Yeni Şafak Urdu

Yeni Şafak Urdu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Yeni Şafak Urdu, Newspaper, Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 Dk:7 Topkapı, Zeytinburnu/, Istanbul.
(1)

ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں، ابھی کے لیے انہیں قتل نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر  ...
17/06/2025

ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں، ابھی کے لیے انہیں قتل نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ہم نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔‘
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ایرانی فوج عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کرے، ہماری صبر کی حد ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے اپنی تیسری پوسٹ میں ایران سے ’بغیر کسی شرط کے ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
مکمل تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1936

ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں، ابھی کے لیے انہیں قتل نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر  ...
17/06/2025

ہمیں معلوم ہے کہ ایران کے نام نہاد سپریم لیڈر کہاں چھپے ہیں، ابھی کے لیے انہیں قتل نہیں کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا ہے کہ ’ہم نے ایران کی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔‘
ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ’ہم نہیں چاہتے کہ ایرانی فوج عام شہریوں یا امریکی فوجیوں پر میزائل حملے کرے، ہماری صبر کی حد ختم ہوتی جا رہی ہے۔‘
انہوں نے اپنی تیسری پوسٹ میں ایران سے ’بغیر کسی شرط کے ہتھیار ڈالنے‘ کا مطالبہ کیا ہے۔
مکمل تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1936

ایران کی جانب سے حملوں کے بعد اسرائیل میں آئرن ڈوم سسٹم کے باوجود تباہی پر پاکستانی آرٹسٹ کی جانب سے بنایا گیا آرٹ   ...
17/06/2025

ایران کی جانب سے حملوں کے بعد اسرائیل میں آئرن ڈوم سسٹم کے باوجود تباہی پر پاکستانی آرٹسٹ کی جانب سے بنایا گیا آرٹ

دنیا میں کن ملکوں کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں؟
17/06/2025

دنیا میں کن ملکوں کے پاس کتنے ایٹمی ہتھیار موجود ہیں؟

اس فہرست میں کراچی واحد پاکستانی شہر ہے جس کی درجہ بندی انتہائی خراب ہے۔اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق کراچی 173 شہروں ...
17/06/2025

اس فہرست میں کراچی واحد پاکستانی شہر ہے جس کی درجہ بندی انتہائی خراب ہے۔
اکنامسٹ انٹیلیجنس یونٹ کے مطابق کراچی 173 شہروں کی فہرست میں 170ویں نمبر پر آیا ہے، صرف ڈھاکہ، طرابلس اور دمشق سے بہتر ہے۔
رپورٹ کے مطابق کراچی کا انڈیکس سکور 42.7 رہا، 100 کا اسکور ’رہائش کے لیے سب سے بہتر‘ تصور کیا جاتا ہے۔
اس فہرست میں پہلے نمبر پر کوپن ہیگن رہا، جس کا اسکور 98 ہے۔ ویانا اور زیورخ نے 97.1 اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر، اس کے بعد میلبرن 97.0 اسکور کے ساتھ تیسرے اور جنیوا 96.8 اسکور کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔
یہ سروے ہر سال اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ بین الاقوامی کمپنیاں یہ اندازہ لگا سکیں کہ اگر وہ اپنے ملازمین کو کسی دوسرے ملک یا شہر میں بھیجیں تو وہاں کے حالات کیسے ہیں، یعنی وہاں زندگی گزارنا آسان ہے یا مشکل۔ اگر وہ شہر کم سہولیات والا یا غیر محفوظ ہو تو کمپنیاں اپنے ملازمین کو اضافی پیسے دیتی ہیں، جسے ’ہارڈشپ الاؤنس‘ کہا جاتا ہے۔

👈 مزید تفصیلات : https://www.yenisafak.com/ur/news/1940

ایران اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات کن علاقوں میں موجود ہیں؟
17/06/2025

ایران اور اسرائیل کے جوہری تنصیبات کن علاقوں میں موجود ہیں؟

اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہم اور قریبی ساتھی مارے جا رہے ہیں۔خبر رساں ...
17/06/2025

اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے اہم اور قریبی ساتھی مارے جا رہے ہیں۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ماہرین کہتے ہیں کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اب پہلے سے کہیں زیادہ تنہا ہوگئے ہیں۔

اسرائیلی فضائی حملوں میں ان کے اہم فوجی اور سیکیورٹی مشیر مارے جا چکے ہیں، جس سے ان کے قریبی مشاورتی دائرے میں بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے اور اس سے اسٹریٹجک غلطیوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔

روئٹرز نے بتایا کہ دفاعی امور اور اندرونی استحکام سے متعلق غلط فیصلوں کا خدشہ ایران کے لیے ’انتہائی خطرناک‘ ثابت ہو سکتا ہے۔

👈 مزید تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1939

ہم ایران اسرائیل کشیدگی میں جنگ بندی نہیں، بلکہ مکمل خاتمہ چاہتے ہیں: ٹرمپ کا بیانکینیڈا میں جی 7 سمٹ سے واپسی پر ایئر ف...
17/06/2025

ہم ایران اسرائیل کشیدگی میں جنگ بندی نہیں، بلکہ مکمل خاتمہ چاہتے ہیں: ٹرمپ کا بیان
کینیڈا میں جی 7 سمٹ سے واپسی پر ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’میں صرف سیزفائر نہیں چاہتا، ہم اس سے بہتر کسی چیز پر غور کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم اس تنازع کا خاتمہ چاہتے ہیں، صرف وقتی سیزفائر نہیں بلکہ ایک مکمل اور مستقل حل، جہاں ایران مکمل طور پر پیچھے ہٹ جائے۔‘
ململ تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1936

اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ’اسرائیلی ش...
17/06/2025

اسرائیل کے وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو خبردار کیا کہ اگر انہوں نے ’اسرائیلی شہریوں پر میزائل داغنے اور جنگی جرائم‘ کا سلسلہ جاری رکھا تو انہیں بھی عراق کے سابق صدر صدام حسین جیسا انجام بھگتنا پڑ سکتا ہے۔
یاد رہے کہ صدام حسین کو 2003 میں امریکی حملے کے بعد اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا اور 2006 میں انسانیت کے خلاف جرائم کے الزام میں سزائے موت دی گئی تھی۔
مکمل تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1936

ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسا بل تیار کررہی ہے جس کے ذریعے تہران جوہری معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔این پی...
17/06/2025

ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسا بل تیار کررہی ہے جس کے ذریعے تہران جوہری معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔
این پی ٹی معاہدہ کیا ہے؟ اس میں کون سے ممالک شامل ہیں؟ اور ایران کے اس معاہدے سے نکلنے کا کیا مطلب ہوگا؟
مکمل تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1938

ایرانی پارلیمنٹ ایک ایسا بل تیار کررہی ہے جس کے ذریعے تہران جوہری معاہدے (این پی ٹی) سے نکلنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

2025 کے آغاز میں دنیا میں ٹوٹل تقریباً 12 ہزار 241 ایٹمی ہتھیار ہیں، جن میں سے 9614 ایسے ہیں جو فوجی استعمال کے لیے تیار...
17/06/2025

2025 کے آغاز میں دنیا میں ٹوٹل تقریباً 12 ہزار 241 ایٹمی ہتھیار ہیں، جن میں سے 9614 ایسے ہیں جو فوجی استعمال کے لیے تیار رکھے گئے تھے۔
دنیا کے جو ممالک ایٹمی ہتھیار رکھتے ہیں، وہ اپنے ایٹمی ہتھیاروں میں اضافہ کر رہے ہیں اور ہتھیاروں پر کنٹرول کے معاہدوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اس وجہ سے ایک نیا خطرناک دور شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد اب وہ دور ختم ہو چکا ہے جب سرد جنگ کے بعد ایٹمی ہتھیار کم کیے جا رہے تھے۔
یہ معلومات اسٹاک ہوم کے ایک تحقیقی ادارے سپری نے اپنی سالانہ رپورٹ میں دی گئی ہیں، جو دنیا کے خطرناک ہتھیاروں کی فہرست تیار کرتا ہے۔
تقریباً 2100 ایٹمی ہتھیار ایسے ہیں جو بیلسٹک میزائلوں پر نصب ’ہائی آپریشنل الرٹ‘ پر رکھے گئے ہیں اور ان میں سے تقریباً تمام امریکہ یا روس کے پاس تھے۔

👈 مزید تفصیلات: https://www.yenisafak.com/ur/news/1937

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف اسٹاف علی شادمانی کو ہلاک کر دیا ہے۔اسرائیلی ...
17/06/2025

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایران کے نئے تعینات ہونے والے چیف آف اسٹاف علی شادمانی کو ہلاک کر دیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق علی شادمانی ایرانی مسلح افواج کے سربراہ تھے اور سب سے اعلیٰ فوجی کمانڈر سمجھے جاتے تھے۔
🔴ینی شفق کے لائیو پیج کے لیے: https://www.yenisafak.com/ur/news/1936

Address

Maltepe Mah. Fetih Cad. No:6 Dk:7 Topkapı, Zeytinburnu/
Istanbul

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Yeni Şafak Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Yeni Şafak Urdu:

Share

Category