AliZai Vlogs

AliZai Vlogs In era of political skullduggery, social issues and welfare campaigning,
(942)

https://youtu.be/BTIQpdaQX4U?si=2Q4PgGvocXx6iD2l
08/18/2025

https://youtu.be/BTIQpdaQX4U?si=2Q4PgGvocXx6iD2l

سہیل وڑائیچ کے زریعے عمران خان کو دھمکیاں عمران خان کا انجام بھٹو والا ہو گا سہیل وڑائیچ نے ایک اور کالم لکھ دیا علی زئی نے سہیل ؤڑائیچ مو تُن دیا ...

08/17/2025

طوطی اعظم

مملکت خداداد میں جب بھی اقتدار کا بھوکا اور طاقت کے نشے میں بدمست سنکی اقتدار کے تخت پر چڑھا تو اُس نے پہلا کام کیا کچھ طوطی خریدے جو اُسکے کالے سیاہ دھبوں سے بھرے بدنما چہرے پر الفاظ اور منتق کا لیپ لگا سکیں اور بدنصیبی یہ کہ اُسے ایسے طوطی بے شمار میسر آئے جسکے بعد ریڈیو سے لے کر ٹیلی ویژن تک ، اخبار سے لے کر نصاب تک اُس نے ملک میں اپنا طوطی بُلوایا بھی ، جمہوریت پر ڈاکہ ڈالنے اور عوامی رہنما کو پھانسی لگانے والا گیارہ سال مرد مومن مرد حق انہی طوطیوں کی وجہ سے کہلایا گیا ، منتخب وزیر اعظم کو جہاز کی سیٹ کے ساتھ باندھ کر جدہ روانہ کرنے والے کا عظیم نعرہ "سب سے پہلے پاکستان" انہی طوطیوں سے لگوایا گیا ، آج کل پاکستان زندہ باد کے درمیان لفظ " ہمیشہ " کا اضافہ بھی طوطی زور و شور سے کر رہے ہیں بحرحال ایک ایسے ہی طوطی کا کالم پڑھ رہا تھا
جناب تنقیدی حلقوں میں طوطی اعظم کے نام سے مشہور کالم نویس ہیں بار بار یہی رٹ لگا رہے ہیں کہ عمران خان کو مفاہمت، ڈیل یا معافی تلافی کرنی چاہیے ورنہ کوئی راستہ نہیں۔ بھٹو کی پھانسی کا ذکر کر کے عمران خان کو ڈرایا جا رہا ہے کہ اگر لڑائی کی تو انجام پھانسی ہے ۔ وہ یہ تاثر دے رہے ہیں کہ عمران خان اگر ڈیل کرے تو یہ شکست نہیں بلکہ “فتح” ہوگی۔
سارا ملبہ “یوٹیوبرز” پر ڈال دیا کہ یہ خان کو قابو میں کیے بیٹھے ہیں عمران خان کی قید کی وجہ یو ٹیوبرز کو قرار دے دیا ۔ معاف کیجیے گا جس بھٹو کے انجام سے عمران خان کو ڈرایا جا رہا ہے اُس کے حوالے سے ایک حالیہ ایوان کی کاروائی کے کچھ جملے کانوں میں گھونج رہے ہیں جہاں ایوب خان کا پوتا کھڑے ہو کر فرما رہا تھا بھٹو میرے دادا کو ڈیڈی کہا کرتے تھے ! جس بھٹو نے اُدھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگا کر ایک ڈکٹیٹر آمر کے ساتھ مل کر ملک کو دو لخت کیا اُس کی مماثلت قومی ہیرو سے کسی صورت بنتی ہی نہیں ، یہاں انتخابی نشان چھن گیا نا اہل ہو گئے پارٹی توڑ دی جیل میں ڈال دیا آواز پر پابندی تصویر پر پابندی ، نعرہ لگانے پر جھنڈا اُٹھانے پر پابندی پھر بھی قیدی دو تہائی اکثریت سے جیت گیا اور وہاں تین سو سیٹوں میں محض 81 وہ بھی یحیی کے ساتھ مل کر ، میں طوطی اعظم کی تُلنا پر حیران ہوں ! ہمیشہ جمہوریت کا راگ الاپنے والے طوطی اعظم اپنے کالم میں پچاس مرتبہ مقتدرہ کی طاقت سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ مقتدرہ کون ہیں انکی آئینی زمہ داری کیا ہے انکا اخلاقی فرض کیا ہے اس سب سے نا بلد بس طوطی اعظم کو اتنا یاد ہے کہ یہ پھانسی لگا سکتے ہیں یہ جلا وطن کر سکتے ہیں گولی چلا سکتے ہیں زندان میں ڈال سکتے ہیں ڈان کارلیون کی تصویر کے نیچے بیٹھے مغوی کے سامنے لال حویلی میں بیٹھے یا نواز شریف کی بوٹ میں بیٹھے لندن کی نہر میں تیرتے ہوئے طوطی بس ہمیں ڈرانا جانتے ہیں انہیں مسلہ اس بات سے نہیں کہ ہم ڈر کیوں نہیں رہے انہیں مسلہ اس بات سے ہے اگر جمہوریت آ گئی تو میرٹ آیے گا میرٹ آیا تو ہمیں پھر کسی قندیل کا سومنگ پول ڈھونڈنا پڑھے گا پھر کسی شیٹھی کی چڑیا بننا پڑھے گا پھر کسی فلمی ادکار کے بیٹے کا تعارف رہ جائے گا ! جناب سائیفر سے نابلد سندھ ہاوس کی منڈی سے نا واقف عدت کیس سے نا آشنا عمران خان کی قید کی وجہ مجھ نا چیز جیسے یو ٹیوبروں کو سمجھتے ہیں ! اچھا ہے کہ اس دور میں یو ٹیوبر ہیں ورنہ چھہتر سال سے مملکت خداداد میں مارشل لا لگے وزیر اعظموں کو پھانسیاں لگائی گئیں جلا وطن ہوئے تب یو ٹیوبر نہیں تھے تب صرف طوطی اعظم جیسے طوطی ہوا کرتے تھے جو ریڈیو سے لے کر ٹی وی سکرینوں سے ہوتے ہوئے اخباروں کے کالموں میں نظر آتے تھے آج ہم برباد ہیں تو وجہ طوطی ہیں اگر یہ آج کے یو ٹیوبروں کی طرح ڈٹ جاتے تو پاکستان شاید 70 کی دھائی میں آزاد ہو جاتا 1999 میں آزاد ہو جاتا ، اس حال میں ہمیں نا ملتا یہ تب بھی نواز شریف کو ڈرا کو بھگا دیتے تھے یہ تب بھی بے نظیر کو ڈرا کر جلا وطن کر دیتے تھے لیکن اب معاملہ اور ہوتا نظر آ رہا ہے سامنے وہ شخص کھڑا ہے جو کہتا ہے موت قبول ہے غلامی نہیں قبول اور اُسکے چاہنے والے برستی گولیوں میں بھی آزادی کا نعرہ لگاتے ہیں شاہوں کے درباری بنے یہ طوطی پھنکے ہوئے سکے زبان سے چاٹ کر اُٹھا رہے ہیں اور اسی تگ و دو میں ہیں کہ سکے برستے رہیں اور کاروبار منافقت چلتا رہے جیل میں بند قیدی کو ہلکا جان کر معافی کا مشورہ دینے والوں کے لیے ہی شاید قمر عباس نے کہا تھا
سامنے والے کو ہلکا جان کر بھاری ہیں آپ
آپکا معیار دیکھا کتنے معیاری ہیں آپ
اُف تلک کرتے نہیں ظل الہی کے خلاف
آپکو دربار کی عادت ہے درباری ہیں آپ

تحریر :- علی زئی

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَلِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِأَجَلٍ مُسَمً...
07/25/2025

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
لِلّٰهِ مَا أَخَذَ وَلَهُ مَا أَعْطَى، وَكُلُّ شَيْءٍ عِندَهُ بِأَجَلٍ مُسَمًّى
اللّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ، وَعَافِهِ وَاعْفُ عَنْهُ، وَأَسْكِنْهُ الْفِرْدَوْسَ الأَعْلَى مِنَ الْجَنَّةِ
ہم اللہ ہی کے ہیں اور ہم کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔
اللہ ہی کا ہے جو اُس نے لے لیا، اور اسی کا ہے جو اُس نے عطا کیا، اور ہر چیز ایک مقرر وقت تک کے لیے ہے۔
اے اللہ! اس کی مغفرت فرما، اس پر رحم فرما، اسے معاف فرما، اور اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔

06/16/2025

ہم اپنے انجام کا تعویز بنا کر باندھ چکے ہیں
‏تو جو جینے کی خاطر کر رہا ہے رائیگاں جائے گا

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی‏تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی‏اب تو آنکھوں کا مقدر ہے تیرے ہجر کا سوگ ‏عمر گزرے ...
06/07/2025

رہنے کو سدا دہر میں آتا نہیں کوئی
‏تم جیسے گئے ایسے بھی جاتا نہیں کوئی
‏اب تو آنکھوں کا مقدر ہے تیرے ہجر کا سوگ
‏عمر گزرے گی تیری یاد میں گریہ کرتے

وزیر اعلی علی امین کے بھائی فیصل امین کے مطابق نیوی ملزم کو پولیس کے حوالے نہیں کر رہی
05/30/2025

وزیر اعلی علی امین کے بھائی فیصل امین کے مطابق نیوی ملزم کو پولیس کے حوالے نہیں کر رہی

05/30/2025
05/25/2025

اے اہل ایمان تم پر لازم کر دیا ہے مقتولوں کا بدلہ لینا ! قتل میں ریاست مدعی نہیں ہوتی مقتول کے لواحقین ہوتے ہیں ! معاشرے میں قتل روکنے کے لیے لازم ہے بدلہ لیا جائے ، پاکستان میں اس لا قانونیت اور بدمعاشی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے ہم قرآن سے رہنمائی لیں ،

میں نے آج ایک ویلاگ میں بھارتی یوٹیوبر درو راٹھی کو جواب دیا ہے اور پاکستان کا دفاع کیا ہے کچھ لوگوں کو ایسا لگا جیسے می...
05/20/2025

میں نے آج ایک ویلاگ میں بھارتی یوٹیوبر درو راٹھی کو جواب دیا ہے اور پاکستان کا دفاع کیا ہے کچھ لوگوں کو ایسا لگا جیسے میں نے کسی دباو میں آ کر ایسا کیا ، اُس ویلاگ کی ڈسکرپشن پڑھیں اور ویلاگ کا آخری حصہ دیکھیں جس میں مسلط رجیم اور اُسکے ہینڈللز کی اوقات دکھائی ہے یہ میرا ملک ہے میں اسکا مالک ہوں یہ شریفوں زرداریوں یا جرنیلوں کا اڈا نہیں پاکستان کا دفاع ہر محاظ پر کریں گے انشا اللہ ! لنک پر کلک کر کے پورا ویلاگ دیکھیں شکریہ 👇

This video is a bold, fact-based response to Indian YouTuber Dhruv Rathee’s anti-Pakistan narrative.It defends the people and state of PakistanAs a critic of...

05/04/2025

خیبر پختون خواہ حکومت اور پولیس مسلسل رابطے میں ہے پولیس نے چھاپے مار کر مشکوک افراد کو گرفتار کیا ہےانشااللہ جلد قاتلوں کی نشاندہی ہو جائے گی ! اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دینے، تعزیت کرنے، اویس خان کے لیے دعا کرنے اور آواز اُٹھانے والے تمام احباب کا شکریہ

Address

Fairburn, GA
30213

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AliZai Vlogs posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AliZai Vlogs:

Share

Category