06/29/2025
تھانہ موچیوالا کے علاقے 161 حسوآنہ اور چک 164 چک جوئیہ میں سیال برادری کے درمیان پانی کے تنازع پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق بات تلخ کلامی سے شروع ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ڈنڈوں سوٹوں تک جا پہنچی۔ لڑائی تقریباً 20 منٹ تک جاری رہی جس میں دونوں اطراف سے افراد شدید زخمی ہوئے اور ایک دوسرے کو لہولہان کر دیا۔ چک کے حافظ جیلانی نے بروقت مداخلت کرتے ہوئے فریقین کو علیحدہ کیا اور مزید بگڑتی ہوئی صورتحال کو قابو میں لایا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ فریقین کے بیانات کی روشنی میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی جا رہی ہے تاکہ آئندہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔