Dera News ڈیرہ نیوز

Dera News ڈیرہ نیوز اب ہم رکھیں گےآپ کو ہر خبر سے با خبر جڑے رہیے ڈیرہ نیوز کے ساتھ
ڈیرہ اسماعیل خان سے ڈیرہ غازی خان تک

تلاش ورثاء یہ بچہ  جس کا نام ابراھیم ہےگزشتہ کٸی روز سے درابن کلاں میں موجود ہے ممند ایجنسی کا رہاٸشی بتاتا ہےیہ بچہ نصی...
26/12/2025

تلاش ورثاء
یہ بچہ جس کا نام ابراھیم ہےگزشتہ کٸی روز سے درابن کلاں میں موجود ہے ممند ایجنسی کا رہاٸشی بتاتا ہےیہ بچہ نصیب اللہ خان شیرانی درابن کلاں کےپاس موجود ہے اور گھر نہیں جا ناچاہتا جس کسی کا ہو نیچے دیٸے گۓ نمبر وں پر رابطہ کریں یہ گھر سے ناراض ہو کر آیا ہے گھر کا پتہ بھی نہیں بتاتا
03301784264_03362015024

26/11/2025

دریا خان: دو پٹھان گروہوں میں فائرنگ، ایک شخص جاں بحق
(سید مطیع اللہ شاہ گیلانی)دریا خان ریلوے پھاٹک کے قریب دو پٹھان گروہوں کے درمیان جھگڑا اچانک شدت اختیار کر گیا جس کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گوشہ خان کے بھائی حسین خان پٹھان شدید زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے۔
جاں بحق ہونے والے حسین خان پٹھان، لال خان پٹھان کے پوتے اور عبدالمنان خان و عبدالرحمن خان پٹھان کے بھائی تھے۔ علاقے میں افسوس اور سوگ کی فضا قائم ہے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گاواقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شہر کے چاروں اطراف سخت ناکہ بندی کر دی گئی۔ پولیس کی گاڑیاں مسلسل گشت پر مامور ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ جاری ہے پولیس حکام کے مطابق فائرنگ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے بھرپور کارروائی کی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے، کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ذمہ دار عناصر بہت جلد گرفتار ہوں گے۔علاقہ مکینوں نے واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسلحے کے کھلے استعمال کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

https://www.facebook.com/share/p/1Mq87ZRYTk/

17/11/2025

‏باپ سے بیٹی کی محبت ایک طرف لیکن چور بھی اصلی نسلی اور خاندانی تھا 🔥

16/11/2025

گومل یونیورسٹی ٹول پلازہ کے قریب ہائی وے ٹریفک کی جانب سے بڑی گاڑیوں کو بے غیر کسی وجوہات کے بنا پر ہزار روپے کا چالان ۔جب کنڈیٹر سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ بے غیر کسی وجوہات پر ہزار روپے کا چالان تما دیا اور کہا اگرنییں کرنا تو پانچ ہزار کا چالان دونگا

14/11/2025

آپؐ نے فرمایا!
میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتے تو وہ عُمر بن خطابؓ ہوتے
اس حدیث کو سُن کر دل ٹھنڈا ہوجاتا ہے♥️

14/11/2025

‏وزیراعلی سہیل آفریدی نے پہلے کابینہ اجلاس میں خیبرپختونخوا حکومت کی سرمایہ کاری میں سود کے خاتمے کا اعلان کردیا۔ اور مستقبل میں اسلامک سرمایہ کاری کی ہدایت جاری کردی۰

“مزمل اسلم سود کے نظام کے خاتمے کے لئے پالیسی بنا رہے ہیں، سود کا اللہ اور اسکے رسولﷺ کے خلاف جنگ کے مترادف ہے، ہم اسلامک انوسٹمنٹ لارہے ہیں اور انشاء اللہ صوبے کو سود کے ناسور سے پاک کریں گے”۔ سہیل آفریدی کی کابینہ اجلاس میں گفتگو

14/11/2025

*اپڈیٹ*
تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ منڈی سے بیوپاری بشیر عرف نکو ولد ملک امیر
بادشاہ قوم اسرا سکنہ چڑا فولاد(پنجاب) سے 2/3 ملزمان مسلحہ اسلحہ کی نوک پر 36لاکھ روپے چھین کر فرار ھو گئے،ذرائع

13/11/2025

27ویں ترمیم نے سپریم کورٹ کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا:جسٹس منصور علی شاہ
27ویں آئینی ترمیم نے عدلیہ کو حکومت کے ماتحت کر دیا: جسٹس منصور علی شاہ
27 ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان پر سنگین حملہ ہے : جسٹس منصور علی شاہ
نئی ترمیم سپریم کورٹ آف پاکستان کو ختم کر دیتی ہے: جسٹس منصور علی شاہ

13/11/2025
13/11/2025

خودکش حملہ آور کو اسلام آباد کچہری تک لانے والا موٹرسائیکل سوار کو گرفتار کرلیا گیا۔ خود کش حملہ آور گولڑہ موڑ سے بذریعہ بائیک اسلام آباد کچہری پہنچا تھا۔

خودکش حملہ آور نے موٹرسائیکل سوار کو اسلام آباد کچہری پہنچانے کے200 روپے دیئے، خود کش حملہ آورگولڑہ تک کیسے پہنچا،سیف سٹی کیمروں سے مزید تلاش شروع کردی گئی۔

12/11/2025

افغانستان نے پاکستان کے ساتھ تجارت ختم کر دی ہے اور تمام تاجروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ برآمدات اور درآمدات کے لیے پاکستان کے بجائے متبادل راستے استعمال کریں۔
افغانستان کے نائب وزیر اقتصادیات نے پاکستان سے ادویات درآمد کرنے والے تاجروں کو بھی آگاہ کیا کہ ان کے پاس پاکستان میں اپنے اکاؤنٹس سیٹل کرنے کے لیے آج سے تین ماہ کا وقت ہے۔
افغانستان کے نائب وزیر اقتصادیات نے کہا کہ اس کے بعد ان کی حکومت پاکستان کے ساتھ معاشی لین دین نہیں کرنا چاہتی۔

Address

GAC CAMP
Yanbu
46477

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dera News ڈیرہ نیوز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share