10/03/2025
تاج اینڈ ماسٹر شاہد کرکٹ کلب، سٹینکلف،ڈیوزبری کی کرکٹ سیزن کی اختتامی تقریب ایک مقامی ریسٹورینٹ میں منعقد ہوئی جس میں تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب میں عمران علی، ساجد عزیز بٹ، کامران چوہدری، جاوید سلیمی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سنئیر نائب صدر تبارک چیمہ صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے کہا کہ یہ سیزن ہمارے کھلاڑیوں کے لئے محنت، ایثار اور ٹیم ورک کا مظہر رہا۔ کھیل میں کامیابی اور کامرانی اسکا حسن ہے مگر ہماری اصل کامیابی کھیل کی روح، کھیل کی اخلاقیات اور آپس کی محبت کو قائم رکھا۔ تمام احباب نے کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس تقریب کو رونق بخشی۔ اختتام پر اس بات کا عہد کیا گیا کہ آئندہ کے سیزن میں مزید جنٹل مین کھیل کو تقویت پہنچائیں گے اور سابقہ کھلاڑیوں کو میراث کو مزید آگے بڑھیں گے۔