Nordic Times Urdu

Nordic Times Urdu Daily (Roznama) Nordic Times Urdu is one of the most widely circulated international Urdu Newspaper (Voice Of Overseas Pakistanis )

بسنت میلہ سٹاک ہوم کے علاقہ  ہالندا میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا بڑا ایونٹ بسنت میلہ مقصود خواجہ بسنت میلہ کے آرگنا...
06/08/2025

بسنت میلہ
سٹاک ہوم کے علاقہ ہالندا میں ہونے والا پاکستانی کمیونٹی کا بڑا ایونٹ بسنت میلہ مقصود خواجہ بسنت میلہ کے آرگنائزر اور کمیونٹی کی تصویری جھلکیاں

تحریک انصاف سویڈن کا سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کے سامنے اختجاجی مظاہرہ سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) تحریک انصاف سوی...
06/08/2025

تحریک انصاف سویڈن کا سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کے سامنے اختجاجی مظاہرہ
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) تحریک انصاف سویڈن کے کارکنان کا 5 اگست کو سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کے سامنے عمران خان کی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر اختجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔اس اختجاجی مظاہرہ میں بھرپور نعرہ بازی کی گئی جبکہ مالمو سمیت سٹاک ہوم سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے اس اختجاج میں شرکت کی ۔

لاہور:اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کےوائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کاپراسیکیوٹر جنرل افس کا دورہسٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز ارد...
05/08/2025

لاہور:اوورسیزپاکستانی کمیشن پنجاب کےوائس چیئرمین بیرسٹر امجد ملک کاپراسیکیوٹر جنرل افس کا دورہ
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد شاہ نے وفد کا استقبال کیا
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، قانونی معاونت اور ادارہ جاتی روابط پر جامع تبادلہ خیال
ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کےقانونی انتظامی اور فوجداری مقدمات اور مسائل کےحل پرغورکیاگیا بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک کےسفیر ہیں۔بیرسٹر امجد ملک اوورسیز پاکستانی ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔بیرسٹر امجد ملک اوورسیزپاکستانیوں کے مسائل کا مؤثر حل ریاستی اداروں کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔ بیرسٹر امجد ملک مقدمات میں محکمہ پراسیکیوشن اور اوورسیز کمیشن کے درمیان باہمی رابطے کو مؤثر بنایا جائےگا۔فرہاد شاہ
باقاعدہ ایس او پیز تشکیل دی جائیں گی تاکہ ہر ادارہ اپنی ذمہ داریوں کو واضح طور پر ادا کر سکے۔پراسیکیوٹرجنرل ہر ضلع میں پراسیکیوٹر آفس کو اوورسیز سیل سے منسلک کیا جائے۔پراسیکیوٹرجنرل پنجاب اوورسیز کےمقدمات کی نگرانی اور پیروی مؤثر طریقے سے کی جائے گی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب

بیرسٹر امجد ملک کا دوہا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے )  بیرسٹر امجد ملک کا دوہا میں پاکست...
05/08/2025

بیرسٹر امجد ملک کا دوہا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) بیرسٹر امجد ملک کا دوہا میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب انکی خدمات کو سراہا اور حکومت کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کی جائز گزارشات سفارشات اور مطالبات سمیت آنے جانے میں سہولیات اور عزت افزائی کی یقین دہانی۔ برادر اسلامی ملک قطر کی لیڈرشپ کا شکریہ جو اوورسیز پاکستانیوں کا بہتر خیال رکھ رہی ہے۔ سوال و جواب کی محفل ۔ حسن کارکردگی پر سرٹیفکیٹ۔ کمیونٹی ویلفیئر اتاشی اسامہ ادریس کی شرکت۔ راشد بٹ کی جانب سے پرتکلف اعشائیہ ۔ فہد بٹ اور چوہدری محمد اجمل سمیت چالیس کے قریب نمائیندگان کی شرکت۔
قطر
۵ اگست ۲۰۲۵

سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریبسٹاک ہوم ( کاشف عزیز بھٹہ  ) سفارت خانہ پاکستان  سٹ...
05/08/2025

سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
سٹاک ہوم ( کاشف عزیز بھٹہ ) سفارت خانہ پاکستان سٹاک ہوم میں 5 اگست یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی۔
‏‎سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری قوم مسلسل بھارتی جارحیت اور ظلم وستم کا شکار ہو رہی ہے اب عالمی برادری کا فرض بنتا ہے کہ وہ مسلہ کشمیر کو فوری طور پر حل کروائے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو استصواب رائے کا حق دلوائے۔
تقریب میں ڈپٹی ہیڈ آف مشن سیدہ وردہ بی بی کی جانب سے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ہیڈ آف ٹریڈ احسن ریاض چوہدری نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے ۔ جبکہ تقریب کے آغاز میں تمام شرکا کی جانب سے مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر پاکستانی سفارتخانہ اور سویڈن میں مقیم پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے کشمیر کاز کی حمایت کا اعادہ کیا، اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے پر پاکستان کی قیادت کو سراہا۔

05/08/2025

یومِ استحصال کشمیر سٹاک ہوم میں پاکستانی سفارتخانے میں تقریب سفیر پاکستان برائے سویڈن و فن لینڈ بلال حئی اظہار خیال کرتے ہوئے

پاکستانی آم اور اسلام آباد میں تعینات سویڈن کی سفیر محترمہ الیگزینڈرا برگ ون لندے سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) اسلام...
05/08/2025

پاکستانی آم اور اسلام آباد میں تعینات سویڈن کی سفیر محترمہ الیگزینڈرا برگ ون لندے
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) اسلام آباد سویڈش سفارتخانہ میں تعینات سفیر محترمہ الیگزینڈرا برگ ون لندے نے سوشل میڈیا پر پاکستانی آموں کیساتھ اپنی تصویر شائع کی ہے جس میں وہ لکھتی ہیں کہ وہ سویڈن میں پاکستانی آم دیکھ کر خوشی مخسوس کر رہی ہیں کیونکہ پاکستانی آم دنیا کے بہترین آموں میں سے ایک ہیں
🇵🇰🤝🇸🇪

ندیم طاہر سویڈن کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت کو عمرہ کی ادائیگی پر کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکبادسٹاک ہوم ( نارڈک ٹائم...
05/08/2025

ندیم طاہر سویڈن کی ممتاز سماجی کاروباری شخصیت کو عمرہ کی ادائیگی پر کمیونٹی کی جانب سے دلی مبارکباد
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) سویڈن کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت کو نیک تمناؤں کیساتھ عمرہ کی سعادت پر سویڈن میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور ادارہ نارڈک ٹائمز اردو کی جانب سے دلی مبارکباد
بے شک وہ جسے چاہے،
اپنے در پہ بلا لے،
یہ بڑے کرم کے ہیں فیصلے،
یہ بڑے نصیب کی بات ہے۔
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور دوست احباب نے ندیم طاہر کو عمرہ کی سعادت خاصل کرنے پر کہا کہ اللہ کریم نے اپنی رحمت سے نوازتے ہوئے بیت اللہ شریف اور اپنے حبیب پاک صلی اللہ علیہ و آل وسلم کے روضے مبارک کی زیارت کا شرف بخیر وعافیت باصورت عمرہ عطا فرمایا ہے ۔ ہم سب دعا گو ہیں کہ اللہ کریم آپ کی حاضری قبول فرمائے اور ہم سب کو بھی جلد از جلد حج اور عمرے کی مبارک سعادت عطا فرمائے۔آمین ثم آمین

ہوپ آف اوورسیز اسپین کی جانب سے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ کے اعزاز میں بارسلونا میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کی...
05/08/2025

ہوپ آف اوورسیز اسپین کی جانب سے او پی ایف کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ کے اعزاز میں بارسلونا میں عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں امریکہ اور یورپ بھر سے اوورسیز پاکستانی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
سٹاک ہوم ( نارڈک ٹائمز اردو سے ) تقریب کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات، مسائل اور ان کے کلیدی کردار کو اجاگر کرنا تھا۔ مقررین نے اوورسیز کمیونٹی کے اتحاد، وطن سے محبت اور ترقی میں ان کے اہم کردار کو سراہا۔
چیئرمین او پی ایف سید قمر رضا شاہ نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی نہ صرف وطن کے سفیر ہیں بلکہ پاکستان کی ترقی میں ایک مضبوط ستون بھی ہیں۔ انہوں نے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے اور رابطے مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ہوپ آف اوورسیز اسپین کے صدر شیخ سعید نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی دنیا بھر میں ملک کا وقار بلند کر رہے ہیں اور ہوپ آف اوورسیز ان کے حقوق کی مؤثر آواز ہے۔

عامر علی ندیم سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سویڈن نے نمائندہ نارڈک ٹائمز اردو سے بات کرتے ہوئے سٹاک ہوم میں مقیم پاکست...
04/08/2025

عامر علی ندیم
سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف سویڈن نے نمائندہ نارڈک ٹائمز اردو سے بات کرتے ہوئے سٹاک ہوم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ کل بروز منگل دن 4 بجے سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم کے سامنے ہونے والے احتجاج میں بھرپور شرکت کریں ۔
حقیقی آزادی کی خاطر
نکلو پاکستان کی خاطر | 5 اگست 2025

04/08/2025

سویڈن کا اسرائیل کے خلاف تجارتی پابندیوں کا مطالبہ! Economic pressure on Israel must increase. For this reason, Sweden wants the EU to introduce trade measures against Israel, such as freezing the trade component of the Association Agreement as soon as possible.You can hear Minister for Foreign Affairs in the video and read more on Government.se.

Adress

Krögarvägen 28
Stockholm
14552

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när Nordic Times Urdu postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Kontakta Affären

Skicka ett meddelande till Nordic Times Urdu:

Dela