Jammu Kashmir TV

Jammu Kashmir TV (JKTV) | An Independent Media House
Giving a voice to Kashmiris worldwide through trusted news, documentaries, and community stories. No. 845003-3728
(2)

A project of RåFILM (Sweden)
Independent • Fair • Accurate
Connecting the global Kashmiri community
Reg.

08/08/2026

Athens: Protest demonstration outside the Greek Parliament against ongoing state oppression and human rights violations in Pakistan-administered Jammu & Kashmir

ایتھنز: یونانی پارلیمنٹ کے باہر پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر میں جاری ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Violence is not the solution to the problem in Pakistan-administered Jammu & Kashmir, the government should hold peaceful negotiations

آزاد کشمیر میں تشدد مسئلے کا حل نہیں، حکومت پرامن مذاکرات کرے

For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Pakistan-administered Jammu & Kashmir, Meng: Public boycott of Maulana Saeed Yusuf leading prayers at the Central Mosque, speech by Chairman Sardar Javed. He, along with Dr. Najib Naqvi, was the first to hold a joint press conference linking ties to India in order to blemish the Public Action Committee movement.

پاکستان کے زیرانتظام جموں کشمیر، منگ: جامع مسجد میں مولانا سعید یوسف کی امامت کا عوامی بائیکاٹ، چیئرمین سردار جاوید کا خطاب
ڈاکٹر نجیب نقی کہ ساتھ مل کہ سب سے پہلے عوامی ایکشن کمیٹی تحریک کو داغدار کرنے کہ لیے مشترکہ پریس کانفرنس میں انڈیا سے طانے بانے جوڑنے کا آغاز کیا تھا

For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Statement by Sanam Shahzadi from Nottingham: Strong protest against the security forces' atrocities and state oppression in Jammu & Kashmir

ناٹنگھم سے صنم شہزادی کا بیان:جموں کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے ظلم و ستم اور ریاستی جبر کے خلاف شدید احتجاج

For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Nottingham: Protest against ongoing oppression and tyranny in Pakistan-administered Jammu & Kashmir, statement by Parveen Akhtar
ناٹنگھم: پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری ظلم و جبر کے خلاف احتجاج، پروین اختر کا بیان

For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Kashmiris can die, but they can never bow down to the sanctity of their homeland: Emotional speech

کشمیری مر سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کی حرمت پر کبھی جھک نہیں سکتے: جذباتی خطاب
For More
Visit: https://jkvoices.online

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

08/08/2026

Protest against ongoing oppression and tyranny in Pakistan-administered Jammu & Kashmir: Important statement by Bargized from Nottingham

پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جاری ظلم وجبر کے خلاف احتجاج: ناٹنگھم سے برگزیدہ کا اہم بیان

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

پرامن جدوجہد: صبر، حکمتِ عملی اور شعور ہی کامیابی کا راستہتحریر: خواجہ کبیر احمدقوموں کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی اور دیرپا ...
08/08/2026

پرامن جدوجہد: صبر، حکمتِ عملی اور شعور ہی کامیابی کا راستہ
تحریر: خواجہ کبیر احمد

قوموں کی تاریخ گواہ ہے کہ بڑی اور دیرپا تبدیلیاں صرف جذبے سے نہیں بلکہ صبر، حکمتِ عملی، تنظیم اور شعوری جدوجہد سے حاصل ہوتی ہیں۔ جذبات وقتی جوش پیدا کرتے ہیں، مگر تحریکوں کو منزل تک پہنچانے کے لیے مستقل مزاجی، نظم و ضبط اور دور اندیش قیادت کی ضرورت ہوتی ہے۔

پاکستان کے زیرِ انتظام جموں و کشمیر میں جاری عوامی حقوق کی تحریک ایک ایسے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جہاں ایک طرف متعدد جانوں کے ضیاع اور شدید انسانی دکھ کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ دوسری طرف عوام کے اندر اپنے حقوق کے لیے بیداری اور شعور میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ ایسے حالات میں سب سے اہم سوال یہ ہے کہ آگے کا راستہ کیا ہونا چاہیے؟

میری رائے میں موجودہ حالات میں پرامن دھرنے اور مسلسل عوامی مزاحمت ہی سب سے مؤثر حکمتِ عملی ہو سکتے ہیں۔ جذباتی فیصلے وقتی طور پر تو جوش پیدا کرتے ہیں، مگر اکثر ان کے نتائج تحریک اور عوام دونوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ خاص طور پر نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت اور مستقبل ہیں۔ انہیں محفوظ رکھنا، ان کی رہنمائی کرنا اور انہیں شعوری جدوجہد کا حصہ بنانا ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

جب کسی تحریک کا سب سے باصلاحیت نوجوان اپنی جان گنوا دیتا ہے تو یقیناً وہ تحریک کا شہید ہوتا ہے، اس کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے، مگر اس کے حصے کا کردار وہیں ختم ہو جاتا ہے۔ اس کے برعکس اگر وہ اپنی زندگی میں اپنے جیسے دس باشعور، منظم اور باصلاحیت کارکن تیار کر جائے تو وہ دس آگے چل کر سینکڑوں اور ہزاروں افراد کی تربیت کر سکتے ہیں۔ یوں ایک فرد کی سوچ ایک نسل میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ یہی وہ سرمایہ ہے جو کسی بھی تحریک کو مضبوط، منظم اور دیرپا بناتا ہے۔

اسی لیے ضروری ہے کہ نوجوانوں کو صرف احتجاج نہیں بلکہ قیادت، تنظیم، مکالمے، برداشت، تحقیق اور عوامی خدمت کی تربیت بھی دی جائے۔ ایک انقلابی نسل راتوں رات پیدا نہیں ہوتی بلکہ برسوں کی محنت، تعلیم، شعور اور عملی جدوجہد سے تیار ہوتی ہے۔

ایکشن کمیٹی اور تحریک کی قیادت اگر مناسب سمجھے تو بڑے دھرنوں کو برقرار رکھتے ہوئے پرامن دھرنوں کا دائرہ ہر شہر، قصبے، گاؤں اور محلے تک پھیلایا جا سکتا ہے۔ اس سے عوامی رابطہ مضبوط ہوگا، لوگوں میں شعور بڑھے گا اور تحریک مسلسل زندہ رہے گی۔ سفید جھنڈے امن، ضبط اور عدم تشدد کی علامت کے طور پر اس پیغام کو مزید واضح کر سکتے ہیں کہ یہ جدوجہد عوامی حقوق اور بہتر مستقبل کے لیے ہے۔

ہر دھرنا صرف احتجاج نہ ہو بلکہ ایک عوامی ادارے کی شکل اختیار کرے، جہاں آئینی حقوق، تعلیم، معاشی انصاف، تنظیم سازی، نوجوانوں کی تربیت اور سماجی خدمت پر گفتگو ہو۔ یوں دھرنے وقتی اجتماعات کے بجائے ایک مستقل عوامی شعور کی درسگاہ بن سکتے ہیں۔

ہمیں یہ سوال بھی اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ اگر کسی قوم کے لاکھوں افراد ایک ہی دن اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیں، تو کیا صرف اس سے تحریک کے مقاصد حاصل ہو جائیں گے؟ تاریخ بتاتی ہے کہ قربانیاں تحریکوں کو طاقت ضرور دیتی ہیں، لیکن ان قربانیوں کو منزل تک پہنچانے کے لیے زندہ، منظم اور باشعور افراد بھی اتنے ہی ضروری ہوتے ہیں۔

میرے نزدیک یہ تحریک نفرت، انتقام یا تشدد کی تحریک نہیں بلکہ بہتر زندگی، انصاف، انسانی وقار اور بنیادی حقوق کے حصول کی تحریک ہے۔ اسی لیے اس کی اصل طاقت اخلاقی برتری، عوامی اتحاد، پرامن مزاحمت اور مسلسل جدوجہد میں ہے۔

آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جذبات کے بجائے حکمتِ عملی کو ترجیح دیں، اختلاف کے بجائے اتحاد کو فروغ دیں، اور جلد بازی کے بجائے صبر و استقامت کا راستہ اختیار کریں۔ اگر ہم ایک باشعور، منظم اور ذمہ دار نسل تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے تو یہی نسل نہ صرف ریاست جموں و کشمیر کے محروم اور پسماندہ عوام کے حقوق کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکے گی بلکہ دنیا بھر میں جہاں کہیں بھی مظلوم اور محکوم انسان انصاف کے لیے آواز بلند کریں گے، وہاں بھی انسانی وقار اور انصاف کی نمائندہ بن کر ابھر سکتی ہے۔

تحریکیں کردار، قربانی، تنظیم، علم اور حکمتِ عملی سے کامیاب ہوتی ہیں۔ صبر کے ساتھ جاری رہنے والی پرامن جدوجہد ہی وہ راستہ ہے جو قوموں کو پائیدار اور باوقار مستقبل کی طرف لے جاتا ہے۔

Renowned Kashmiri vlogger Hamza Naseer's Pakistani identity card has been blocked. It should be noted that Hamza Naseer ...
07/08/2026

Renowned Kashmiri vlogger Hamza Naseer's Pakistani identity card has been blocked. It should be noted that Hamza Naseer is a travel vlogger, and currently, he is providing social media coverage of the Rawalakot sit-in, which has proven helpful in saving thousands of lives.
معروف کشمیری ویلاگر، حمزہ نصیر کا ،پاکستانی شناختی کارڈ بلاک کر دیا گیا ، واضح رہے حمزہ نصیر ایک ٹریول ویلاگر ہیں، اس وقت وہ راولاکوٹ دھرنے کو سوشل میڈیا پہ کوریج دے رہے ہیں، ان کی یہ کوریج ہزاروں جانیں بچانے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے

07/08/2026

Islamabad: Terrorism cases registered and their impact on Kashmiri students. Muhammad Masroof Khan Advocate

اسلام آباد: درج دہشت گردی کے مقدمات اور کشمیری طلباء پر اس کے اثرات۔ محمد مصروف خان ایڈووکیٹ

This Content is shared for news reporting, documentation, commentary, and public awareness purposes only. It does not promote or endorse violence, hatred, or any illegal activity. All views and footage are presented in the public interest.

Adress

Vasagatan 6
Stockholm
11130

Aviseringar

Var den första att veta och låt oss skicka ett mail när Jammu Kashmir TV postar nyheter och kampanjer. Din e-postadress kommer inte att användas för något annat ändamål, och du kan när som helst avbryta prenumerationen.

Genvägar

Dela