11/10/2025
کس نے کہا ہم خاموش رہیں گے۔
ہماری تربیت ایسی نہیں کہ ہم کسی پر کیچڑ اچھالیں یا کسی کی ذات کی تضحیک کریں ہم اپنے حدود اور اخلاقیات کے دائرے میں رہ کر اپنے تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے دلیل کے ساتھ حقائق پر مبنی بات کریں گے۔
کل ایک صاحب نے کہا سب کچھ میرا ہے جناب سب کچھ آپکا ہے آپ یہ بتا دیتے کہ پنتیس سال سے اقتدار بھی میرا ہے اور بٹگرام کی پسماندگی کے ذمہ دار بھی میں ہوں۔
انکی سیاست ہمیشہ سے انتقامی کاروائی اور لوگوں کو تنگ کرنے کے گرد گھومتی ہے۔
کہتے ہیں لوگ ہمارے منظور کردہ پانی کے سکیم سے پانی نہ پیئے میں واضح کردوں ان پر کہ انکے منظور کردہ سکیم نفرادی ہے اجتماعی نہیں جس سے سب لوگ پانی پی سکے، اور آپ ویسے بھی لوگوں پر راستے اور پانی بند کرنے کے ماہر ہیں جس کی تازہ مثال پائمال میں لوگوں پر سڑک بندکرنا ہے۔
گراؤنڈ کیلئے محکمہ نے یہ جگہ منتخب کیا اور سیکشن فور لگایا لیکن سیکشن فور تو ختم ہوگیا تھا دوبارہ سیکشن فور لگانے والے اور دوبارہ وہی زمین تجویز کرنے والے آپ ہے۔
نوبزادہ خان کی بات کرتے ہیں انہوں نے تو زمین مالکان کو لکھ کے دیا تھا کہ اس جگہ پر گراؤنڈ نہیں بنے گا اور گراؤنڈ نہیں بنا۔
آپکا کام تھا دوسری جگہ لینا جوکہ آپ نہیں لینا چاہتے بلکہ آپ انتقام لینا چاہتے ہیں اور اصل انتقام آپ عمل شاہ سے نہیں بٹگرام گروپ کا ساتھ دینے والوں سے لے رہے ہیں کہ وہ آپکو ووٹ کیوں نہیں دیتے
آپ نے کہاکہ بٹگرام گروپ کو شکست ہورہی ہے تو اسکا مطلب یہی ہے کہ بٹگرام کی پسماندگی کے ذمہ دار آپ ہے اور الحمداللّہ ہم خدمت بھی کرسکتے ہیں اور شکست بھی دیں گے عوام اب باشعور ہوچکی ہے اب انشااللّہ شکست آپکی مقدر ہوگی آپکی بیساکھیاں آپکو نہیں بچا سکیں گی۔
انکی نظر میں لوگوں سے انتقام لینا سیاسی ٹراسفر پوسٹنگ کرنا راستے بند کرنا کمیشن لینا نوکریاں بیچنا خدمت ہے تو بالکل باتگرام گروپ یہ نہیں کرسکتی۔
سٹیج پر کھڑے ہوکر کہتے ہیں کہ میرا لیڈر عمران خان ہے اور بند کمروں میں اسی لیڈر اور پارٹی کو گالیاں دیتے ہیں۔
آپ سیاسی مداری ہے عمران خان آپکا لیڈر نہیں آپ اس کے نام پر اپنے سیاست کو زندہ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اپنے زوال کو بیساکھی کا سہارہ دے رہے ہیں۔
جب آپ کے مفاد پورے ہوں گے نہ آپکو تحریک انصاف یاد رہے گا نہ عمران خان۔
کہتے ہیں بٹگرام میں یوسف خان صاحب ان کے لیڈر ہے بالکل ہمارے لیئے بھی قابل احترام ہے اور یقناً وہ ایک ذہین اور قابل انسان ہے لیکن افسوس کہ انہوں نے اپنی ذہانت تعمیری سیاست کے بجائے کالے پائپ سیمنٹ، انتقامی و انفرادی سیاست اور سیاسی ٹراسفر پوسٹنگ میں استعمال کی جسکی وجہ سے آج آپ اور آپکا بھائی سٹیج پر کھڑے ہوکر بٹگرام کو پسماندہ کہتے ہیں۔
اور آپ کیا رلائیں گے کسی کوروناتو آپکا شروع ہوا ہے لیکن حوصلہ رکھیں ادھر اُدھر کی باتیں نہ کریں۔