Startup Sentinel

Startup Sentinel Your eyes on the next big thing. Startup Sentinel delivers elite insights into 2026’s tech trends, founder stories, and the global venture capital pulse.

Am hina rana

08/10/2024

فخر پاکستان ارشد ندیم پیرس اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے کے بعد جذباتی ہو کر رونے لگ گئ

06/26/2024

محکمہ موسمیات نے آج سے یکم جولائی کے دوران ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق آج بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے مشرقی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ بھارتی گجرات کے جنوب میں ہے، آج سے یکم جولائی کے دوران مٹھی، عمر کوٹ، میرپور خاص میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آج سے یکم جولائی کے دوران سانگھڑ، ٹنڈوالہ یار، بدین، ٹھٹھہ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے یکم جولائی کے دوران کراچی،حیدر آباد، جامشورو، شہید بینظیر آباد،نوشہرو فیروز،خیرپور اور داؤد،سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جون سے یکم جولائی کے دوران اسلام آباد،راولپنڈی،مری، گلیات، اٹک اور چکوال،جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات،گوجرانوالہ، حافظ آباداوروزیرآبادبھی بادل برسنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیکھ سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ،فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر، میانوالی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے،آج سے 30 جون کے دوران بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان،ملتان، خانیوال، لودھراں میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔

06/25/2024

وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتے کا دن یومیہ چھٹی کا دن قرار دے دیا ہے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کے لیے ہفتے کا دن ویکلی آف قرار دیا جارہا ہے، اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں، اساتذہ کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔

رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتے کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا ہے، ہفتے کے روز چھٹی کے باعث سوموار سے جمعہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے، ہفتے کا دن کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر امور کے لیے مرحلہ وار استعمال ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں، اساتذہ کی پروموشن سے متعلق ریفارمز لائی جا رہی ہیں، 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کی ریگولرلائزیش پلان بھی جلد آ رہا ہے۔

06/24/2024

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش کی پیشگوئی کر دی۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ, ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب، زیریں سندھ اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور اس کے گردو نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ چترال، سوات ،شانگلہ، دیر، بالاکوٹ، مانسہرہ، کوہستان اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع اور مکران میں شدید گرم رہے گا۔

صوبہ سندھ میں موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ساحلی پٹی میں بونداباندی ہو سکتی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

06/24/2024

انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات پر سماعت کی، مقدمات میں نامزد پی ٹی آئی کے 44 کارکنان عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان کی عبوری ضمانتوں میں 3 ستمبر تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 44 کارکنان پر 9 مئی کو قصور میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔

06/24/2024

اسرائیل میں لاکھوں افراد نیتن یاہو حکومت کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے غزہ میں موجود یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس کے ساتھ معاہدہ کرنے، اسرائیل میں نئے انتخابات کے انعقاد اور نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ تل ابیب میں سیکڑوں افراد نے آگ لگا کر کئی سڑکیں بلاک کر دیں، اسرائیلی پولیس اور مظاہرین کے درمیان چھڑپیں بھی ہوئیں اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔دوسری جانب یروشلم اور قیصریہ میں ہزاروں مظاہرین نے وزیراعظم نیتن یاہو کی رہائش گاہوں کے باہر احتجاج کیا، مظاہرین نے غزہ جنگ اور حزب اللہ کے ساتھ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی پر حکومت پر سخت تنقید کی۔

06/23/2024

آسٹریلوی بولر پٹ کمنز نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی ،پٹ کمنز ورلڈکپ کے دومیچز میں 2ہیٹرک کرنے والے پہلے بولر بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق پٹ کمنز نے بنگلہ دیش کے بعد افغانستان کیخلاف میچ میں بھی ہیٹرک کی، مسلسل دو انٹرنیشنل میچز میں دو ہیٹرک کرنے والے پٹ کمنز دوسرے بولر ہیں. ان سے پہلے وسیم اکرم نے 1999میں سری لنکا کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز میں دو ہیٹرک کی تھیں۔

06/15/2024

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی کے تینوں دن موسم گرم رہنے کی پیشنگوئی کردی ہے تاہم عید کے بعد بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جون کے آخر میں بھی بارش کے دو سلسلے ملک میں داخل ہوں گےجبکہ مون سون وقت سےپہلے بھی ملک میں داخل ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق اس سال مون سون سیزن میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہے۔ حکام نے دریاؤں،ندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر اطراف کی آبادیوں کو احتیاط کا انتباہ جاری کیا ہے ۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ اس بار مون سون میں بارشیں معمول سے زیادہ برسنے کی پیشنگوئی ہے۔ جولائی سے ستمبر کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

06/14/2024

لاہور کی مقامی عدالت نے یوٹیوبر اور اینکرپرسن عمران ریاض پر امانت میں خیانت کا مقدمہ ختم کر دیا جبکہ پولیس نے انہیں ایک اور مقدمے میں دوبارہ گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے ماڈل ٹاؤن کچہری میں صحافی عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں سماعت کی۔ماڈل ٹاؤن کچہری کے مجسٹریٹ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران ریاض کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔

پولیس نے عمران ریاض کو ایئرپورٹ پر کار سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں گرفتار کر لیا اور کینٹ کچہری لے گئی۔

قبل ازیں، تھانہ نشترکالونی پولیس نے صحافی عمران ریاض کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا تھا۔عمران ریاض کے خلاف لاہور کے تھانہ سرور روڈ میں کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ عمران ریاض نے ایئر پورٹ پر چیک پوسٹ سے زبردستی گاڑی گزاری، زبردستی گاڑی گزارنے سے بیئریر کو نقصان پہنچا اور کار سرکار میں مداخلت ہوئی۔

عمران ریاض کے خلاف اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر سیکیورٹی فورس مرزا نصیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی ماڈل ٹاؤن کچہری نے اینکر پرسن عمران ریاض کے خلاف امانت میں خیانت کے مقدمے میں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

Address

303 South Hewitt Street, Downtown LA, CA, United States Of America
Los Angeles, CA
90013

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Startup Sentinel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Startup Sentinel:

Shortcuts

Share