19/08/2025
کراچی میں چند گھنٹوں کے دوران 170 ملی میٹر بارش برس گئی، اعداد وشمار جاری
محکمہ موسمیات نے صبح 8 تا رات 8 بجے تک بارش کے اعداد و شمار جاری کردیے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش گلشن حدید 170 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ او لڈ ائیرپورٹ پر 158.5، جناح ٹرمینل میں 152.8 ملی میٹر، ناظم آباد میں 149.6، سرجانی میں 145.2 اور نارتھ کراچی میں 143.8 ملی میٹربارش ہوئی۔
سعدی ٹاؤن میں 140.2، کیماڑی میں 140 ملی میٹر، ڈی ایچ اے میں 134 ، گلستان جوہر میں 133، کورنگی میں 132.2 ملی میٹر، شارع فیصل میں 128، بیس فیصل میں 114 ملی میٹر، گلشن معمارمیں 98 اور بیس مسرور میں87 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی۔
اورنگی ٹاؤن میں 66.2 اور بحریہ ٹاؤن میں 4.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔
خیال رہے کہ کراچی میں منگل کی صبح سے وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔
قائد آباد، لانڈھی، ملیر اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا ہے جب کہ شاہراہ فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم آر کیانی روڈ سمیت شہر کی بیشتر شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں۔