Fanhas Kanwal

Fanhas Kanwal Video Journalist | Voice of Social Issues

A video journalist using script, camera & AI to spotlight social issues and amplify people's voices.

Focus:
Social Justice | Human Rights | Marginalized Stories


📩 Contact for stories

"Every story matters."

09/17/2026


















Christian Scholarship Pakistan, Scholarships 2026 Pakistan, Christian Students Scholarship, Christian Children Education, Good Samaritan Church Pakistan, Pakistan Christian Community, Christian Education Pakistan, Student Scholarship 2026

کہاں دیے ہیں سکالرشپ؟اس پوسٹر کو دیکھ کر شاید بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ زمانے کی ہر منفی سوچ جو ک...
09/17/2026

کہاں دیے ہیں سکالرشپ؟

اس پوسٹر کو دیکھ کر شاید بہت سے لوگوں کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔ زمانے کی ہر منفی سوچ جو کچھ دماغوں میں گومے گی، اور کچھ لوگ کہیں گے:

کہاں دیے ہیں سکالرشپ؟ کس کو دیے ہیں؟

کچھ کہیں گے: ہمیں نہیں ملا تو کسی کو نہیں ملا۔ اپنے ہی چرچ میں یا اپنے جاننے والوں کو دیے ہوں گے۔

شاید میں اس طرح کی پوسٹ کبھی نہ لگاتا، لیکن اب مجبوری بن چکی ہے۔ ہر کوئی سوشل میڈیا پر عدالت لگا کر سوال کرتا ہے۔ چلیں، کوئی بات نہیں، سوال کریں، لیکن کبھی اپنا بھی حساب دیں کہ آپ نے دوسروں کے لیے کیا کیا ہے؟

چلیں، آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ رقم تعلیمی سرگرمیوں اور سکالرشپس کے لیے کس طرح استعمال ہو رہی ہے۔

چار سو سے زیادہ مسیحی بچوں کو مفت تعلیم دینا، تمام اساتذہ کی تنخواہیں، بجلی اور گیس کے بل، اسکولز چلانے کے دیگر اخراجات—ان سب پر ماہانہ دس لاکھ روپے سے زیادہ خرچ آتا ہے۔

سالانہ یہی خرچ تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ روپے بنتا ہے، اور اس کے ذریعے سیکڑوں مسیحی بچوں کو مفت تعلیم فراہم کی جاتی ہے۔

ہم بھی چاہتے تو ٹی وی چینلز شروع کر کے روزانہ ان پر بیٹھ جاتے۔ لیکن ہمارے ضمیر نے اس کی اجازت نہیں دی۔ ہم نے مسیحی بچوں کے مستقبل کو پہلے ترجیح دی۔ ایک وقت آئے جب ٹی وی بھی شروع ہوگا۔

پچھلے تین چار ماہ کے دوران مسیحی بیٹے اور بیٹیوں کو مختلف پروگرامز کے لیے ایک کروڑ روپے سے زیادہ کے اسکالرشپس دیے گئے ہیں۔

اب 27 ستمبر کو مختلف شہروں اور دیہاتوں سے 20 بچوں کو اسکالرشپ کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہر بچے کو اگلے دو سال کے لیے دو لاکھ روپے دیے جائیں گے، تاکہ وہ اپنا انٹرمیڈیٹ مکمل کر سکیں۔

اردو چرچ ایپ-

اردو چرچ ایپ سب کے لیے بالکل مفت ہے۔

لیکن ہمارے لیے اسے چلانا مفت نہیں ہے۔ ہمیں اس کے چارجز اور اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں۔

زبان چلانا بہت آسان ہے، تنقید کرنا بہت آسان ہے، لیکن ادارے چلانا آسان نہیں ہوتا۔

جن لوگوں کا تعلق آئی ٹی سے ہے، ان سے پوچھیے گا کہ ایک ایپ کو چلانے اور برقرار رکھنے پر کتنا خرچ آتا ہے۔

اردو چرچ ایپ بالکل مفت ہے، اس کی کوئی فیس نہیں۔

اس میں اردو بائبل مقدس، انجیل مقدس، توریت، زبور، 600 سے زیادہ واعظ، 1,000 سے زیادہ مسیحی ایمان سے متعلق سوالات و جوابات موجود ہیں۔

700 سے زیادہ بچے بائبل کو جاننے اور سمجھنے کے لیے مختلف کورسز کر رہے ہیں۔ منسٹری سرٹیفکیٹ اور منسٹری لائسنس کے کورسز بھی موجود ہیں۔

اگر بیرونِ ملک جانے کے لیے کسی انگلش پروفیشنل کورس کی تیاری کی جائے تو بعض اوقات 30 سے 40 ہزار روپے تک فیس دینی پڑتی ہے، لیکن اردو چرچ ایپ پر 500 سے زیادہ بچے مفت پروفیشنل کورسز کر رہے ہیں۔

اب ان 500 بچوں کو بھی اپنی پسند کے کسی کورس کی فیس سے ضرب دیں اور پھر مجموعی رقم کا اندازہ لگائیں۔

اور پھر اگر روح القدس آپ کی رہنمائی کرے تو ہمارے لیے اور ان تمام بچوں کے لیے دعا کریں۔

ابھی اس میں چرچ کے باقی پروجیکٹس شامل نہیں ہیں۔

اگر پھر بھی کوئی شک ہے تو مجھ سے رابطہ کریں۔ آپ کے سارے شکوک دور کریں گے۔

دیکھیں، باتیں کرنا بہت آسان ہے، لیکن عملی کام کرنا بہت مشکل ہے۔

ہم دعوے کرنے کے بجائے کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

خدا کا شکر ہے کہ وہ ہمیں مسیحی بچوں کے مستقبل کے لیے، انہیں تعلیم دینے اور ان کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کا موقع دے رہا ہے۔ سارا جلال خداوند یسوع مسیح کے نام کو ہو۔

ڈاکٹر نعیم ناصر


















Christian Scholarship Pakistan, Scholarships 2026 Pakistan, Christian Students Scholarship, Christian Children Education, Good Samaritan Church Pakistan, Pakistan Christian Community, Christian Education Pakistan, Student Scholarship 2026

09/16/2026
09/16/2026

انڈیا میں مسیحیت تیزی سے بڑھ رہی ہے

09/16/2026

خُداوند کا شکر ہے! 🙏

گُڈ سمیرٹن چرچ آف پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ میٹرک کا امتحان پاس کرنے والے 20 مسیحی طلبہ، جنہوں نے اب انٹرمیڈیٹ (FA/FSc) کی کلاسز شروع کی ہیں، کو ماہانہ اسکالرشپ دی جائے گی۔ یہ مدد مسلسل 2 سال تک، یعنی انٹرمیڈیٹ مکمل ہونے تک، ہر مہینے دی جائے گی۔ اس طرح ہر طالبِ علم کو کُل 200,000 روپے (دو لاکھ روپے) کی مدد ملے گی۔

یہ وہ طلبہ ہیں جنہوں نے اُردو چرچ ایپ پر "میٹرک رزلٹ 2026 – طلبہ کی مدد" کے لیے رجسٹریشن کروائی تھی۔ ہم اُنہیں بھولے نہیں تھے۔ یہ بچے ہمارے دل میں اور ہماری دعاؤں میں تھے۔

غریب مسیحی گھرانوں کے یہ بچے میٹرک تک تو پہنچ جاتے ہیں مگر کالج کی فیس اُن کا راستہ روک دیتی ہے۔ اب یہ 20 طلبہ بلا روک ٹوک آگے پڑھیں گے۔

یہ فہرست صرف نمبروں کی بنیاد پر نہیں بنائی گئی۔ ہماری ٹیم نے ہر ایک درخواست کو غور سے پڑھا، ہر بچے کے حالات دیکھے، دعا کی، اور پھر 20 طلبہ کو چُنا گیا۔ ہماری ٹیم آج سے ان طلبہ اور اُن کے گھر والوں کو فون کرنا شروع کر رہی ہے۔

ان طلبہ کے لیے دعا کریں کہ خُداوند اُنہیں کامیابی دے اور وہ اپنے خاندانوں اور کلیسیا کے لیے برکت بنیں۔

سارا جلال خُداوند کے نام کو!
ڈاکٹر نعیم ناصر

09/15/2026

مسیحیت کا پیغام ،
انڈیا میں مسیحیت کو کیوں قبول کر رہے ہیں

Address

123 Main Street, Annapolis, MD 21401
Lake Mary, FL
20558

Telephone

+923174009107

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Fanhas Kanwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share