KP Express

KP Express News Beyond the borders

10/09/2026

افغانستان دشمن ریاست نہیں، قانونی دستاویزات کے حامل افغان طلبہ پاکستان میں تعلیم جاری رکھ سکتے ہیں: ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور شفیع جان کے تازہ گرفتاری وارنٹ جاریذرائع کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک او...
10/09/2026

سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور شفیع جان کے تازہ گرفتاری وارنٹ جاری

ذرائع کے مطابق سہیل آفریدی، مینا خان، شاہد خٹک اور شفیع جان کے تازہ گرفتاری وارنٹ جاری کر دیے گئے ہیں۔ وارنٹ کس مقدمے کے تحت جاری کیے گئے اور اس پر مزید قانونی کارروائی کیا ہوگی، اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔

جبرانی میڈیا کا ایک بار پھر مبینہ جعلی پراپیگنڈا بے نقا26 نومبر کے بعد پہلے ایک شخص کی جعلی آڈیو کو ’’میجر‘‘ سے منسوب کی...
10/09/2026

جبرانی میڈیا کا ایک بار پھر مبینہ جعلی پراپیگنڈا بے نقا

26 نومبر کے بعد پہلے ایک شخص کی جعلی آڈیو کو ’’میجر‘‘ سے منسوب کیا گیا، اب اسی شخص کو مبینہ طور پر ’’کمپنی کمانڈر‘‘ بنا کر ویلاگ بھی ریکارڈ کروا دیا گیا۔

اگر واقعی پاک فوج سے تعلق ہے تو یونٹ اور سروس ریکارڈ سامنے لائیں، ورنہ یہ محض جعلی شناخت کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔

شمالی وزیرستان کے غلام خان سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت ...
10/09/2026

شمالی وزیرستان کے غلام خان سرحد پر دراندازی کی کوشش کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے ایک اور دہشت گرد کی شناخت حزیفہ مہاجر کے نام سے ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق حزیفہ مہاجر کی چند روز قبل ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کرتی رہی، جس میں اسے اپنے اشعار کے ذریعے افـغـان طـالـبـان کے نا روا سلوک کا شکوہ کرتے سنا جا سکتا ہے۔

لکی مروت: دو مختلف مقامات سے 4 لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتللکی مروت میں دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہ...
10/09/2026

لکی مروت: دو مختلف مقامات سے 4 لاشیں برآمد، فائرنگ کرکے قتل

لکی مروت میں دو مختلف مقامات سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق دو لاشیں کرم ٹول پلازہ کے قریب جبکہ دو لاشیں منجیوالا تا سرائے نورنگ سڑک کے کنارے سے ملیں۔

پولیس کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، مقتولین کی شناخت اور واقعے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

09/09/2026

خیبر:لنڈی کوتل سے 7 اگست کو اغوا ہونے والے تاجر حاجی محمد ظریف شینواری عرف لنڈے حاجی کو ایک ماہ سے زائد عرصے بعد بحفاظت بازیاب کرلیا گیا۔

بنوں: بنوں سٹی کے علاقے پھوڑی گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ساحل ولد حشمت، سکنہ ککی، حال مقیم پھوڑی گیٹ، ...
09/09/2026

بنوں: بنوں سٹی کے علاقے پھوڑی گیٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے واقعے میں ساحل ولد حشمت، سکنہ ککی، حال مقیم پھوڑی گیٹ، جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے مزید تفتیش شروع کردی

09/09/2026

کالعدم تنظیم الـقـاعـدہ افغانستان میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کو تربیت، مشاورت اور لاجسٹک معاونت فراہم کر رہی ہے، جبکہ دونوں کے باہمی روابط مزید مضبوط ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ

کابل انٹرنیشنل کے مطابق طا لبا ن سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند.زادہ نے ملا قیوم زاکر کو شمالی افغانستان کے لیے اسپیشل آپریش...
09/09/2026

کابل انٹرنیشنل کے مطابق طا لبا ن سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوند.زادہ نے ملا قیوم زاکر کو شمالی افغانستان کے لیے اسپیشل آپریشنز کمانڈر مقرر کر دیا ہے۔

کابل انٹرنیشنل نے مزید لکھا ہے کہ یہ کوئی معمول کی عسکری تعیناتی نہیں، اور نہ ہی ملا قیوم ذاکر کی تعیناتی کا مقصد صرف شمال میں مسلح مزاحمتی تحریکوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے۔

انکا کہنا ہے کہ یہ تقرری ایک وسیع تر اور زیادہ تشویشناک حکمتِ عملی کا حصہ ہے۔ مزاحمتی تحریکوں کے خلاف کارروائی کے پردے میں طالبان قیادت شمالی افغا نستان کے انتظامی ڈھانچے کو بتدریج تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت پنجشیر، بدخشان، بغلان، تخار اور قندوز میں مقامی حکام اور کمانڈروں کی جگہ پشتو ن عہدیداروں اور کمانڈروں کو تعینات کیا جائے گا۔

انکے مطابق اس حکمتِ عملی کا ایک اہم مقصد شمالی افغا نستان کے قدرتی وسائل پر کنٹرول مضبوط کرنا بھی ہے۔ مقامی آبادیوں اور مقامی کمانڈروں کو اس عمل میں رکاوٹ سمجھا جا رہا ہے، جبکہ پشتون کمانڈ ڈھانچے کو وسعت دینا خطے اور اس کے وسائل پر زیادہ مضبوط کنٹرول قائم کرنے کا ذریعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

ملا قیوم ذاکر کی تعیناتی محض ایک عسکری تقرری نہیں بلکہ طا لبان کی ایک وسیع تر کوشش کا حصہ ہے، جس کے ذریعے شمالی افغا نستان کے انتظامی اور نسلی توازن کو تبدیل کرنے کے ساتھ ساتھ خطے کے اسٹریٹجک وسائل پر مرکزی کنٹرول مزید مضبوط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

9 ستمبر 2026: اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مینا خان آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتار...
09/09/2026

9 ستمبر 2026: اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں مینا خان آفریدی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کیے اور پاسپورٹ ضبط کرنے و نام بلیک لسٹ کرنے کا حکم دیا۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے مسلسل عدم پیشی کا نوٹس لیا۔

Address

Singapore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Express posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to KP Express:

Shortcuts

Share