Lyric Aura

Lyric Aura غَلٌام فَریٌدا اُتھے کِی وَسناں...........جِتھے یَار نَظر ن

03/08/2026

یہ دشتِ شب میں ستاروں کی ہمسفر آنکھیں- 🖤

بلند نصیب، مخلص حبیب ، خاندانی رفیق اور اعلی ظرف رقیب خاص عطا ہے اور اس پر شکر واجب ہے۔
03/08/2026

بلند نصیب، مخلص حبیب ، خاندانی رفیق اور اعلی ظرف رقیب خاص عطا ہے اور اس پر شکر واجب ہے۔

03/08/2026

موجیم کہ آسودگیِ ما عدمِ ماست
ما زندہ بہ آنیم کہ آرام نگیریم

یہ فارسی ادب میں بہت مشہور شعر ہے اور زندگی کو مسلسل جدوجہد اور حرکت سے تعبیر کرتا ہے — جیسے لہر کہ اگر ٹھہر جائے تو ختم ہو جاتی ہے۔

(کچھ جگہوں پر غلطی سے اسے علامہ اقبال یا صائب تبریزی سے منسوب کر دیا جاتا ہے، لیکن معتبر ذرائع اور دیوانِ کلیم میں یہ ابو طالب کلیم کاشانی ہی کے نام سے ملتا ہے۔)

جو اتر کے زینۂِ شام سےتیری چشم ِخوش میں سما گئےوہی جلتے بجھتے سے مہر و ماہ میرے بام و در کو سجا گئےیہ عجیب کھیل ہے عشق ...
07/21/2024

جو اتر کے زینۂِ شام سے
تیری چشم ِخوش میں سما گئے
وہی جلتے بجھتے سے مہر و ماہ
میرے بام و در کو سجا گئے

یہ عجیب کھیل ہے عشق کا
میں نے آپ دیکھا یہ معجزہ
وہ جو لفظ میرے گماں میں تھے
وہ تیری زبان پر آگئے

وہ جو گیت تم نے سنا نہیں
میری عمر بھر کا ریاض تھا
میرے درد کی تھی داستاں
جسے تم ہنسی میں اڑا گئے

وہ چراغ ِجاں کبھی جس کی لو
نہ کسی ہوا سے نگوں ہوئی
تیری بیوفائی کے وسوسے
اسے چپکے چپکے بجھا گئے

وہ تھا چاند شام ِوصال کا
کہ تھا روپ تیرے جمال کا
میری روح سے میری آنکھ تک
کسی روشنی میں نہا گئے

یہ جو بندگان ِنیاز ہے
یہ تمام ہیں وہ لشکری
جنہیں زندگی نے اماں نہ دی
تو تیرے حضور میں آ گئے

تیری بے رخی کے دیار میں
میں ہوا کے ساتھ ہَوا ہوا
تیرے آئینے کی تلاش میں
میرے خواب چہرہ گنوا گئے

تیرے وسوسوں کے فشار میں
تیرا شرار ِرنگ اجڑ گیا
میری خواہشوں کے غبار میں
میرے ماہ و سال ِوفا گئے

وہ عجیب پھول سے لفظ تھے
تیرے ہونٹ جن سے مہک اٹھے
میرے دشتِ خواب میں دور تک
کوئی باغ جیسے لگا گئے

میری عمر سے نہ سمٹ سکے
میرے دل میں اتنے سوال تھے
تیرے پاس جتنے جواب تھے
تیری اک نگاہ میں آ گئے

تخلیہ‏ہوئی مدت کہ تیری دید کو ترسی آنکھیںضبط جیسا بھی ہو ، کون اتنا صبر کرتا ہےاور تیرے ہجر کے مارے ہوئے بیماروں پرنسخہ ...
03/21/2024

تخلیہ
‏ہوئی مدت کہ تیری دید کو ترسی آنکھیں
ضبط جیسا بھی ہو ، کون اتنا صبر کرتا ہے

اور تیرے ہجر کے مارے ہوئے بیماروں پر
نسخہ لقمان بھی ہو ، کہاں اثر کرتا ہے

تخلیہ..!!‏ملیں گے حشر میں یہ خواہش اپنی جگہ مگررہے گا ملال کہ اس جہاں میں وہ ہمارا نہیں
10/04/2023

تخلیہ..!!
‏ملیں گے حشر میں یہ خواہش اپنی جگہ مگر
رہے گا ملال کہ اس جہاں میں وہ ہمارا نہیں

Address

California City, CA

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lyric Aura posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share