03/08/2026
جامعہ علومیہ اسلامیہ صندل میں سالانہ رزلٹ ڈے کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔
اس موقع پر جامعہ کے مہتمم محترم مفتی محمد ایاز صاحب نے طلبہ کے شاندار نتائج، جامعہ کی دینی و تعلیمی خدمات اور مستقبل کے اہداف پر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مزید محنت، اخلاص اور تقویٰ کے ساتھ علمِ دین کی خدمت جاری رکھنے کی تلقین کی۔
اللہ تعالیٰ جامعہ علومیہ اسلامیہ صندل کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اساتذہ و طلبہ کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔