AhsanAli

AhsanAli follwo

12/05/2025

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم جب مدینہِ منورہ کے رستوں میں کسی رستہ سے گزر جاتے تو وہاں سے خوشبو آنے لگتی او...
11/11/2025

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم جب مدینہِ منورہ کے رستوں میں کسی رستہ سے گزر جاتے تو وہاں سے خوشبو آنے لگتی اور لوگ کہ اٹھتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اس رستہ سے گزرے ہیں -
(الخصائص الکبریٰ)

مدینہِ منورہ جو کبھی یثرب کہلاتا تھا, رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی تشریف آوری سے ایسا معنبر و معطر ہوا کہ اس کا نام ہی طیبہ پڑ گیا -

علامہ سمہودی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ تحریر فرماتے ہیں:
"مدینہ منورہ کو طیبہ کہنے کی یہ وجہ ہے کہ اس کی ہوا و فضاء اور تمام امور پاکیزہ ہیں" -

حضرت شیخ شبلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مدینہ منورہ کی مٹی کے متعلق فرماتے ہیں:
"مدینہ منورہ کی مٹی میں ایک خاص قسم کی خوشبو ہے جو مشک و عنبر میں بھی نہیں" -

ابنِ بطال رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں:
"جو شخص مدینہ منورہ رہتا ہے وہ اس کی خاک اور در و دیوار سے خوشبو محسوس کرتا ہے" -

یاقوت حمودی رحمۃ اللہ تعالی علیہ تحریر فرماتے ہیں:
"مدینہ منورہ کے خصائص میں سے ہے کہ اس کی ہوا خوشبودار ہے - وہاں کی بارش میں خوشبو ہوتی ہے جو کسی اور جگہ کی بارش میں نہیں ہوتی" -

حضرت ابو عبداللہ عطار رحمۃ اللہ تعالی علیہ فرماتے ہیں :
"رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کی خوشبو سے مدینہِ منورہ کی نسیم خوشبودار ہو گئ - پس مسک کیا ہے, کافور کیا ہے, ترو تازہ صندل کی عطر کیا ہے" -

جس چیز کی نسبت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کے ساتھ ہو گئ, وہ بھی معطر ہو جاتی ہے - آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم کا ذکرِ خیر کرنے والے عشاق کے جسم بھی معطر ہو جاتے ہیں -

۱- حضرت امام ابو عبد اللہ محمد بن سلیمان الجزولی الشاذلی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کثرت سے درود شریف پڑھا کرتے تھے - آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ کی قبرِ منورہ سے کستوری کی خوشبو آتی ہے -
۲- حضرت ابو اسحاق رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے جسمِ اطہر سے ایسی خوشبو آتی تھی کہ مشک و عود کی خوشبو اس کے آگے مات ہو جاتی - آپ رحمۃ اللہ تعالی علیہ جہاں سے گزرتے اس جگہ میں خوشبو بس جاتی -
۳- حضرت خواجہ محمد اکبر علی مجددی سلطانی رحمۃ اللہ تعالی علیہ کے جسم مبارک سے بھی کثرتِ درود شریف کی وجہ سے خوشبو آتی تھی -

حضورِ انور صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم اپنا دستِ اقدس جس چیز کو لگا دیتے وہ بھی خوشبودار ہو جاتی - اگر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم سے کوئ مصافحہ کرتا تو سارا دن اس کا ہاتھ مہکتا رہتا - اگر کسی بچے کے سر پر دستِ اقدس پھیر دیتے تو اس کے سر سے خوشبو مہکنے لگتی اور وہ سب بچوں میں ممتاز ہو جاتا -

Address

Saudi Arabia
Jeddito, AZ

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AhsanAli posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share