Javeria sarib

Javeria sarib Makeup tutorial, Effective Home Remedies,BeautyTips, Fashion,Health&Skin Care.
(2)

06/19/2026

Why makeup base Turns Patchy and grey

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہائی لائٹر سارا دن چمکتا رہے اور اس کی پگمنٹیشن بالکل پرفیکٹ آئے، تو یہ آسان میک اپ ہیک لازمی ...
06/18/2026

اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کا ہائی لائٹر سارا دن چمکتا رہے اور اس کی پگمنٹیشن بالکل پرفیکٹ آئے، تو یہ آسان میک اپ ہیک لازمی ٹرائی کریں۔ سب سے پہلے اپنے ہائی لائٹر برش کے اوپر ہلکا سا سیٹنگ اسپرے (Setting Spray) اسپرے کریں تاکہ برش میں تھوڑی سی نمی آ جائے۔ اس کے بعد برش کی مدد سے تھوڑا سا ہائی لائٹر پک کریں اور اسے اپنے چہرے کے ہائی پوائنٹس، جیسے کہ چیک بونز اور ناک کی ہڈی پر نرمی سے اپلائی کریں۔ سیٹنگ اسپرے کی وجہ سے ہائی لائٹر نہ صرف آپ کی جلد پر اچھی طرح بلینڈ ہو جائے گا اور پاؤڈری نہیں لگے گا، بلکہ اس کی چمک بھی دگنی ہو جائے گی

06/15/2026

Makeup Base Series /Makeup Foundation Hack Episode 1 ✨✅

06/04/2026

گزری ہوئی زندگی میں جو آپ کو سبق ملا اسے دیکھتے ہوئے کوئی ایک نصیحت جو آپ مجھے کرنا چاہیں!!!

06/04/2026

آپ کو دو قسم کے لوگ ملیں گے۔ ایک وہ جو صبح سے شام تک بھاگا رہے ہیں۔ اور دوسرے وہ… جو پورا دن بستر، موبائل اور خیالوں کے درمیان دفن رہتے ہیں۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ دوسرا شخص زیادہ تھکا ہوا ہوتا ہے۔

کیوں؟

کیونکہ جسم کا تھکنا آسان ہے… دماغ کا تھک جانا خطرناک ہوتا ہے۔

کل ایک نوجوان ملا۔
اچھا گھر۔ اچھی شکل۔ اچھے کپڑے۔ جیب میں مہنگا فون۔ مگر آنکھوں میں عجیب سی شکست۔

وہ بولا، “سر! دل نہیں لگتا کہیں بھی۔”

میں نے پوچھا، “دن میں کرتے کیا ہو؟”

وہ ہنس پڑا۔
اور بعض اوقات انسان کی ہنسی اس کے زخم کی سب سے خطرناک آواز ہوتی ہے۔

وہ بولا، “بس… وقت گزر جاتا ہے۔”

یاد رکھیے۔
وقت کبھی نہیں گزرتا… انسان گزر جاتا ہے۔

پھر اس نے مجھے اپنا معمول بتایا۔
رات تین بجے تک موبائل۔ صبح دیر سے آنکھ کھلنا۔ پھر یوٹیوب۔ پھر ریلز۔ پھر دوسروں کی زندگیاں دیکھنا۔ پھر اپنی قسمت کو کوسنا۔ پھر anxiety۔ پھر stress۔ پھر guilt۔

میں خاموش ہوگیا، کیونکہ مجھے احساس ہوگیا تھا کہ یہ لڑکا بے روزگار نہیں… بے مقصد ہوگیا ہے اور انسان جب مقصد کھو دیتا ہے تو پھر وہ آہستہ آہستہ خود کو کھونے لگتا ہے۔

ذرا غور کیجیے۔
قدیم زمانے کا انسان زیادہ غریب تھا مگر کم پریشان تھا۔ آج کا انسان زیادہ سہولتوں میں ہے مگر زیادہ بے سکون ہے۔

آخر کیوں؟

کیونکہ پہلے انسان تھکتا زیادہ تھا… سوچتا کم تھا۔
آج انسان چلتا کم ہے، سوچتا زیادہ ہے۔

اور خالی دماغ سوچتا نہیں ، خود کو کھاتا ہے۔

آپ نے دیکھا ہوگا۔
جو لوگ پورا دن فارغ ہوتے ہیں، وہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر ٹوٹ جاتے ہیں۔ کسی نے سین کر کے جواب نہ دیا، موڈ خراب۔ کسی دوست نے نئی گاڑی لے لی، دل بجھ گیا۔ کسی influencer کی ویڈیو دیکھی، اپنی زندگی فضول لگنے لگی۔

یہ سب کیوں ہوتا ہے؟
کیونکہ موازنہ ہمیشہ خالی انسان کرتا ہے۔
مصروف انسان کے پاس دوسروں کو دیکھنے کا وقت نہیں ہوتا۔

پھر ایک اور حقیقت سنیے۔
انسان کو سب سے زیادہ stress کام نہیں دیتا، بے کار رہنا دیتا ہے

کام انسان کو تھکاتا ہے
بے مقصدی انسان کو اندر سے کھا جاتی ہے۔

اسی لیے دنیا کے بڑے ماہرین کہتے ہیں کہ depression اکثر sadness سے نہیں… meaninglessness سے پیدا ہوتا ہے۔

اور meaning کہاں سے آتا ہے؟

ذمہ داری سے
حرکت سے
سیکھنے سے
کسی مقصد کے لیے جاگنے سے

بلاشبہ آج پوری دنیا جیب میں آگئی ہے مگر سکون دل سے نکل گیا ہے۔ لہٰذا اگر آپ واقعی stress کم کرنا چاہتے ہیں تو صرف آرام نہ کیجیے… اپنے آپ کو استعمال کیجیے۔

کچھ سیکھیے
کچھ بنائیے
کچھ کیجیے

کیونکہ بند کمرے میں رکھا ہوا پانی بھی چند دن بعد بدبو دینے لگتا ہے اور بند پڑا ہوا انسان بھی
منقول

06/04/2026

Magical High coverage Waterproof Makeup base With TV Paint Stick

05/30/2026

Simple 3 Steps Night Skin care Ritual
Products in this video
Ultra facial Cleanser
Serum

پسینہ کی بو تب آتی ہے جب پسینہ جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ ملتا ہے۔ڈیوڈرَنٹ (Deodorant) اس بو کو کم یا ختم کرنے کے لیے...
05/24/2026

پسینہ کی بو تب آتی ہے جب پسینہ جلد پر موجود بیکٹیریا کے ساتھ ملتا ہے۔
ڈیوڈرَنٹ (Deodorant) اس بو کو کم یا ختم کرنے کے لیے استعمال ہوتا ہے، جبکہ اینٹی پرسپیرنٹ (Antiperspirant) پسینہ بھی کم کرتا ہے۔یہ پوسٹ انکے ساتھ شئیر کریں جن کو اسکی ضرورت ہو۔✅

05/24/2026

3 Tips How to Smell good all the day
Products in this video
Alum پھٹکڑی
Fa Deodorant
Body mist
Perfume

Address

Chapel Hill, NC

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Javeria sarib posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Javeria sarib:

Share