Engr. Sami Lashari

  • Home
  • Engr. Sami Lashari

Engr. Sami Lashari Future Maker

🏔️ تاریخ کے سائے سے امن کی بلندیوں تک-آج میں یورپ کے ان بلند پہاڑوں پر کھڑا ہوں، جہاں کبھی جنگ کی گونج سنائی دیتی تھی۔ پ...
02/08/2026

🏔️ تاریخ کے سائے سے امن کی بلندیوں تک-

آج میں یورپ کے ان بلند پہاڑوں پر کھڑا ہوں، جہاں کبھی جنگ کی گونج سنائی دیتی تھی۔ پہلی عالمی جنگ کے دوران اٹلی اور آسٹریا۔ہنگری کی افواج نے انہی برف پوش چوٹیوں پر سخت لڑائیاں لڑیں۔ فوجیوں نے شدید سردی، برفانی طوفانوں اور دشوار راستوں میں اپنی جانیں قربان کیں۔

وقت گزرتا گیا، سرحدیں بدلیں، دشمنیاں ختم ہوئیں، اور آج یہی علاقے امن، دوستی اور سیاحت کی علامت بن چکے ہیں۔ اب وہی راستے، جہاں کبھی سپاہی گزرتے تھے، وہاں آج دنیا بھر سے آنے والے مسافر، سائیکلسٹ اور موٹرسائیکل سوار اپنی زندگی کے خوبصورت ترین سفر کا لطف اٹھاتے ہیں۔

🏍️ موٹرسائیکل رائیڈرز کے لیے یہ راستے ایک خواب ہیں۔ مسلسل ہیئرپن موڑ، بلند ترین الپائن پاس، شاندار نظارے اور ہر موڑ پر قدرت کا نیا حسن۔

🚴 سائیکلسٹس کے لیے یہ جگہ ایک بڑا چیلنج اور اعزاز سمجھی جاتی ہے۔ دنیا بھر کے رائیڈر یہاں آ کر اپنی صلاحیت آزماتے ہیں، کیونکہ ان چڑھائیوں کو سر کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

جنگ سے امن تک کا یہ سفر ہمیں یہی سکھاتا ہے کہ وقت زخم بھر دیتا ہے، اور جہاں کبھی نفرت تھی، وہاں آج محبت، سیاحت اور انسانیت کی خوبصورت داستان لکھی جا رہی ہے۔ ❤️🌍

15 سال گزر گئے... مگر یہ زخم آج بھی تازہ ہے۔ 💔آج سے پندرہ سال پہلے ہمارے پیارے کزن امان اللہ ایک المناک روڈ حادثے میں ہم...
01/08/2026

15 سال گزر گئے... مگر یہ زخم آج بھی تازہ ہے۔ 💔
آج سے پندرہ سال پہلے ہمارے پیارے کزن امان اللہ ایک المناک روڈ حادثے میں ہم سے ہمیشہ کے لیے بچھڑ گئے۔

حادثے کے بعد انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں کئی دن تک ان کی زندگی بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ ہمارے مرحوم ماموں خدا بخش نے ان کی جان بچانے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے ملک کے بہترین اور نامور ڈاکٹروں سے رابطہ کیا، انہیں ان کے گھروں سے بلوا کر علاج کروایا، ہر ممکن ذریعہ اختیار کیا اور ہر امید سے وابستہ رہے کہ شاید امان اللہ صحت یاب ہو جائیں۔ ان کے بھائی سیف اللہ بھی ہر لمحہ ان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔ مگر اللہ تعالیٰ کو کچھ اور ہی منظور تھا، اور آخرکار امان اللہ اپنے ربِ حقیقی سے جا ملے۔

اس وقت میں لاہور میں ایف۔ایس۔سی کر رہا تھا۔ جیسے ہی یہ خبر ملی، میں فوراً گھر پہنچا۔ وہ دن، وہ منظر اور وہ درد آج بھی میری یادوں میں اسی طرح زندہ ہے جیسے کل کی بات ہو۔

امان اللہ صرف ہمارے کزن نہیں تھے، وہ ہمارے خاندان کی مسکراہٹ تھے۔ جس گھر میں جاتے، چاہے چچا کا ہو، مامی کا ہو یا تایا کا، خوشیوں کی ایک لہر دوڑ جاتی۔ ان کی محبت، خلوص اور زندہ دلی نے ہر دل میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے علاقے میں بھی وہ سب کے محبوب تھے، اور دوستوں میں ان جیسا مخلص اور بااخلاق انسان کم ہی ملتا ہے۔

وقت گزر جاتا ہے، مگر کچھ لوگ کبھی نہیں بھلائے جاتے۔
آج پندرہ سال بعد بھی آپ کی یاد ہمارے دلوں میں زندہ ہے، اور آپ کی جدائی کا دکھ آج بھی پہلے دن کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ ہمارے پیارے امان اللہ کی کامل مغفرت فرمائے، ان کی قبر کو نور سے بھر دے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور ہمیں ان کی خوبصورت یادوں کے ساتھ صبر عطا فرمائے۔

آمین یا رب العالمین۔ 🤲🕊️

میں اس وقت دیاربکر(Diyarbakir ) کے Ulu Camii کے سامنے کھڑا ہو وہ جگہ جہاں صدیوں نے اپنے نقش چھوڑے ہیں، جہاں کئی سلطنتوں ...
23/06/2026

میں اس وقت دیاربکر(Diyarbakir ) کے Ulu Camii کے سامنے کھڑا ہو وہ جگہ جہاں صدیوں نے اپنے نقش چھوڑے ہیں، جہاں کئی سلطنتوں کا عروج بھی دیکھا گیا اور زوال بھی۔ یہ سیاہ پتھر صرف دیواریں نہیں بلکہ وقت کی وہ کتاب ہیں جس کے ہر صفحے پر تاریخ کی گہری تحریر لکھی ہوئی ہے۔ رومی، بازنطینی اور عثمانی دور کی گونج آج بھی یہاں محسوس ہوتی ہے۔
یہ مقام آج بھی دلوں کو جھنجھوڑ دیتا ہے، ایمان کو تازگی بخشتا ہے اور انسان کو یہ احساس دلاتا ہے کہ اصل باقی رہنے والی چیز وقت نہیں بلکہ اس کے اندر بسنے والی سچائیاں ہیں اور میں اس سب کے بیچ ایک خاموش سا لمحہ بن کر کھڑا ہوں

22/06/2026

‏اللہ تعالی انسانوں کو معاف کر دیتا ہے جب وہ تائب ہوتے ہیں کیونکہ اللہ کو معافی پسند ہے۔
‏انسان بھی جب اللہ کے قریب ہوتے ہیں تو دوسروں کی کی گئی زیادتیاں اور دوسروں کے ساتھ کی گئی زیادتیاں معاف کر دیتے ہیں ۔ معاف کرنے سے روح ہلکی اور مطمئن ہو جاتی ہے۔
‏لہذا معاف کرنا سیکھیں !

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Engr. Sami Lashari posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share