11/07/2025
اے اللہ پاک، تمام دنیا سے رخصت ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت فرما، ان کی قبروں کو نور سے بھر دے، اور ان کے درجات بلند فرما۔ ہمیں بھی نیکی کی ہدایت دے، ہمارے دلوں میں اپنی محبت پیدا کر، اور ہمیں صراط مستقیم پر ثابت قدم رکھ۔اے رب کریم، ہم پر اپنا خاص کرم فرما، ہمیں اپنا فرمانبردار بندہ بنا لے، اور ہمیں اپنے نافرمان و گنہگار بندوں میں شامل ہونے سے بچا لے۔ ہماری خطاؤں کو معاف فرما، ہمیں ہر آزمائش سے محفوظ رکھ، اور دنیا و آخرت میں بھلائی عطا فرما۔ یا اللہ، ہمیں اپنی رضا اور اپنے پیارے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کے طریقے پر چلنے کی توفیق عطا فرما۔ آمین یا رب العالمین۔