا کہ کبھی ظلم کا ساتھ نہیں دیں گے اور ہر حال میں مظلوم کی مدد کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک اغوا برائے تاوان کے اہم مقدمے میں دن رات محنت کرکے چند ہی روز میں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
عمر ورک کے مطابق ملازمت کے دوران ان پر کرپشن کے الزامات بھی لگے، مگر انہوں نے عدالت میں پُراعتماد انداز میں کہا کہ اگر ان پر لگایا گیا کوئی بھی الزام درست ہے تو اس کا ثبوت پیش کیا جائے، کیونکہ دنیا میں بے گناہ لوگوں پر بھی الزامات لگ جاتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی تنخواہ پر اکتفا کیا، بلکہ کئی مواقع پر ضرورت مند افراد کی مدد اپنی جیب سے بھی کی۔ ان کے مطابق نوکری شروع کرنے سے پہلے ان کے پاس لاہور شیخوپورہ روڈ پر تقریباً پانچ مربع زمین تھی، جو وقت کے ساتھ بڑھنے کے بجائے کم ہو کر تقریباً آدھی رہ گئی۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بھی وہ سماجی خدمت میں مصروف ہیں۔ انہوں نے ایک ایسی فلاحی تنظیم قائم کی ہے جو کسی سے چندہ نہیں لیتی۔ چند دوست مل کر غریب، بے سہارا اور شدید بیمار افراد کو تلاش کرتے ہیں اور اپنی ذاتی استطاعت سے ان کے علاج کے اخراجات برداشت کرتے ہیں۔
ان کے ایک ساتھی پولیس افسر نے بھی گواہی دیتے ہوئے کہا کہ عمر ورک نے اپنی پوری ملازمت میں نہ کبھی رشوت لی، نہ کسی ظالم کا ساتھ دیا اور نہ ہی کسی غیر اخلاقی عمل میں ملوث ہوئے
Disclaimer for awareness propose only ۔

میں نے پاک فضــــــائیہ کے بہادروں کو کبھی ہچکچاتے نہیں دیکھا اس پر مجھے سو فیصــــد یقین ہے کہ ہمارے آسمانوں کی حفاظت ا...
05/07/2026

میں نے پاک فضــــــائیہ کے بہادروں کو کبھی ہچکچاتے نہیں دیکھا
اس پر مجھے سو فیصــــد یقین ہے کہ ہمارے آسمانوں کی حفاظت اعلیٰ تربیت یافتہ پیشہ ور افراد کرتے ہیں جو اپنے وطن کے لیے ہر وقت قربان کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔۔۔۔۔ جب بھی ہمارے ملک کی سلامتی کو چیلنج کیا گیا ہے، پاک فضــائیہ ہمت اور عزم کے ساتھ ڈٹے رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ہونے والے آج کے افسوسناک واقعے کی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن عاصم طارق نے ایک بے سہارا خاتون کو مبینہ اغـــوا سے بچانے کی کوشـش کرتے ہوئے اپنی جان دے دی۔ خطرے سے دور چلنے کے بجائے اس نے غیر معمـــولی ہمت کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا۔۔۔۔۔۔ مبینہ طور پر اس نے اپنی حفاظت کی فکر کیے بغیر مداخلت کی اور اس شخص نے فائــرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ شہید ہوگیا۔سننے میں آرہے ہیں کہ وہاں اور لوگ بھی تھے لیکن سب پیچھے ہٹ گئے اور اس بہادر نے مقابلہ کیا۔۔۔ یہ صرف بہادری ہی نہیں بلکہ انسانیت بھی ہے،،، ان لوگوں کو یہی سیکھایا جاتا ہے ایک سچا جنگجو معصــــــــوم جانوں کی حفاظت کرتا ہے چاہے وہ میـدان جنگ میں ہو یا اپنے ملک کی گلیوں میں۔۔۔ عاصم طارق کے خود ایک بیٹی اور ایک بیٹا ہے۔

پاک فضـائیہ کے مرد حقیقی ہیرو ہیں۔ جو شخص اپنے ملک کے لیے اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہو،،،،،، وہ اس وقت خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا جب کسی معصــوم بیٹی یا بہن کو خطرہ ہو۔ ان کی وردی عزت، ذمہ داری اور بے لوث خدمت کی نمائندگی کرتی ہے ان کا مشن صرف سرحدوں کے دفاع تک محدود نہیں ہے، ان کو تعلیم یہی سیکھایا جاتا ہے۔

عاصم طارق ہمارا ہیرو ہے اور ہیرو کبھی نہیں مرتے وہ اپنے لوگوں کے دلوں اور اپنی قوم کی تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔ جنہوں نے فائرنگ کی ہے،،،، ان کو سخت سے سخت سزا دینا چاہیے کیونکہ یہ لوگ اس قدر قیمتی ہے کہ ان کو باقاعـــدہ بتایا جاتا ہے کہ جب جہاز آؤٹ آف کنڑول ہو جاتا ہے تو جہاز سے فورآ ایجیکٹ کریں یہ نہیں کہتے کہ آخری ممکنہ لمحے تک جہاز کو بحــفاظت لینڈ کریں۔ بلکہ ان کو کہا جاتا ہے کہ ایسے حالات میں جہاز کو چھوڑ دو بلکہ اپنی حفاظت کرو کیونکہ تم جہاز سے زیادہ قیمتی ہو، پاکستان کو اس بہادر بیٹے پر فخر ہے جو دوسروں کی حفاظت، عزت اور جان کو اپنی ذات سے بالاتر رکھتے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفــردوس میں سب سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین۔۔۔۔۔۔!!
Disclaimer:for awareness propose only

#

یہ شخص بھی محسن پاکستان تھا اس نے پاکستان کو پہلی بار دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا ۔۔۔ اگست 1947 کی ایک حبس زدہ رات جب پاکس...
05/07/2026

یہ شخص بھی محسن پاکستان تھا اس نے پاکستان کو پہلی بار دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا ۔۔۔ اگست 1947 کی ایک حبس زدہ رات جب پاکستان بن تو چکا تھا مگر خزانہ بالکل خالی تھا۔ یہ وہ بھیانک راز تھا جو بہت کم لوگ جانتے تھے کہ انڈیا نے پاکستان کے 75 کروڑ روپے دبا لیے تھے تاکہ نیا ملک دیوالیہ ہو جائے۔ ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے ایک پھوٹی کوڑی نہیں تھی۔ایسے میں قائد اعظم نے بمبئی میں بیٹھے اپنے دیرینہ دوست محمد علی حبیب کو خفیہ پیغام بھیجا " آج پاکستان کو تمہاری ضرورت ہے۔پیغام ملتے ہی بمبئی میں اربوں کی سلطنت چلانے والا نامور بینکر سیٹھ محمد علی حبیب اپنا چلتا ہوا کاروبار اور محلات انڈیا میں ہی چھوڑ کر راتوں رات خاموشی سے کراچی پہنچ گیا۔وه سیدها گورنر ہاؤس گیا اور دستخط کر کے ایک بلینک چیک قائد اعظم کے سامنے رکھ دیا۔ قائد اعظم کی آنکھوں میں نمی آئی تو سیٹھ صاحب نے کہا: اس پر 8 کروڑ لکھیں یا میرا سارا خزانہ خالی کر لیں... میری دولت میرے ملک سے بڑھ کر نہیں ہے ۔ یہ چیک اس نوزائیدہ ریاست کے لیے آکسیجن ثابت ہوا۔ اسی سرمائے سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دی گئیں پہلی کرنسی چھپی اور سٹیٹ بینک کی بنیاد رکھی گئی۔ ایک بزنس مین نے تاریخ رقم کردی تھی اور پاکستان کو دیوالیہ یعنی قائم ہوتے ہی ختم ہونے سے بچا لیا تھا، دعا ہے اللہ کریم اس پہلے محسن پاکستان کے درجات بلند فرمائے آمین ثم آمین
Disclaimer:for awareness propose only

گناہ کے کام پر میں ثواب کماتا ہوایک رباب پر  چار یتیموں  کو پالتا ہوں زه ده ګناه په کار ثواب ګټمه،په یو ربَاب بندی سلور ...
05/07/2026

گناہ کے کام پر میں ثواب کماتا ہو
ایک رباب پر چار یتیموں کو پالتا ہوں

زه ده ګناه په کار ثواب ګټمه،
په یو ربَاب بندی سلور یتیمان ساتمه.

یہ ہے میری رب کی مرضی کس کو توفیق دیتا ہیں
اور کس سے لیتا ہیں ☝️☝️☝️❤️‍🩹
Disclaimer:for awareness propose only
😱

یہ دونوں تصاویر ایک ہی نوجوان کی ہیں ان 2 تصاویر میں لمبے عرصے کا فرق نہیں صرف چند مہینوں میں سب کچھ بدل گیا ۔۔۔۔جمال نو...
05/07/2026

یہ دونوں تصاویر ایک ہی نوجوان کی ہیں ان 2 تصاویر میں لمبے عرصے کا فرق نہیں صرف چند مہینوں میں سب کچھ بدل گیا ۔۔۔۔

جمال نوجوان پاکستان سے سعودی عرب گیا ایف ایس سی میڈیکل کر رکھی تھی کسی ایجنٹ سے کمپنی کا ویزہ لیا جس کی قیمت لاکھوں میں بنتی تھی سعودی عرب کے شہر ریاض ائیرپورٹ پہنچا تو کوئی لینے نہ آیا گھنٹوں گزر گئے انتظار کرتا رہا ایجنٹ کو کال ملاتا رہا نمبر مسلسل بند جا رہا تھا 8 گھنٹے انتظار کرتے ہو گئے پھر مجبوری میں کسی عزیز دے رابطہ کیا اس نے بھی کچھ دن پناہ دی اور پھر ایسے حالات پیدا کیے جس سے جمال خود عزیز کو چھوڑنے پر مجبور ہو گیا

مشکل سے ایک جگہ نوکری ملی سال بھر کام کیا بدقسمتی سے وہاں سے بھی اس نوجوان کو اجرت نہ ملی حالات بد تر سے بدترین ہوتے جا ریے تھے پینٹ شرٹ والی تصویر میں نظر آنے والا نوجوان ابھی تک تو اپنے آپکو سنبھالے پھرتا رہا مگر پھر مجبوری میں ایک ایسی نوکری کرنی پڑی جس نے نوجوان کی حالت بدل کر رکھی وہ نوکری کسی عربی کے پاس ملی جس کے اونٹوں کا خیال رکھنا تھا ریگستان میں لے کر جانا تبتی دھوم گرم زمین کھلا آسمان سب کچھ اس نوجوان کا بدل گیا

آج یہ نوکری تو کر رہا ہے مگر زمانہ سے دھوکہ کھا کر اعتبار لے کر بیٹھ گیا پہلا دھوکہ ایجنٹ نے دیا پھر اپنے عزیز نے پھر جہاں نوکری کی تنخواہ نہیں ملی آخر میں یہی بچا کے کب تک ایسے چلتا رہے گا خاندان بھی دیکھنا ہے وہ نوکری شروع کی جس کے بارے میں اس نوجوان نے قصہ کہانیوں میں سن رکھا ہو مگر بدقسمتی سے حقیقت میں اسکے ساتھ بھی ایسا ہو گی 😱😱😱ا
Disclaimer:for awareness propose only
#پردیس

Address


12211

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anwar reaction 01 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share