12/15/2025
*اللہ کی ملکیت کا اسی طرح تحفظ کریں جس طرح اپنی ملکیت کا تحفظ کرتے ہیں : مفتی اشفاق احمد اعظمی*
*تقریب اعزاز بموقعہ امید سینٹرل پورٹل اپلوڈنگ اوقاف کا انعقاد*
واضح ہوکہ محمود ہال واقع کھریواں موڑ سراۓمیر اعظم گڈھ میں ایک باوقار تقریب اعزاز کا انعقاد مفتی اشفاق احمد اعظمی کی سرپرستی میں کیا گیا جس میں علاقہ کے معزز حضرات اور امید پورٹل پر اپلوڈ کرنیوالی شخصیات اور بہی خواہان و دردمندانہ ملت نے شرکت فرمائی اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی اشفاق احمد اعظمی نے حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے استقبال وخیر مقدم کیا اور شکریہ ادا کیا اس عظیم الشان تقریب کے انعقاد پر مولانا محمد فیصل اعظمی اور مولانا محمد انظر اعظمی کو مبارکباد اور دعاؤں سے نوازا انہوں نے وقت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وقف خالص مذہبی ودینی معاملہ ہے مسلمانوں کی شرعی ودینی ذمے داری بنتی ہے کہ اللہ کی ملکیت کا اسی طرح تحفظ کریں جس طرح اپنی ملکیت کا تحفظ کرتے ہیں اور جیسی اپنی مملوکہ دوکان وکھیت وغیرہ کو نفع بخش بناتے ہے اسی طرح اللہ کی ملکیت والے کھیت مکان دوکان وغیرہ کو بھی نفع بخش بنائیں انہوں نے کہا کہ جمعیۃ ودیگر کی کوششوں سے چھ ماہ کا وقت بڑھ گیا ہے ابھی تک ہم نے کام کو سیکھا ہے اب ہمیں کام کرنا ہے انہوں نے کہا کہ مسجد قبرستان کے سلسلے میں ہمیں زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں صرف ملکیت کا کاغذ تیار کرلیں اور کمیٹی بنالیں جب نیا وقف رجسٹریشن ہوگا اندراج ہوجائے گا انہوں نے کہا کیمپ آفس چھ ماہ تک معمول کے مطابق ان شاء اللہ رہنمائی کرتا رہے گا انہوں نے بتایا اصل مسئلہ وقف علی الخیر اور وقف علی الاولاد کا ہے حکومت کی نظر اسی پر ہے ہمیں اس کے تحفظ پر زیادہ توجہ دینا ہے اگر کاغذ میں ایک مسلمان کا وقف کی ملکیت پر اندراج ہے تو اس کو وہ اپنی ملکیت نہ سمجھے وہ اللہ کی ملکیت ہے اس کو فروخت نہیں کرسکتے غریب اور مسکین لوگوں کا جو حق وقف نامہ میں ہے مدرسہ مسجد کا جو حق ہے اس کو ادا کریں اپنی غفلت و کوتاہی پر اللہ سے معافی طلب کریں اور آئندہ وقف کے حقوق کو ادا کریں اور اگر وقف نامہ کے مطابق وقف کو چھوڑنا پڑجاۓ تو اس کے لئے بھی تیار ہوں ،مولانا انور داؤدی صاحب نے تقریب اعزاز کو بروقت قدم بتاتے ہوئے ستائش کی اور اپلوڈنگ کے عمل میں دلچسپی لینے والوں کی ستائش کی اور شکریہ ادا کیا ،چیرمین سراۓمیر وسیم احمد عرف پپو پیجر صاحب نے وقف کے سلسلے میں لوگوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے تقریب کے متعلق خوشی کا اظہار کیا اور آئیندہ چھ ماہ میں مزید سرگرمی پر توجہ دلائ کیمپ کے ذمے داروں اور جمعیۃ علماء کا شکریہ ادا کیا ،جناب ابو الکلام صاحب صدر سراۓ میر ویلفیئر سوسائٹی نے کیمپ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور مسلمانوں کو وقف املاک کے سلسلے میں غفلت کی طرف توجہ دلائی اور کہا پچاس فیصد مسلمان خود وقف املاک کا غلط استعمال کررہا ہے ،مولانا انظر اعظمی نے کیمپ آفس کی کارکردگی پر مشتمل رپورٹ پیش کی اور مستقبل کے لیے پانچ نکاتی پروگرام پر مشتمل لائحہ عمل پیش کیا اور بتایا کہ کیمپ ان شاء اللہ چھ ماہ تک کام کرتا رہے گا اور ہر ماہ جائزہ میٹنگ کا انعقاد ہوگا جناب محمد اسعد صاحب ،شاداب نعیم شیروانی صاحب ،بلال ارشد صاحب ،مولانا انظر اعظمی ،مولانا کلیم صاحب ،عثمان اشرف ،ضیاء الرحمن ،محمد امان اللہ کو شال اوڑھا کر اور معزز حضرات کے ہاتھوں مومنٹو کیساتھ اعزاز واکرام کیا گیا ،لال گنج تحصل سے ماسٹر شاداب احمد صاحب کے تین افراد گھر پر شادی کی وجہ سے شریک نہ ہوسکے جنہیں بعد میں دیا جاۓ گا تقریباً ایک بجے مولانا پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی کے انتقال پر اظہار تعزیت کی گئی اور ایصال ثواب گیا گیا مفتی اشفاق احمد اعظمی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا نظامت کے فرائض مولانا محمد فیصل اعظمی نے انجام دیا ،پروگرام میں مولانا ابو الخیر صاحب صدر جمعیۃ علماء پھولپور ،مولانا شاہد القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء اعظم گڈھ ،حاجی افتخار احمد عرف نرہو ،حاجی شوکت پھریہا ،حافظ شمیم صاحب ،عبداللہ شمیم صاحب ،مولانا محمد افضل اعظمی ابو الکلام صاحب ،مولانا ابو العاص صاحب صدر جمعیۃ علماء نظام آباد، ،مولانا محمد بلال سجنی ،حافظ محمد عدنان کوٹلہ ،حاجی شاہ عالم ،شاہد سبھا سد ،اسلم سبھا سد ، مولانا عبد العظیم اصلاحی ، مولانا افتخار توحید التجا،مولانا ناصر، مولانا مسعود، مولانا اعجاز،عمران احمد شیروانی، حافظ شمیم، ذہین اختر ،محمد وامق شیروانی وغیرہ نے شرکت کی