10/15/2025
سندھ سسٹم کے خلاف آواز اٹھانا اور اسکو بے نقاب کرنا جرم بن گیا
بلوچستان کے وزیر علی حسن بروہی کی مینیجر کی مدعیت میں بلوچستان کے ضلع حب کے تھانے بیروٹ میں صحافی فرحان ملک، صحافی اسامہ الطاف، آباد کے چیئرمین حسن بخشی،رٹائرڈ ایس ایس پی راؤ انوار سمیت دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
مقدمہ علی اصغر زہری اٹارنی صوبائی وزیر بلوچستان علی حسن بروہی عرف زہری کی مدعیت میں درج کی گئی ہے
ملزمان نے علی حسن بروہی کے خلاف میڈیا کمپین شروع کی ہے : ایف آئی آر کا متن
یو ٹیوب کے پروگرام "سسٹم" کے ذریعے ملزمان نے منتخب نمائندے کے خلاف میڈیا کمپین چلائی، جو کہ سنگین جرم ہے : ایف آئی آر کا متن
دیگر ملزمان میں سید ممتاز عالم، سید کاظم رضوی، فرید ڈلاری اور دیگر بھی شامل
واضح رھے کہ ایف آئی ار “ رفتار “ یوٹیوب چینل میں سندھ کے سسٹم کو بے نقاب کرنے کی رپورٹ نشر ھونے پہ درج کی گئی ھے ۔۔۔ سندھ کا سسٹم پورے سندھ بالخصوص کراچی کے شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ھے ۔