10/22/2025
> *خطاؤں پر خطائیں ہیں*
> *موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *تلاوت نہ دعائیں ہیں*
> *موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *یہ شب بھر جاگنے کی لَت محبت ہو نہیں سکتی*
> *یہ گمراہی کی راہیں ہیں موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *عجب دورِ فتن آیا کہ فکرِ غیر محرم میں*
> *ہماری سب وفائیں ہیں موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *پریشاں ہیں میرے بھائی پریشاں ہیں میری بہنیں*
> *پریشاں میری مائیں ہیں موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *بظاہر دین داری ہے لبوں پر دین کی باتیں*
> *تہہِ دل میکداہیں ہیں موبائل پر نگاہیں ہیں*
> *یہ شوقِ بدنگاہی نے ہمیں بے حِس بنا ڈالا*
> *مصیبت کی ہوائیں ہیں موبائل پر نگاہیں ہیں*