09/30/2025
لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاورجوکہ پختونخوا کا سب سے بڑا عوامی اسپتال،
جہاں کبھی غریب کا علاج ہوتا تھا،
آج پاکستان تحریک انصاف نے اس کو بس امیروں کا اسپتال بنا دیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے بنائے ہوئے ایم ٹی ائ نظام نے
پختونخوا کا صحت کا نظام تباہ و برباد کر دیا ہے۔
اب اسپتال کے IBPP رومز میں ایک بیڈ کی فی رات فیس 10,000 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔
یعنی وہ مریض جو دوائی خریدنے کے قابل نہیں،
اب اسپتال میں بستر پر بھی نہیں سو سکتا۔
یہ وہی “ریاستِ مدینہ” ہے جس کا پی ٹی آئی دعویٰ کرتی تھی —
جہاں غریب علاج کے لیے دربدر،
اور امیر اسپتالوں کے مالک بن گئے ہیں۔
یہ فیصلہ اس بات کا ثبوت ہے کہ
پی ٹی آئی نے عوام سے صحت، تعلیم اور انصاف سب چھین لیا۔
ملگری ڈاکٹران اس ظالمانہ اور غیر انسانی فیصلے کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
ملگری ڈاکٹران سمجھتے ہیں کہ عوام کے ٹیکسوں سے بنے اسپتال
عوام کے لیے ہونے چاہییں،
نہ کہ منافع کمانے والوں کے لیے۔
ملگری ڈاکٹران پختونخوا کے عوام کی خدمت اور صحت کے تحفظ کے لیے ہر محاذ پر کھڑی ہے۔